سال 2013 کے بہترین سمارٹ فون 2


اپرئل 2013 میں سیمسنگ گلیکسی ایس 4 کی ریلیز کے بعد اسی سمارٹ فونز کی آمد کے بعد نئے فونز کی آمد اسی طرح تھم گئی جیسے کہ ایک سپر ہٹ فلم کے بعد باقی پروڈیوسر اپنی فلم کی نمائش موخر کر دیتے ہیں۔ خیر اس کے بعد اگلا سمارٹ فون نوکیا کی طرف سے آیا جس کا تعارف کچھ یوں بنتا ہے۔

نوکیا :LUMIA 1020

نوکیا کی طرف سے لومیا سیریز کے اگلی نسل کو  لومیا 1020 کے نام سے پیش کیا گیا۔مائیکروسافٹ کے  ونڈوز فون 8 آپریٹنگ سسٹم پر مشتمل اس موبائل کو بہترین ونڈوز فون کا اعزاز حاصل ہے۔ اگر سکرین کی بات کریں تو لومیا 1020 کی 4.5انچ سائز کی سکرین  332 پی پی آئی  کے ساتھ مقابلے میں موجود اینڈرائڈ فونز کے مقابلے میں کم تر درجے کی ہے۔
اس کے ساتھ  ہی اس میں قوالقم کا 1.5 گیگا ہرٹز  پروسیسر اور اینڈرونو 225 گرافکس چپ    سے لیس اس فون میں 2 جی بی ریم اور 32 یا 64 جی بی میموری  گنجائش کے ساتھ اضافی میموری کیلئے ایس ڈی کارڈ سلاٹ بھی موجود ہے۔
نوکیا:لومیا1020 ،41 میگا پکسل کیمرہ کے ساتھ

مگر اس موبائل کی اصل خوبی اسکا کارل زیس لینس ، زینون فلیش لائٹ اور 41 میگا پکسل کے نوکیا پیور ویو ٹیکنالوجی سنسرر  کا کیمرہ ہے، جو کہ فوٹو گرافی کے شوقین حضرات کیلئے بہت  کشش رکھتا ہے۔علاوہ ازیں اس کی قیمت بھی دوسرے اینڈرائڈ کی نسبت بہت ذیادہ ہے۔

ایل جی: G 2

ایل جی ، جی ٹو کو اس سال اگست میں پیش کیا گیا ، اور اس موبائل سے ایل جی نے ثابت کیا کہ  وہ اپنی ہم وطن کمپنی سیمسنگ کی طرح بہترین سمارٹ فون تخلیق کر سکتی ہے۔ جی ٹو  صحیح معنوں میں ایک جدید ترین سمارٹ فون ہے جس کی خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں۔
ایل جی:جی ٹو

5.2 انچ سکرین  424پی پی آئی پکسل ڈنسٹی کے بڑے ڈسپلے کے ساتھ ، قوالقوم  کے 2.26گیگا ہرٹز کے  پروسیسر اور اینڈرینو 330 پروسیسر چپ  کے ساتھ ملٹی ٹاسکنگ کو بہت روانی  سے انجام دے سکتا ہے۔علاوہ ازیں 13 میگا پکسل کے کیمرے سے آپ اپنے یادگار لمحات کو ہمیشہ کیلئے تصاویر اور 1080Pمعیار کی وڈیو بنا سکتے ہیں۔ساتھ ہی میموری کے حوالے سے اس میں 2جی بی ریم کے علاوہ ، 16 اور 32 جی بی کی فکس میموری  دستیاب ہے اور اضافی میموری کی سہولت موجود نہیں۔مزید براں   اتنے عمدہ فیچرز کے باوجود اسکی قیمت بھی دوسرے موبائلوں کی نسبت کم رکھی گئی ہے، جس سے اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔

سونی:EXPERIA Z1

ستمبر کے ماہ میں سونی نے ایکسپریا زی کے سلسلے کو مزید بڑھاتے ہوئے اسکا ایڈوانس ورژن  ایکسپریا زی ون  پیش کیا۔جو کہ دوسرے موبائل کے آنے سے ایکسپریا زی کے کم پڑھتے ہوئے فیچرز کو دوبارہ برتر پوزیشن پر لے آیا۔
سونی:زی1 ،20میگا پکسل کیمرہ اور سکریچ و واٹر پروف سکرین کے ساتھ

اگرچہ اسکی سکرین ریزولوشن اپنے سے پرانے ایکسپریازی کے برابر تھی ،مگر سونی نے اسکے اندرونی ہارڈ وئیر کو بہتر بنایا جس میں قوالقوم کے تیار کردہ 2.2گیگا ہرٹز پروسیسر اور نئی اینڈرینو 330 گرافکس چپ استعمال کی گئی۔ساتھ ہی اس میں کیمرہ کو 20.7میگا پکسل کیمرہ سے اپ گریڈ کیا گیا۔جس سے آپ 1080Pکی وڈیوبھی بنا سکتے ہیں۔اگرچہ اس میں 2جی بی میموری ریم کے ساتھ میموری گنجائش 16 جی بی ہے جسے 64جی بی تک کے اضافی کارڈ سے بڑھایا جا سکتا ہے۔

