سیمنگ بمقابلہ ایپل : سمارٹ فون قسط 5


سیمنگ بمقابلہ ایپل:

ایپل آئی فون کے لانچ سے ہی اسمارٹ فون کے میدان میں بغیر کسی مقابل کے  حکمرانی کر رہا تھا ،2010میں بھی اہک نئے آئی فون 4 کی مارکیٹ میں آمد ہوئی جو کہ ہائی ریزولیشن ریٹینا آئی ڈسپلے کے ساتھ وڈیو کالنگ کیلئے ایک عدد فرنٹ فیسنگ کیمرہ سے بھی لیس تھا۔لیکن امسال آئی فون کے مقابلے میں سیمسنگ الیکٹرانکس نے ایک نئی اینڈرائڈ  ذہین فون گلیکسی لائن Glaxy S  کا پہلا سیٹ متعارف کرایا ،جس نے آتے ہی آئی فون سے بڑے ڈسپلے ،برق رفتار کاہارڈویئر اور دیگر خوببیوں سے صارفین کے دل جیت لئے۔
سیمسنگ گلیکسی اور آئی فون

مگر ایپل سیمسنگ گلیکسی ایس کے آئی فون سے مماثل ڈیزائن پر تلملاا ٹھا اور مختلف عالمی عدالتوں میں سیمسنگ پر اپنے ملیکتی حقوق کی خلاف ورزی کا مقدمہ دائر کر دیا،اور کہا کہ سیمسنگ کے آئی فون کی ہو بہو نقل کی ہے۔ جس پرسیمسنگ اور ایپل مختلف ممالک کی عدالتوں میں ایک دوسرے سے بر سر پیکار ہو گئے اور بعد  ازاں سیمسنگ کو ایک امریکی عدالت کے فیصلے پرایک بہت بھاری  رقم ایپل کو ہرجانے کے طور پر ادا کرنی پڑی۔


 مائیکرسافٹ ونڈوزاور نوکیا ڈیل:

2011میں مائیکروسافٹ نے ونڈوز موبائل کے متبادل کے طور پر بالکل نیا او ایس ونڈوز فون7ایپل کے آئی او ایس ااور اینڈرائڈ کے مقابل پیش کیا۔اگرچہ سیمسنگ ،HTC،اور ڈیل نے ونڈوز فون 7 پر مشتمل موبائل متعارف کرائے۔لیکن ساتھ ہی نوکیا ،جس کے سمبئین موبائل اینڈرائڈ اور آئی فون کے مقابلے میں دن بدن غیر مقبول ہو رہے تھےWP7(Windows Phone 7)ایک متبادل آپریٹنگ سسٹم کی جگہ لے سکتا تھا۔ یوں مایئکروسافٹ اور نوکیانے اپنی گرتی  ساکھ کو بچانے کیلئے ایک معاہدہ کیا جس کے بعد نوکیا اپنے ذہین فون میں ونڈوز فون او ایس استعمال کرے گا۔اس طرح نوکیا نے اپنے مسقبل کو ونڈوزفون کے ساتھ منسلک کر لیا،لیکن اس دوران میں حریف اداروں کو اپنے پیر مظبوطی سے جمانے کا موقع مل گیا۔

سیمسنگ نے اپنے  گلیکسی S2کے ساتھ ہی انتہائی بڑےڈسپلے کیساتھ گلیکسی Noteکو متعارف کرایا، جس میں ایک مرتبہ پھر قلم یعنی سٹائلس کساتھ تھا۔مگر ااس دفعہ یہ ان پٹ کی بجائے ایک اضافی سہولت کی صورت میں تھا اور بہ آسانی ہاتھ سے لکھائی کو پہچان سکتا تھا۔

نوکیا این9
علاوہ ازیں نوکیا12 میگاپکسل کے ذبردست کیمرہ کے ساتھ N8سمبیئن ٹچ فون کے علاوہ ایک اور تجربہ کیا  Meego OSسے مزین N9جاری کیا مگر مائیکروسافت سے پارٹنر شپ کے بعد اس او ایس کے مزید موبائل نہ بنانے کافیصلہ  کیا۔
ایپل کی طرف سے اگلا آئی فون 4Sکو 16، 32اور 64 جی بی کی میموری گنجائش کے ساتھ پیش کیا ۔اس آئی فون کی خاص بات سری(Siri) نامی اطلاقیہ تھا ،جو کہ انٹر نیٹ سے منسلک سرور پر آواز کی شناخت اور مصنوعی ذہانت کو استعمال کرتے ہوئے آواز میں دی گئی ہدایات کے مطابق عمل کر تا ہے۔
سال کے آخری مہینوں میں طویل انتظار کے بعد نوکیا نے ونڈوز فون 7پر مشتمل  Lumiaسریز کے دو سمارٹ فون 900اور 800 فروخت کیلئے پیش کیے۔ دلکش ڈیزائن اور نئے ٹائل انٹرفیس کے باوجود یہ اپنے حریف ایپل اور اینڈرائڈ کے مقابلے میں بہت بنیادی خوبیوں سے محروم تھا۔ ساتھ ہی مائیکرسافٹ نے اعلان کیا کہ ونڈوز فون 7 ابتدائی مرحلہ ہے،جبکہ اصل ونڈوز فون 8 کو اگلے سال لانچ کیا جائے گا۔اس سےنوکیا صارفین کو بہت مایوسی ہوئی کیونکہ WP7کے فونWP8پر اپگریڈکیے جانے کے نہیں ۔

