سال 2013 کے بہترین سمارٹ فون 2


اپرئل 2013 میں سیمسنگ گلیکسی ایس 4 کی ریلیز کے بعد اسی سمارٹ فونز کی آمد کے بعد نئے فونز کی آمد اسی طرح تھم گئی جیسے کہ ایک سپر ہٹ فلم کے بعد باقی پروڈیوسر اپنی فلم کی نمائش موخر کر دیتے ہیں۔ خیر اس کے بعد اگلا سمارٹ فون نوکیا کی طرف سے آیا جس کا تعارف کچھ یوں بنتا ہے۔

سال کے بہترین سمارٹ فون

2013کے آغاز ہی سے مختلف کمپنیوں کی جانب سے بہیترین سافٹ وئیر اور ہارڈ وئیر سے لیس موبائل تیار کرنے کا سلسلہ جاری رہا، جنہیں ہم ہائی رینج کا فلیگ شپ موبائل کہتے ہیں۔ اس لئے ایک سے بڑھ کر ایک معیاری ، خوبصورت ،دلفریب اور برق رفتار موبائل صارفین کا اعتماد جیتنے کے لئے ایک کے بعد ایک میدان میں آتے گئے، ذیل میں ہم صرف چند مشہور موبائل ماڈل کا ذکر کریں گے جو کہ اپنی کمپنیوں کی بہترین پروڈکت رہے ہیں ۔

سونی :Xperia Z

جنوری 2013میں سونی کی جانب سےفلیگ شپ Xperia Zاسمارٹ فون پیش کیا گیا ، جو کہ نہ  پانی سے مزاحمت رکھتا ہے ،بلکہ اسکی نینو ٹیکنالوجی سے تیار کردہ سکرین خراشوں کےخلاف مزاحم ہونے کے ساتھ خود کو  گرد سے بھی محفوظ رہتی ہے۔
سونی ایکسپریا

سیمنگ بمقابلہ ایپل : سمارٹ فون قسط 5


سیمنگ بمقابلہ ایپل:

ایپل آئی فون کے لانچ سے ہی اسمارٹ فون کے میدان میں بغیر کسی مقابل کے  حکمرانی کر رہا تھا ،2010میں بھی اہک نئے آئی فون 4 کی مارکیٹ میں آمد ہوئی جو کہ ہائی ریزولیشن ریٹینا آئی ڈسپلے کے ساتھ وڈیو کالنگ کیلئے ایک عدد فرنٹ فیسنگ کیمرہ سے بھی لیس تھا۔لیکن امسال آئی فون کے مقابلے میں سیمسنگ الیکٹرانکس نے ایک نئی اینڈرائڈ  ذہین فون گلیکسی لائن Glaxy S  کا پہلا سیٹ متعارف کرایا ،جس نے آتے ہی آئی فون سے بڑے ڈسپلے ،برق رفتار کاہارڈویئر اور دیگر خوببیوں سے صارفین کے دل جیت لئے۔
سیمسنگ گلیکسی اور آئی فون

مگر ایپل سیمسنگ گلیکسی ایس کے آئی فون سے مماثل ڈیزائن پر تلملاا ٹھا اور مختلف عالمی عدالتوں میں سیمسنگ پر اپنے ملیکتی حقوق کی خلاف ورزی کا مقدمہ دائر کر دیا،اور کہا کہ سیمسنگ کے آئی فون کی ہو بہو نقل کی ہے۔ جس پرسیمسنگ اور ایپل مختلف ممالک کی عدالتوں میں ایک دوسرے سے بر سر پیکار ہو گئے اور بعد  ازاں سیمسنگ کو ایک امریکی عدالت کے فیصلے پرایک بہت بھاری  رقم ایپل کو ہرجانے کے طور پر ادا کرنی پڑی۔

