سال کے بہترین سمارٹ فون

2013کے آغاز ہی سے مختلف کمپنیوں کی جانب سے بہیترین سافٹ وئیر اور ہارڈ وئیر سے لیس موبائل تیار کرنے کا سلسلہ جاری رہا، جنہیں ہم ہائی رینج کا فلیگ شپ موبائل کہتے ہیں۔ اس لئے ایک سے بڑھ کر ایک معیاری ، خوبصورت ،دلفریب اور برق رفتار موبائل صارفین کا اعتماد جیتنے کے لئے ایک کے بعد ایک میدان میں آتے گئے، ذیل میں ہم صرف چند مشہور موبائل ماڈل کا ذکر کریں گے جو کہ اپنی کمپنیوں کی بہترین پروڈکت رہے ہیں ۔

سونی :Xperia Z

جنوری 2013میں سونی کی جانب سےفلیگ شپ Xperia Zاسمارٹ فون پیش کیا گیا ، جو کہ نہ  پانی سے مزاحمت رکھتا ہے ،بلکہ اسکی نینو ٹیکنالوجی سے تیار کردہ سکرین خراشوں کےخلاف مزاحم ہونے کے ساتھ خود کو  گرد سے بھی محفوظ رہتی ہے۔
سونی ایکسپریا


اس کے ساتھ ہی اینڈرائڈ او ایس پر مشتمل  اس موبائل کا ہارڈ وئیر بھی 5 انچ، 441 ڈی پی آئی کی بہترین سکرین ریزولوشن کے ساتھ 1.5گیگا ہرٹز کواڈ کور پروسیسر ،اینڈرینو 320 گرافکس چپ، 2 جی بی ریم اور 13 میگا پکسل کے لیس ہے۔ اس کے علاوہ اضافی میموری کیلئے مائیکرو ایس ڈی کارڈ نصب کرنے کی بھی سہولت ہے۔سونی کو سمارٹ فون کے ٹاپ مینو فیکچررز میں لے آیا۔


HTC ONE

HTC نے سال کا آغاز فروری میں اپنے بہترین ماڈل HTC ONE سے کیا ۔ جس میں پہلی ہارڈ وئیر کی اپ گریڈیشن کے ساتھ اس دفعہ الٹرا پکسل کیمرہ ٹیکنالوجی کا اطلاق کیا گیا ہے،کمپنی کے مطابق الٹرا پکسل عام پکسل سے ذیادہ حساس ہوتا ہے ،جس سے کم روشنی میں بھی واضح اور کمتر noise کی تصاویر اتاری جا سکتی ہیں۔
ایچ ٹی سی ون
 
اس کے علاوہ یہ موبائل جدید اینڈرائڈ او ایس، 4.7انچ کی 449 ڈی پی آئی سکرین ریزولوشن سے لیس ہے۔ اس کے اندرونی ہاررڈ وئیر میں 1.7 گیگا ہرٹر پروسیسر 2 جی بی ریم اور اینڈرینو 320 گرافکس چپ نصب ہے۔ یہ فون 32 اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج کے ساتھ دستیاب ہے اور اس میں ایس ڈی کارڈ سلاٹ موجود نہیں،

Black Berry Z10

سال کے آغاز نوکیا ہی کی طرح میں پرانی  اسمارٹ فون لیڈر  کینیڈین کمپنی، ریسرچ ان موشن (RIM)نے اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو سنبھالنے کیلئے خود کو اپنے برینڈ نام  بلیک بیریسے وابستہ کر لیا۔ کمپنی نے بہت ذیادہ ریسرچ اور تبدیلیوں کے بعد اپنے موبائل کیلئے نئے آپرینٹنگ سسٹم  بلیک بیری   10 جسے مختصراً بی بی 10 کہا جاتا ہے، کو نئے سرے سے تیار کیا  اور دو نئے فون، ٹچ  انٹر فیسBBZ10اور Qwerty کی بورڈ پر مشتمل Q10 پیش کیے۔
بلیک بیری Z10
 Z10 کو کا اعلان جنوری میں کیا گیا جبکہ  گلوبل مارکیٹ میں اسکی آمد فروری کے ماہ تک ہو سکی۔ 4.2انچ 355 ڈی پی آئی ٹچ سکرین کے ساتھ یہ موبائل ڈوئل کور 1.5 گیگا ہرٹز پروسیسر ،2 جی بی ریم اور اینڈرینو 230 گرافکس چپ پر مشتمل تھا۔ اس کے ساتھ 8 میگا پکسل کیمرہ اور صرف جی بی کی انٹرنل میموری اور ایس ڈی کارڈ سلاٹ کے ساتھ یہ باقی بہتر فیچر موبائلز کے سامنے اپنی جگہ نہیں بنا سکا۔
بلیک بیری کمپنی کی بقا کا دارومدار انہی آلات  کی کامیابی پرمنحصر تھا۔جو کہ خاظر خواہ مقبولیت حاصل نہ کر سکے۔ اور حتیٰ کہ سال کے آخرمیں کپمنی سے خود کو فروخت کرنے کیے لیا تیار کر لیا۔ اگرچہ ابھی تک کمپنی فروخت نہیں ہوئی مگر اس کا مستقبل غیر یقینی کا شکار ہے۔

سیمسنگ : Galaxy S4 

بلاشنہ گلیکسی ایس سیریز کو دنیا میں کروڑوں صارفین کا اعتماد حاصل ہے، اسی لئے سال اپرئل میں پیش کیے گئے گلیکسی ایس 4 کو بھی صارفین نے ہاتھوں ہاتھ لیا، اور یہ فون گرم کیکوں کی طرح فروخت ہوا۔ 
اس فون میں بھی اینڈرائڈ 4.2کواڈ کور1.7 گیگا ہرٹز پروسیسر ، 2جی بی ریم اور پاور وی آر گرافکس چپ سےلیس تھا۔ 5انچ کی 441 ڈی پی آئی ریزولوشن اور 13 میگا پکسل کے شاندار کیمرے کے ساتھ یہ موبائل16،32اور 64 جی کی میموری گنجائش کے ساتھ ایس ڈی کارڈ سلاٹ کے زریعے 64 جی بی تک اضافی میموری بھی مہیا کرتا ہے۔ 
گلیکسی ایس 4
اس کے علاوہ اس موبائل میں ایسے حساسیئے نصب ہیں کہ اسے اشاروں سے بھی کنڑول کیا جا سکتا ہے۔ 

1 comment:

  1. اچھا لکھا۔
    لکھتے رہیں ہم انگریزی سائیٹ گردانی سے بچ جائیں گے
    نیم/یو آر ایل کا آپشن تبصرے کے لیے ایکٹو کر دیں آسانی رہے گی

    ReplyDelete