گوگل سرچ ، کچھ خفیہ راز۔۔۔کچھ دلچسب پہلو


اگر آپ گوگل پر رویتی سرچ سکرین دیکھ دیکھ کر اکتا گئے ہیں تو سرچ کو دلچسب بنانے کیلئے گوگل ایسٹر ایگز (Extra Eggs)استعمال کریں ۔چونکہ گوگل سرچ انجن آجکل ہماری ضرورت بن چکا ہے اور انٹرنیٹ پر سرچ کا بہشتر حصہ گوگل پر انجام دیاجاتاہے۔ اس لئے گوگل  نے سرچ انجن میں کچھ ایسٹر ایگز کا اضافہ کرتی رہتی ہے۔


اگر آپ ایسٹر ایگز سے واقف نہیں تو بتاتے چلیں کہ ایسٹر ایگز ایک کمپیوٹر پروگرام کے ایسے خفیہ گوشے ہوتے ہیں جن کے متعلق سافٹ وئیر ڈاکومنٹینشن میں کوئی اطلاع فراہم نہیں کی جاتی ۔
ایسٹر ایگ کی کمانڈ پر کوئی میسج ،تصویر یا وڈیو دکھائی جا سکتی ہے یا ان کے علاوہ کوئی دلچسب رسپانس ملتا ہے ۔اور اصطلاح کو  ایسٹر کے تہوار پر رنگا رنگ انڈوں سے منسوب کیا گیا ہے۔جن میں بچوں کے لئے چھوٹے موٹے تحائف چھپائے جاتے تھے۔ اس لئے ایسٹر ایگز بھی سافٹ وئیر استعمال کنندگان کی دلچسبی اور تفریحی کیلئے   استعمال ہوتے ہیں۔

ذیل گوگل سرچ انجن میں موجود کچھ ایسٹر ایگز کا ذکر ہے، ابھی ٹرائی کریں اور لطف اٹھائیں۔

   Do a barrel roll
اگر آپ فائر فاکس یا کروم براؤزر استعمال کر رہے ہیں توگوگل کے سرچ باکس میں "Do a barrel roll"لکھ کر انٹر کرنے سے آپکی ویب سکرین گھومنے لگے گی اورایک  چکر گھومنے کے بعد ہی رکے گی۔

askew یا tilt :
گوگل سرچ باکس میں "" یا "" لکھ کر انٹر کریں اور آپکی ویب سکرین ٹھوڑی سے ٹیڑھی ہو جائے گی ۔

zerg rush
zerg rush میرے نزدیک سب سے دلچسب ایکسٹرا ایگ ہے ۔اگر سرچ باکس میں zerg rush لکھ کر انٹر کریں تو گوگل کے "O" سرچ رزلٹس پر حملہ آور ہو جائیں گے اور آہستہ آہستہ ساری سکرین پر موجود سرچ رزلٹس کو پھدکتے ہوئے توڑتے جائیں گے حتیٰ کہ  خالی ہو جائے گی اور GGلکھا آ جائے گا۔


Atari Breakout
گوگل امیج سرچ کے باکس میں Atari Breakout لکھ کر انٹر کرنے سے رزلٹ امیج پر مشتمل بریک آؤٹ گیم شروع ہو جائے گا ، سوفارغ وقت میںAtari Breakout انٹر کریں اور فری گیم سے لطف اندوز ہوں۔

Conway's Game of Life
کمپیوٹر سائنس کے طالب علم لائف گیم سے ضرور واقف ہونگے ، جو کہ کمپیوٹر مضامین میں بنیادی طور پر سکھائی جاتی ہے۔اگر آپ Conway's Game of Lifeلکھ کر انٹر کریں تو سکرین پر لائف گیم کی انیمیشس چلنا شروع ہو جائے گی۔

Google in 1998
سرچ باکس میں  Google in 1998لکھ کر انٹر کرنے سے آپ ٹائم ٹراول کرتے ہوئے ماضی میں چلے جائیں گے،یعنی آپکا ویب پیچ ہو بہو ویسا ہی ہو گا جیسا کہ یہ 1998 میں دکھائی دیتا تھا۔
سو یہ سارے ایکسٹرا ایگز ضرور ٹرائی کریں اور مزید بھی ڈھونڈنے کی کوشش کریں۔


Google in 1998

2 comments:

  1. یہ ہمارے پاس کام نہیں کررہا بھائی

    ReplyDelete
    Replies
    1. محترم محمد طارق جمیل صاحب توجہ دلانے کا شکریہ، ابھی میں نے سب ایکسٹرا ایگز چیک کیے ہیں،سوائے نمبر 4 یعنی Attari Breakout کے تمام ایکسٹرا ایگز کام کر رہے ہیں۔

      Delete