ایپل:iPhone 5S

ستمبر میں ہی ایپل کی جانب سے دنیا کی مشہور ترین سمارٹ فون سیریز آئی فون کا اگلا ماڈل پیش کیا گیا ۔ اس دفعہ کی خاص بات یہ تھی کہ اپنی پچھلی رویات کے بر عکس ایپل نے ایک کی بجائے دو سمارٹ فون نسبتاً کم درج 5Cاور فلیگ شپ 5S متعارف کرائے ۔اس مضمون میں ہم صرف آئی فون 5ایس کی خصوصیات کا جائزہ یپش کریں گے۔
ایپل: آئی فون 5ایس،مشہور ترین سمارٹ فون

آئی فون 5ایس ایپل کے موبائل او ایس ،ائی او ایس 7 سے مزین ہے ۔ اسکی سکرین صرف 4 انچ کی ہے ،جبکہ پکسل ڈنسٹی بھی صرف 326 پوانٹس فی انچ ہے۔آئی فون کے اندرونی ہارڈوئیر میں 1.5گیگا ہرٹز کا ڈدئل کور پروسیسر نصب ہے ،جس سے گرافکس کااضافی بوجھ کم کرنے کیلئے پاور  وی آر کی کواڈ کور گرافکس چپ نصب کی گئی ہے۔میموری گنجائش کی بات کریں تو اس میں 1جی بی کی ریم کے ساتھ 16 ،32 اور 64 جی بی جنجائش کے ورژن دستیاب ہیں ،مگر اضافی کارڈ سلاٹ موجود نہیں۔ ساتھ ہی اس کا کیمرہ 8 میگا پکسل کے سنسر  سے آپ 1080Pکوالٹی کی وڈیو بنا سکتے ہیں۔اس فون کی سب سے اہم بات اس کا فنگر پرنٹ سنسر ہے ، جس سے آپ موبائل کو  اپنے فنگر پرنٹ(انگلیوں کے نشانات)سے ان لاک کر سکتے ہیں۔یوں موبائل کو محفوظ رکھنے کیلئے آپ سکیورٹی کوڈز یاد رکھنے کی کوفت سے بچ جائیں گے۔
اگر آپ دوسرے فلیگ شپ فونز کے ساتھ موازنہ کریں تو اگرچہ مندرجہ بالا خصوصیات بہت متاثر کن نہیں،اور اس سے بہتر کوالٹی کے موبائل اس سے کم قیمت اور بہتر فیچرز رکھتے ہیں مگر ان سب کے باوجود یہ"پر جوش ایپل فینز " سال کی آخری سہ ماہی میں سب سے ذیادہ فروخت ہونے والا سمارٹ فون ہو گا۔

گوگل:Nexus 5

گوگل کی  جانب سے نیکسس لائن کے سمارٹ فون کا نیا ورژن نیکسس 5 اس سال اکتوبر میں پیش کیا گیا، جسے جنوبی کورین کمپنی ایل جی نے گوگل کیلئے تیار کیا گیا۔ اس فون کی خاص بات یہ تھی کہ یہ اینڈرائڈ کے نئے ورژن کٹ کیٹ  4.4سے لیس پہلا سمارٹ فون تھا۔اس کی خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں۔
فون سکرین 4.95انچ سکرین کی پکسل ڈنسٹی 445 فی انچ ہے۔جبکہ اس میں قوالقوم کے 2.3 گیگا ہرٹز کا کواڈ کور پروسیسر  اور اینڈرینو 330 گرافکس چپ نصب ہے۔یہ فون 16 اور 32 جی بی کی میموری گنجائش اور 2 جی بی ریم موجود ہے۔ جبکہ اضافی میموری کیلئے کارڈ سلاٹ کی سہولت موجود نہیں۔ علاوہ اذیں اسکا کیمرہ بھی 8 میگا پکسل ہے جو دوسرے سمارٹ فونز کے مقابلے میں بہت کم تر ہے۔ مگر اس کی خاص بات اسکی قیمت ہے جو کہ دوسرے موبائلز کے مقابلہ میں بہت معقول رکھی گئی ہے۔لیکن یہ صرف گوگل سٹور سےآنلائن خریداری کیلئے میسر ہے، جسے آپ پاکستان میں نہیں خرید سکتے۔
گوگل نیکسس 5، کم قیمت مگر بہترین 

یوں ہمارا سال بھر کاسمارٹ فونز کا جائزہ مکمل ہو گیا ہے ، جس ہم نے صرف بہترین کمپنیوں کے بہترین موبائلز کا جائزہ لیا ،جس میں ہواؤے ، زی ٹی ای اور موٹرولا جیسے اداروں کے موبائلز بھی حذف کرنے پڑے ، جن کا ذکر آئندہ کسی پوسٹ میں کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ اس تجزئیے میں فیبلٹس کا ذکر بھی نہیں جن پر آئندہ تحریز پیش کی جائے گی۔

No comments:

Post a Comment