سیمسنگ کے نئے گلیکسی سمارٹ فون

حال ہی میں سیمسنگ کی جانب سے دو نئے جدید موبائل فونز A5 اور A3 مارکیٹ میں پیش کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ مکمل طور پر دھات سے بنی ہوئی میٹلالک باڈی اور سیمسنگ کے تیار شدہ  پتلے ترین ہینڈ سیٹ کی نئی  A سیریز کے  یہ موبائل سیمسنگ کی نئی امید  ہونگے ۔


سیمسنگ کوسمارٹ فونز کی فروخت کی حوالے سے دنیا کی نمبر ایک کمپنی کا اعزاز حاصل ہے مگرآجکل سمارٹ فونز کی فروخت میں کمی اور مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی مسابقت سے کمپنی سخت دباؤ کا شکار ہے۔اسی وجہ سے سیمسنگ کا اس سہ ماہی میں ہونے والا منافع پچھلے تین سالوں میں کم ترین سطح پر ہے۔

اور اب گوگل روبوٹس بھی

 گوگل نے ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنے آپ کو مارکیٹ لیڈربرقرار رکھنے کیلئے نئے اور اچھوتے منصوبوں پر کام جاری رکھا ہوا ہے۔ان میں سے ایک گوگل کار  کا منصونہ ہے، جو کہ بغیر ڈرائیور کے خود کار انداز میں چلنے کے قابل ہوگی مگر گو گل نے یہیں پہ بس نہیں کی بلکہ اب گوگل روبوٹکس کے میدان میں بھی قسمت آزمائی کیلئے تیار ہے۔

گوگل جو اپنے سرچ انجن اور آنلائن سروسز کے حوالے سے اجارہ داری اورعا لمگیر شہرت رکھتا ہے،آہستہ آہستہ ہارڈ وئیر کے میدان میں بھی اپنے قدم مظبوط کر ر                                          ہا ہے۔

سیمسنگ کی انقلابی وائی فائی ٹیکنالوجی

 
آپ نے اکثر اپنے موبائل سے بلیو ٹوتھ ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے میوزک یا وڈیو فائل شیئر کی ہونگی۔ لیکن اگر فائل سائز بڑا ہو تو بلیو ٹوتھ سے فائل ٹرانسفر کرنے کے کیلئے درکار وقت بہت بڑھ جاتا ہے اور ساتھ ہی موبائل کی بیٹری لائف بھی بہت کم رہ جاتی ہے۔ اس لئے اگر آپ کے پاس اگر جدید موبائل  سیٹ موجود ہیں تو بلیو ٹوتھ کے علاوہ اس میں وائی فائی ٹیکنالوجی سے فائل شیئر کرنے کی سہولت بھی موجود ہوتی ہے۔ جس کو استعمال کرتے ہوئے آپ نسبتاۙ تیزی سے فائل شیئر کر سکتے ہیں۔