اسمارٹ آڈیو بک پلئیر ایک اسمارٹ فون ایپ ہے جس سے آپ اپنےاسمارٹ فون میں موجودصوتی کتب( آڈیو بکس) سننے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس وقت یہ ایپ اینڈرائڈ کیلئے ہی دستیاب ہےاور یہ دو مختلف ورژن میں موجود ہے۔ایک نسخہ مفت جبکہ دوسرا قیمتاً دستیاب ہے۔اچھی بات یہ ہے کہ مفت ورژن میں بھی تمام فیچرزکو ایک ماہ کیلئے آزمائشی طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ایک ماہ کے بعد نسبتاً ایڈاوانس فیچر جن میں آڈیوایفیکٹس ، ساؤنڈ انہانسر اور کرداروں کا خاکہ لکھنے کی سہولت وغیرہ غیر فعال ہو جائیں گے۔ اگر آپ چاہیں تو یہ سب فیچر قیمتاً خرید کر استعمال کر سکتے ہیں۔
اسمارٹ آڈیو بک پلئیر سکرین شاٹس |
اسمارٹ آڈیو بک پلیئر کا انٹرفیس بہت سادہ ہے ۔پہلی دفعہ انسٹال ہونے کےبعد یہ آپ کی فون میموری اور ایس ڈی کارڈ کو سکین کرتے ہوئے تمام آڈیو فائیلز کو کھنگال کر آپکے سے سامنے لے آئے گا۔لیکن یہ ایپ تمام صوتی میڈیا کوصوتی کتاب ہی سمجھتی ہے۔اس لئے سود مند یہی ہو گا کہ آپ آڈیو کتابیں کسی ایک فولڈر میں اکٹھی کر لیں لیں اور اس کے بعد اسمارٹ آڈیوپلئیر کی پراپرٹینز ٹیب میں جا کر اسی فولڈر کوسلیکٹ کر لیں جہاں آپ کی کتب موجود ہیں۔یوں ایپ آپ کوصرف آڈیو کتابیں ہی دکھائے گی اوراس میں موسیقی یا کوئی دوسری آڈیو فائل نہیں موجود ہو گی۔
اس ایپ کومکمل طور پر صوتی کتابیں سننے کیلئے تیار کیا گیا ہے اسلئے صوتی کتب سننے کیلئے اس میں بہت خاص خصوصیات موجود ہیں۔ یہاں موجود کچھ خاص فیچر کا تعارف ضروری ہے۔
آٹو سلیپ
رات کو سونے سے پہلے اگر آپ ہیندفری سےکتاب سن رہے ہیں اور اسی دوران سو جاتے ہیں تو خدشہ یہی ہے کہ ساری رات کتاب چلتی رہے گی ،اس لئے ایپ میں سلیپ کافیچر ہے جس میں آپ طے کر سکتے ہیں کہ کتنے منٹوں بعد اگر موبائل کو حرکت نہ دی گئی تو ایپ خود بخود بعد ہو جائی گی۔سونے سے پہلے کتابیں سننے والوں کیلئے یہ ایک بہت عمدہ فیچر ہے۔
کرداروں کاخاکہ
بہت سے ناولوں میں کچھ کردار آپ کی پسندیدہ لسٹ میں شامل ہو جاتے ہیں،اور بعض اوقات ایک ہی ناول میں بہت سے مختلف کردار موجود ہوتے ہیں۔ہر کردار کو الگ الگ یاد رکھنے اسکا تعارت اور اپنے پسندیدکرداروں کےمتعلق اپنے احساسات کو فوری طور پر قلم بندکرنے کیلئے آپ کریکٹرفیچراستعمال کر سکتے ہیں۔
بک مارکس
بک مارکے فیچر میں آپ کسی بھی کتاب کے اندر کسی اپنے پسندیدہ جگہ کو نشانذہ کر کے اسے دوبارہ سن سکتے ہیں۔