مٹرولا موبیلٹی گوگل کے ہاتھوں میں:

گوگل نےایک اور بڑا قدم اٹھایا اور میٹرولا موبلٹی کو خرید لیا۔تا کہ اینڈرائڈ کو ایک  مستحکم  فون سار ادارے کی سر پرستی حاصل ہو جائے  اور کسی متوقع عدالتی(ایپل اور سیمسنگ کی تناضعہ کی طرح) کاروائی سے بچنے کیلئے مٹرولا کے پیٹنٹ سٹور کو استعمال کیا جاسکے۔

2012کے آغاز میں سونی نےسونی ایریکسن میں سے ایرکسن کے شیئر خرید لیے اوردوبارہ  نئے سرے سونی کے نام سے سے اپنےاعلی معیار 12میگا پکسل کیمرہ سے لیسXperia S اینڈرائڈ موبائل سے صارفین کو اپنی طرف متوجہ کیااوربعد ازاں کم بجٹ کے کئی Xperiaذہین فون پیش کیے۔ 

ایچ ٹی سی : ڈرائد ڈی این اے /بٹر فلائی
HTCنے اپنےفروری اعلی معیار کے اینڈرائڈ  One S,X & Vسے اینڈرائڈ میدان اپنے نام کرنے کی کوشش کی تو بعد ازاں بٹر فلائی (Driod DNA)جیسے ہائی ریزولیشن سکرین موبائل کو مقابلے میں اتارا۔

جبکہ مئی میں سیمسنگ نے آخر کار اپنے گلیکسی ایس کی اگلی نسل S3کو لانچ کیا ،جسے صارفین نے ہاتھوں ہاتھ لیااور بے حد سراہا گیا۔جبکہ مشہور سائٹ ٹیک راڈار نے اسے سال 2012 کا بہترین موبائل فون قرار دیا۔
نوکیا کی جانب سے فروری میں متعارف کیا گئے Pureview 808کو41 میگا پکسل کے ناقابل کیمرہ سنسر کیوجہ سے بہترین کیمرہ موبائل کا اعزاز حاصل ہے۔مگر مائیکروسافٹ اور نوکیا کی پارٹنر شپ کی وجہ سے  یہ خاطر خواہ اہمیت  نہ حاصل کر سکا،اور سال کے اختتام پر نوکیا نے اسے اپنا آخری سمبین موبائل قرار دیا۔اس کے ساتھ سیمسنگ کی ہم وطن کورین حریف نے پہلے Optimus 4X HD کے ساتھ کواڈ کور سی پی یو کی دوڑ کا آغاز کیا اور بعد ازاں ستمبر میں گوگل کیلئے Nexus 4کے اعلی معیار نفیس ہارڈدیئر فون پیش کر کےذہین فون کی دنیا میں مظبوط مقام حاصل کیا۔

نوکیا پیور ویو:41 میگا پکسل کیمرہ کے ساتھ
ستمبر میں  صبر آزما انتظار کے بعد ایپل iOS 6سے لیس iPhone 5مارکیٹ میں لایا ،جس میں نقشہ جات کیلئے گوگل میپ کی متبادل ایپل  اطلاقیے میں موجودفاش غلطیوں سے ایپل کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔اگست  میں نوکیا کی بجائے سیمسنگ نےمائیکروسافٹ کے نئے او ایس ونڈوز فون 8 ذہین فون ATIV Sپیش کیا تو آخر کار ستمبر میں ہی نوکیا نے بھی WP8سے آراستہ دو جدید سمارٹ فون Lumia 920 & 820مارکیٹ میں پیش کیے،جو کہ نوکیا کی Pureviewکیمرہ ٹیکنالوجی سے تیار کیمروں سے آراستہ تھے۔اگلے ماہ HTC نے بھی WP8کے دو سیٹ 8Xاور8Sپیش کیے۔

بجٹ سمارٹ فون:

اتنے اعلی معیار اور نفیس ذہین فونوں کی موجودگی کے باوجود انکی عام عوام میں مقبولیت کی راہ میں حائل انکی ہوشربا قیمتیں ہیں جو کہ اوسط صارف کی   کی پہنچ سے بہت باہر ہیں ۔اس صورتحال میں بہت سے مقامی اداروں اور خاص کر   ہواؤے اور زی ٹی ای نے  کم خرچ اورنسبتاً کم میعار کے ذہین فون متعارف کرائے ،جنھیں نہ صرف ابھرتی ہوئی منڈیوں بلکہ  بشمول ترقی یافتہ ممالک کے بہت پزیرائی حاصل ہوئی۔جس کے بعد بڑے ادارے بھی بجٹ فون تیار کرنے اور قیمتیں کم کرنے پر مجبور ہوگئے۔

No comments:

Post a Comment