سمارٹ فون ماضی ، حال اور مستقبل 4


آئی فون کی آمد:قسط 4


آنجہانی سٹیو جابزآئی فون متعارف کراتے ہوئے
2007ذہین فون کی تاریخ کا یادگار ترین  سال رہا،جب جون 2007میں ایپل انکارپوریشن iPhone کے زریعے  سمارٹ فون کے میدان میں اور  پہلے ہی وار میں سب حریفوں  کو گھائل کر کے رکھ دیا،اگرچہ یہ مکمل  سمارٹ فون نہیں تھا کیونکہ اس میں تھرڈ پارٹی اطلاقیے نصب کرنے کی سہولت نہیں تھی مگر پھر بھی اسکا یوزر انٹرفیس آئندہ آنے والے ذہین فونوں کیلئے   معیار(Standard) بن گیا ،اور مسقبل میں سب ذہین فون انٹرفیس اسی طرز پر  ڈیزائن کیے جانے  لگے۔ iPhoneمیں ملٹی ٹچ خوبی کے ساتھ ساتھ براہ راست انگلیوں کے لمس سے ان پٹ دی جا سکتی تھی اور  اس سے پہلے  ٹچ موبائل میں ان پٹ کیلئے مخصوص قلم'Stylus'استعمال کیا جاتا تھا۔

سمارٹ فون: ماضی ،حال اور مستقبل 3



نئی صدی ،نئی پیش رفت: قسط 3
اکیسوی صدی کے آغاذ میں ترقی یافتہ ممالک میں  سمارٹ فون کے اسمتعال میں تیزی آئی، اور مختلف نئے تازہ دم کھلاڑی بھی میدان میں آئے انہیں میں سے پہلا پہش رفت اور مشہور و معروف موبائل ساز اداروں جاپان کے   سونی اورس ویڈن کے ایریکسن نے مشترکہ طور پر سونی ایریکسن کی بنیاد  2001 میں رکھی اور سمبین پر مشتمل فون P800پیش کیا۔
اسی اثناء میں  نوکیا نے تیسری نسل کے کمیونیکیٹر9210کو متعارف کرایا جودوسروں جدتوں کے علاوہ اس لحاظ سے بھی اہم ہے  کہ  کلر ڈسپلے کا حامل پہلا سمارٹ فون تھا اور ساتھ ہی اس میں GEOS کی بجائے سمبئین (Symbian)آپریٹنگ سسٹم کو استعمال کیا گیا۔ یوں ابتداء ہی سے آنے والے عشرے میں سمبئین اور نوکیا کو ذہین فون کے میدان میں حکمرانی حاصل ہوئی جو آئندہ عشرے تک جاری رہی۔اگرچہ اس دوران جنوبی کورین کمپنی  سیمسنگ  SPH-i500(پام او ایس) ،Segem  اور مٹرولاکی جانب سے ذہین فون تیار کرنے کی رفتار میں خ خاصی تیزی آچکی تھی ۔مگر 2002میں مزید دونئے اداروں کی آمد سے  ذہین فون کی دوڑ صحیح رفتارسے شروع ہوتی ہے۔

سمارٹ فون ، ماضی حال اور مستقبل :2

تاریخی پس منظر: (قسط: 2)

IBM: Simon 1994
اگرچہ سمارٹ فون کا تصور 1973 میں دیا گیا مگر پہلا ذہین فون تقریباً 20 سال بعد IBM کی طرف سے متعارف کرایا گیااور کسی موبائل کیلئے ذہین فون کی اصطلاح پہلی دفعہ 1997 میں استعمال ہوئی۔ اب ہم تفصیل سے ان تمام عرصہ سے تاحال ذہین فون کے ارتقاء کا جائزہ لیں گے۔

