گوگل میپس اب آفلائن سرچ اور نیویگیشن کے ساتھ

گوگل کو اپنی نقشہ جاتی سروس گوگل میپس کے زریعے بہترین معیار کے عالمی نقشے  مفت فراہم کرنے کےحوالے سے شہرت رکھتی ہے۔انٹرنیٹ کی موجودگی میں کوئی بھی صارف گوگل کی اس سروس سے اسمارٹ فون ایپلیکشن یا ویب کے زریعے رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ نقشوں کے ساتھ ساتھ گوگل میپس کے زریعے آپ کسی مقام کو تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ وہاں  تک رسائی کا راستہ بھی جان سکتے ہیں۔ جس کو نیوگیشن کہا جاتا ہے۔
آفلائن گوگل میپس کی فراہمی
مثلاً اگر ایک صارف کراچی میں موجود ہے تو وہ گوگل میپس کی سرچ بار مں "سیف المکوک" لکھ کر نہ صرف سیف الملوک جھیل کا محل وقوع جان سکتا ہے بلکہ جھیل تک رسائی کیلئے راستہ بھی بہ آسانی معلوم کر سکتا ہے۔یہی نہیں بلکہ گلوگل میپش آپ جھیل تک کا فاصلہ اور وہاں تک پہنچنے کا وقت بھی بتائے گا۔مگر اسی صورت میں جب آپ انٹرنیٹ سے منسلک ہوں۔اس لئےپہلے کسی مقام کی تلاش اور راستہ جاننے کیلئےصارف  انٹرنیٹ سے منسلک ہونا لازمی تھا مگر اب ایک نئی اپڈیٹ کے بعد کوئی بھی صارف اپنی موبائل میں موجود گوگل میپس کی ایپلیکیشن کو بغیر انٹرنیٹ کے سرچ اور نیویگیشن کے لئے استعمال کر سکے گا۔

مزید پڑھیں: بلیک فرائی ڈے: عالمی شاپنگ فیسٹول

اس سروس کے آغاز کا اعلان اگرچہ مئی 2015 میں منعقدہ گوگل آئی او کانفرنس میں کیا گیا تھا ، لیکن اس کا با قاعدہ آغاز اس ماہ شروع کیا گیا ہے۔ آفلائن میپس کی فراہمی ترقی پذیر ممالک کے صارفین کیلئے ایک اہم اقدام ہے کیونکہ اندازہ 60 فیصد  موبائل صارفین ابھی بھی ہمہ وقت انٹرنیٹ کی سروس سے محروم رہتے ہیں۔اسی وجہ سے ان ممالک میں Sygic  جیسے ایپس ذیادہ مقبول ہیں جو کہ آفلائن سرچ اور نیوگیشن کی سہولت مہیا کرتی ہیں۔
اس اپڈیٹ کے بعد اب گوگل کی اسمارٹ فون ایپ پہلے سے ذیادہ موثر ثابت ہو گی اور مارکیٹ میں موجود دوسری ایپلیکشنز سے بہتر مقابلہ بھی کر سکے گی۔ خاص کر اگر آپ سیاحت کے شوقین ہیں یا کسی اور مصروفیت کی وجہ سے ایک نئی جگہ جانا چاہتے ہیں تو گوگل میپس کی یہ سروس آپ کے سفر کی بہترین معاون ثابت ہو گی۔

مزید پڑھیں: کینڈی کرش اس قدر لت لگا دینے والی کیوں ہے؟

 

No comments:

Post a Comment