بلیک فرائی ڈے: عالمی شاپنگ فیسٹول

نومبر کے آمد کے ساتھ ہی بلیک فرائی ڈے کا نام تسلسل سے سننے میں آتا ہے۔خاص کر جو لوگ بیرون ملک رہائش پزیر ہیں یا آنلائن شاپنگ کا تجربہ رکھتے ہیں وہ بلیک فرائی ڈے سے واقفیت رکھتے ہیں اور شاپنگ کیلئےبھی سال بھرا س خاص موقعے کا انتطار کرتے ہیں کیونکہ اس دن بہت سے بین لاقوامی سپر سٹور اور آنلائن سٹور سال کی سب سے بڑی سیل کا اہتمام کرتے ہیں۔ یہ دن رفتہ رفتہ بین الاقوامی سیل ڈے(Sale Day) کی حثیت اختیار کرتا جا رہا ہے۔
بلیک فرائیڈے امریکہ میں نومبر کی آخری جمعرات "Thanks Giving Day" کے بعد آنے والے جمعہ کو کہا جاتا ہے۔اس دن کے آغاز سے ہی مغرب میں کرسمس شاپنگ سیزن بھی شروع ہو جاتا ہے جس دوران ماریکٹوں میں گہما گہمی اپنے عروج پر ہوتی ہے اور ہر طرح کی ضروریات زندگی او ر تحائف کی خریداری اپنے عروج پر ہوتی ہے۔
 ایک سٹور میں بلیک فرائی ڈے کے دن گاہکوں کا رش

شاپنگ کا تہوار:

بلیک فرائی ڈے کا آغاز امریکہ میں سے ہوا جب ایک سٹور نے خریداری کے لحاظ سے بنجر دنوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرنے کیلئے ایک دن میں سیل کا اہتمام کیا، حسب توقع اس دن گاہکوں کی بڑی تعداد نے خریداری کی۔ یوں کاروباری لحاظ سے ایک غیر منافع بخش سیزن میں اس دن ریکارڈ فروخت ہوئی۔اگلے سال ایک سے زائد سٹورز نے اسی دن سیل کا اہتمام کیا اور یوں رفتہ رفتہ یہ دن ایک نئی روایت اور تہوار کی حثیت حاصل کر گیا۔ 90ء کی دھائی میں انٹرنیٹ اور آنلائن شاپنگ سٹورز کی وجہ سے یہ روایت امریکہ سے دوسرے ترقی ممالک میں بھی پھیل گئی اور اب آہستہ آہستہ یہ تمام دنیا میں اپنائی جا رہی ہے۔
امسال بلیک فرائی ڈے 27 نومبر 2015 کو منایا جائے گا، دنیا بھر کے بڑے آنلائن سٹورز اور سپر سٹور چین صارفین کیلئے سب سےبڑی سیل کا اہتمام کریں گے ۔جس کا دورانیہ صرف ایک دن کیلئے ہو گا۔ یہی وجہ ہے کہ ہر سٹور چاہے وہ آنلائن ہو یا کسی چین کا حصہ ہو ، کی کوشش ہوتی ہے کہ ذیادہ سے ذیادہ ڈسکاؤٹ ، اور تمام پروڈکٹس کو قیمت سے ہرممکن حد تک کم قیمت پر فروخت کیا جائے ۔ یہی وجہ ہےکہ ہر سال پہلے سے ذیادہ صارفین خریداری کیلئے اسی دن کا انتخاب کرتے ہیں ۔ریٹ کم ہونے کی وجہ سے ہر صارف کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ضرورت کی تمام اشیاء اسی دن خرید سکے ۔ اس لئے یہ بین الاقوامی طور پر اس دن نہ صرف ماریکٹوں میں بلا کا رش ہوتا ہے بلکہ آنلائن شاپنگ سائٹس پر بھی ٹریفک اپنے زوروں پر ہوتی ہے ،یہی چیزیں بلیک فرائی ڈے کو سال کا سب سے منافع بخش دن بناتی ہیں۔یوں اشیاء سے سستے ریٹ اور اوسط سے ذیادہ خریداری کی عجہ سے سٹورز اور صارفین دونوں فریقین کو یکساں فائدہ ہوتا ہے۔
اس دن نہ صرف روز مرہ استعمال کی اشیاء بلکہ جدید ٹیکنالوجی سے مزین آلات مثلاً اسمارٹ فون، کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ ، ٹیبلیٹ اور ٹیلی وژن تک بھی انتہائی کم داموں فروخت کیلئے پیش کیے جاتے ہیں۔

بلیک فرائی ڈے پاکستان میں بھی:

امریکہ،کینیڈا، برطانیہ اوردوسرے یورپی ممالک میں بلیک فرائی ڈے کی روایت کافی عرصے سے موجود ہے۔ذیادہ منافع بخش ہونے کی وجہ سے اب یہ بہت تیزی سے دوسرے ممالک میں بھی فروغ حاصل کر رہی ہے۔اس دن کی آمد سے پہلے ہی ذیادہ سے ذیادہ گاہکوں کو متوجہ کرنے کیلئے تشہیری مہم شروع کر دی جاتی ہے۔
خاص بات یہ ہے کہ پاکستانی آنلائن شاپنگ سائٹ "دراز "نے اس سال پاکستان میں پہلی دفعہ بلیک فرائی ڈے سیل کیلئے تشہیری مہم شروع کر رکھی ہے،امید ہے کہ اگلے برس ایک سے ذیادہ سٹور اس منافع بخش دن میں سے اپنا حصہ حاصل کرنے کیلئے اس روایت میں شامل ہو جائیں گے۔

مزید پڑھیں: نیا لیپ ٹاپ کون سا خریدیں؟

No comments:

Post a Comment