1973 میں ٹھیوڈور جارج ٹیڈ(Theodore George Ted Paraskevakos) نے ڈیٹا پروسیسر ، بصری ڈسپلے اورٹیلیفون کو یکجا طور پر ایک آلے میں سمولینے کے تصور کو پیٹنت کرایا ،جو کہ بینکنگ کے مقاصد کیلئے استعمال کیا جا سکتا تھا۔ 
اس  پیٹنٹ کے20 برس  بعد 1992میں IBMنے Codex کمپیوٹر نمائش میں Simonنامی فون متعارف کرایا جس میں موبائل کے ساتھ PDAکو یکجا کیا گیا۔لیکن مارکیٹ میں Simon کے نئے اور بہتر ورژن کی آمد اگست 1994 میں ہوئی۔فون کال کے علاوہ اس موبائل کی ٹچ سکرین سےای میل پیغاما ت بھی بھیجے اور وصول کیے جا سکتے تھے۔

نوکیا کی آمد:

Nokia: Communicator 9000
اس کے بعد فن لینڈ کی مشہور زمانہ کمپنی نوکیا نے اپنی کمیونیکیٹر سیریز کا پہلا موبائل1996 میںNokia 9000کمیونیکیٹر متعارف کرایا۔یہ ہتھیلی میں سمانے جا والے کمپیوٹر (Palm Computer)کی طرز کا آلہ تھا جس میں موبائل کےساتھ HPکے PDAکو یکجا کیا گیا۔بلیک اینڈوائیٹ سکرین،397گرام وزن،انٹل کے پرانے 24میگاہرٹز، 386پروسیسر سے لیس یہ فون صرف GSMنیٹورک پر استعمال کیا جا سکتا تھا۔ساتھ ہی Geos V3.0آپریٹنگ سسٹم کی وجہ سے ای میل اور ٹیکسٹ براؤزنگ بھی کی جا سکتی تھی۔اگرچہ اس میں ٹچ کی بجائے Qwertyکلیدی تختے کا استعال کیا گیا، یہ وقت کا مقبول ترین موبائل  ثابت ہوااوراسی سے ہی  نوکیا کو "وفادار"صارفین بھی ملے جو کہ صرف نوکیا کی مصنوعات کو ترجیح دیتےہیں۔

اور اب اسمارٹ فون:

Ericson: GS 800
لیکن نوکیا یا IBMکسی نے بھی اپنے فون کو سمارٹ فون نہیں کیا بلکہ یہ اصطلاح سویڈش کمپنی ایریکسن نے 1997میں اپنے موبائلGS  800 کے آزمائشی نمونے(Prototype)کیلئے استعمال کی ،یہ موبائل بھی نوکیا 9000 کی طرح فولڈایبل ڈیزائن پر مشتمل اور دو سکرینوں سے مزین تھا جن میں سے مین سکرین  ٹچ سکرین تھی۔لیکن HTC(جو تبOEMکی حثیت سے صرف الیکٹرانک مصنوعات دوسرے اداروں کیلئے تیار کرتا تھا)کا تیار کردہ ابتدائی نمونہ کبھی فروخت کیلئے نہیں پیش کیا جا سکا۔
اگلے سال میں نوکیا نے اپنے قدم اعلٰی معیار (High End/Flagship)ذہین موبائل فون کے میدان میں مظبوط کیے اور اگلی نسل کا کمیونیکیٹر 9110 مارکیٹ میں پیش کیا ۔جو253گرام وزن کے ساتھ نہ صرف اپنے پیش رو سے ہلکاتھابلکہ اسکا حجم بھی بہت کم تھا۔ ساتھ ہی اس میں 33میگا ہرٹز پرAMDکا  486 آرکیٹیکچرپر مشتمل پروسیسر نصب تھا۔
1999اور 2000 میں ایریکسن نے مارکیٹ میںR380 فون متعارف کرایا،جونہ صرف سمارٹ فون کے  نام پیش کیا گیا پہلا موبائل تھا، بلکہ موبائل آپریٹنگ سسٹم سے لیس پہلا ذہین فون بھی  تھا۔اسے اپنے مظبوط ڈیزائن اور ٹچ سکرین کی وجہ سے مشہور ہوا۔

Qualcom: PDQ 800
قوالقوم(Qualcom)جسے آجکل موبائل پروسیسر بنانے والا سب سے بڑے ادارے کی حیثیت حاصل ہے، کی جانب سےبھی جون 1999میں PDQ 800ذہین فون پیش کیا گیا۔ یہ Palm OS پر مشتمل پہلا ذہین فون تھا۔ 