اب اگر آپ کے پاس کوئی آڈیوبک موجود ہے تو سفر میں اور فارغ اوقات میں اس ایپ کے ذریعے کتابیں سننا شروع کر دیں،ایک دفعہ آپ کو آڈیوکتابیں سننےکا چسکا پڑھ گیا تو پھر آپکو موسیقی کی بجائے آپکا شوق بن جائے گا۔لیکن یہاں ایک قباحت ہے کہ اردومیں آڈیو بکس ایک تو ہیں ہی بہت کم اوردوسرا جو دستیاب ہیں ان میں بھی ریکارڈنگ کا معیار اور صداکاری کا معیار بہت کمتر ہے۔ مگر ضیاء محی الدین کی پر وجاہت آواز میں اردو ادب کے کچھ مشہور افسانے اور مضامین یو ٹیوب پر موجود ہیں ،جن کو آپ ایم پی 3 میں کنورٹ کر کے سن سکتے ہیں۔

(میں نے توابھی تک کوئی معیاری اردو آڈیوبک نہیں سنی ہے۔اگرقارئین میں سے کوئی اردو زبان میں دستیاب معیاری آڈیو بک سے آگاہ ہے تو برائے مہربابی اپنے تبصرے میں مجھے اس سے ضرور آگاہی دیجئے گا۔)
مفت آڈیو بکس
اس لئے اگر آڈیو بکس سننی ہیں تو آپکو انگریزی زبان میں ہی کتابوں کا انتخات کرنا ہوگا۔اس سے ایک تو آپ کا انگریز ی زبان پر عبور بڑھے گا اور دوسرااردو کے مقابلےمیں انگریزی زبان میں مختلف موضوعات پر لاکھوں آڈیوبکس اس وقت دستیاب ہیں۔
Librvox سے آپ تقریباً سینکڑون کلاسیکس میں سے کوئی بھی کتاب مفت ڈواؤن لوڈکرسکتےہیں۔اسکے علاوہ اگر نئی کتابیں سننے کادل کرےتو وہ آڈیبل سے مل تو جائیں گے مگر مہنگی ہوں گی۔
Librvox سے آپ تقریباً سینکڑون کلاسیکس میں سے کوئی بھی کتاب مفت ڈواؤن لوڈکرسکتےہیں۔اسکے علاوہ اگر نئی کتابیں سننے کادل کرےتو وہ آڈیبل سے مل تو جائیں گے مگر مہنگی ہوں گی۔
اظہار تشکر
ایک عرصہ پہلے 2012جب محترم شاکر عزیز کے گلوبل سائنس میں شائع مضامین کے توسط سےاردو بلاگنگ سے آشنائی ہوئی تو بلاگ پڑھنے شروع کیے۔اپنے ایک بلاگ میں شاکر صاحب نے ایک انگریزی آڈیو بک غالباً" ویل آف ٹائم" کا ذکر کیا تھا۔سو بلاگنگ کے بعد انہی کی وساطت سے آڈیو بکس کی دنیا سے بھی روشنائی ہوئی اور میرا تو ان میں ایسا دل لگا ہے کہ اب میرے موبائل میں موسیقی کے بجائے آڈیو بکس کی بھرمار ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ محترم عدنان مسعود نے بھی اسی عرصہ میں 52 ہفتے 52 کتابیں کاسلسلہ شروع کیاتھا،وہیں انھوں نے ہنگر گیمزپر اپنا تبصرہ لکھا۔انھیں دنوں اسی فلم پر ہنگرگیمزکی پہلی فلم کی نمائش بھی شروع تھی ، اس لئے انٹرنیٹ پر یہ آڈیوبک مل گئی، اسے سنا توواقعی بہت اچھی لگی اور اس کے بعد پھر یہ سلسلہ چل نکلا۔آج جب اسمارٹ آڈیو بک پلئیر کے بارے میں لکھنا چاہاتو سوچا یہی بہتر موقع ہے کہ دونوں حضرات کا شکریہ بھی ادا کر دو ، جن کی بدولت اس مفید اوردلسچب مشغلے سے روشنائی ہوئی۔