صدی کے آخری سال میں ذہین فون کی ترقی میں قدرے تیزی آئی اور جاپانی کمپنی مسٹوبشی نےمائیکرسافٹ کے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم پر مشتملTrium Mondo نامی فون متعارف کرایا،جو کہ حقیقتاً ایک بلیک اینڈ وائیٹ سکرین اورNEC  کے 166 میگاہرٹز پر مشتمل پاکٹ پیسہ پراضافی  جی ایس ایم ماڈیول نصب کر کے تیار کیا گیا۔اسی سال مٹرولا کا A6188کے نام سے لینکس سے اخذ کردہ آپریٹنگ سسٹم سے لیس ذہین فون بہت مقبول ہوا ۔
Mitsobushi : Trium

(2000 سے آگے سمارٹ فون کے ارتقاء کا سفر اگلی قسط میں ملاحضہ کریں۔)

سمارٹ فون:ماضی ،حال اور مستقبل

  اسمارٹ فون،کچھ ابتدائی باتیں:قسط1


یادش بخیر اگر ہم آج سے عشرہ ڈیڑھ سال پہلے کا تصور کریں تو اس وقت ملک عزیزمیں موبائل فون کو ایک لگژری اور صرف امراء کی عیاشی کی چیز سمجھا جاتا تھا ۔پھربہت سی خیر ملکی کمپنیاں موبائل سیکٹر میں سرمایہ کاری کیلئے آئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے موبائل فون لگژری کی بجائے عام ضرورت بن گیا۔اب ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں65 تا 70 فیصد آبادی کے پاس ایک عدد  فون موجود ہے۔
بالکل یہی صورتحال آجکل سمارٹ فون یعنی ذہین فون کے حوالے سے درپیش ہے۔جو کہ ایک لگژری اور سٹیٹس سمبل سے بڑھ کر اب متوسط طبقے میں بھی تیزی سے فروغ پا رہا ہے،اور 3Gموبائل نیٹورک کے نیلامی اورشروع ہونے  (جس کی نیلامی اگلے برس متوقع ہے) کے بعد یہ بھی ہر خاص و عام کی ضرورت بن جائے  ہو گا اور تب سہی معنوں میں ایک ہمارے ملک مین ایک نئی انفارمیشن ایج کی شرعات ہونگی(کیونکہ موبائل سے وہ صارفین بھی انٹرنیٹ سے منسلک ہو سکیں گے جو بہتر طور پر کمپیوٹر استعمال نہیں کر سکتے)۔
اسمارٹ فون:
اگر ہم ذہین فون کی بات کریں تو بنیادی طور پر ایک موبائل  فون ہی ہوتا ہےجو کہ ایک موبائل آپریٹنگ سسٹم سے لیس،جدیداور ذیادہ کمپیوٹنگ صلاحیت کے ساتھ ساتھ بیک وقت مختلف الاقسام موبائل نیٹ ورک کے(مثلاً 2G،3Gوغیرہ)ساتھ منسلک ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

فیچر فون :نوکیا1100دنیا میں سب سے ذیادہ فروخت والاموبائل ہے
ابتداء میں عام فیچر موبائل فون میں ذاتی ڈیجیٹل معاون(Personal Digital Assistant: PDA)کی خصوصیات کو یکجا کیا گیا۔اس کے بعد پورٹیبل میڈیا پلیئر کی خوبی کا اضافہ ہوا۔ بعد ازاں رفتہ فتہ کم صلاحیت کے ڈیجیٹل کیمرہ ، جیبی وڈیو ریکارڈر اور حتی' کہ دستی جی پی ایس نیویگٹر جیسی اضافی صلاحیتوں کو جمع کر کےایک کثیر المقاصد آلے یعنی ذہین فون کا نام دیا گیا۔جس میں نت نئے سینسرز کا اضافہ آئے دن جاری ہے۔


آجکل کے ذہین فونوں میں ہائی ریزولیشن سکرین، ڈیٹا کی تیز رفتار منتقلی کیلئے نئی جنریشن کے3Gو4G موبائل نیٹورک کے ساتھ  ساتھ  وائی فائی کے ذریعے انٹرنیٹ سے منسلک ہونے کی صلاحیت اور مکمل ویب براؤزر سےبھی لیس ہوتے ہیں،جو کہ موبائل کیلئے تیار ویب صفحات کے علاوہ  عام ویب پیج بھی دکھا سکتے ہیں۔براؤزنگ کے علاوہ موبائل سکرین پرآپ HDوڈیو اور آڈیوسے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں ۔موجودہ چند سالوں میں تیز رفتار موبائل نیٹورک اور کثیر تعداد میں ٹھرڈ پارٹی موبائل اطلاقیوں(Apps) کی دستیابی سے ذہین فون کے استعمال میں بہت اضافہ ہوا ہے۔

فیچر فون اور سمارٹ فون کا فرق:
ذہین فون اور فیچر فون میں فرق بہت مبہم ہے اور ایسی کوئی  واضح و متفقہ  تعریف دستیاب نہیں جس کی بنیاد پر دونوں میں فرق کیا جا سکے۔لیکن ایک بنیادی و اہم فرق یہ ہے کہ: سمارٹ فون میں ٹھرڈ پارٹی اطلاقیوں کی تیاری کیلئے فون کے آپریٹنگ سسٹم اور ہارڈ ویئر  تک آسان  رسائی و ہم آہنگی کیلئے بہتر اور جدید اپلیکیشن پروگرامنگ انٹرفیس (API)مہیا کیا جاتا ہے جبکہ فیچر فون عموماً ملکیتی فرم ویئر پر مشتمل ہوتے ہیں جن میں ٹھرڈ پارٹی ایپ(APP) کو Java MEیا BREWجیسے پلیٹ فارم کے زریعےسپورٹ مہیا کی جاتی ہے۔

جدید تریں سمارٹ فون: ایپل :آئی فون 5S, سیمسنگ :گلیکسی S4،گوگل:نیکسس4
ایک اور پیچیدگی جو فیچر فون اور ذہین فون میں فرق کرنے میں رکاوٹ ہے کہ: وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جدید فیچر فون کی خصوصیات بھی ماضی میں ذہین فون کی  حیثیت سے فروخت کیے گئے موبائل فون سے ذیادہ ہو گئیں ہیں۔اس کے علاوہ موجودہ دور میں کچھ مینوفیکچرر اپنےجدید ذہین فون کیلئےسپرفون یا فیبلٹ کی اصطلاح بھی استعمال کرتے ہیں جو کہ یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ان فون کی کمپیوٹنگ صلاحیت کم درجہ ٹیبلٹ پی سی کے جیسی ہے۔

(اسمارٹ فون سے متعلق  مزید معلومات اگلی تحریر میں ملاحضہ کریں۔) 

کمیت اور وزن:(انفوگرافک)

کمیت اور وزن:(انفوگرافک)

کمیت (Mass)اور وزن(Wieght) کوہم  اگرچہ روزمرہ زندگی میں ہم معنی الفاظ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔مگر فزکس میں یہ ایک دوسرے سے بہت مختلف مقداریں ہیں۔ ذیل میں انکا  ایک انفوگراف کےذریعے موازنہ پیش کیا گیا ہے، چونکہ یہ میرا پہلا انفوگراف ہے اس لئے یہ انفوگراف کی بجائےٹیکسو گراف ذیادہ لگ رہا ہے،مگرپھر بھی پیش خدمت ہے۔

(انفوگراف:  انفوگراف کے ذریعے مختلف الاقسام گراف اور تصاویر کے ذریعے معلومات کو کم سے کم الفاظ استعمال کرتے ہوئے قارئین تک پہنچایا جاتا ہے۔)