Showing posts with label نیوز. Show all posts
Showing posts with label نیوز. Show all posts

وٹس ایپ کی بے پناہ مقبولیت اور کچھ دلچسب حقائق

اگر آپ موبائل پر انٹرنیٹ  استعمال کرتے ہیں اور خاص طور پر اگر اسمارٹ فون کے مالک ہیں  تو لازمی طور  آپ وٹس ایپ کے صارف بھی ہونگے۔وٹس ایپ  نے ایک کراس پلیٹ فارم میسجنگ سروس  کی حثیت سے اپنے سفر کاآغاز کیا اور تقریباً ہر موبائل پلیٹ فارم پر دستیاب ہونے کی وجہ سے یہ آج ہر موبائل صارف کی ضرورت بن گئی ہے۔وٹس ایپ کو استعمال کرتے ہوئے صرف انٹرنیٹ کنکشن کے زریعے  آپ کسی بھی وٹس ایپ صارف  کے ساتھ ٹیکسٹ میسج، تصاویر ،وڈیوز اور وائس کال کا  فوری تبادلہ کر سکتے ہیں۔یہاں ہم اس انتہائی مقبول انسٹنٹ میسجنگ سروس کے بارے میں کچھ دلچسب حقائق بیان کرتے ہیں۔
وٹس ایپ : سب سے ذیادہ استعمال ہونے والی میسجنگ ایپ

1۔ 19 ارب ڈالر میں فیس بک کو فروخت

گذشتہ سال فروری 2014 میں وٹس ایپ کی مقبولیت کی وجہ سے فیس بک نے اس کو 19 ارب ڈالر کی ناقابل یقین قیمت میں خریدلیا تھا۔ 19 ارب ڈالر کتنی بڑی قیمت ہے ؟ اسکا اندازہ اس بات سے لگا لیں کہ نوکیا جیسی معروف کمپنی کا موبائل ڈویژن مائیکروسافٹ نے تقریباً ساڑے 7 ارب ڈالر میں خریدا تھا، اسکے علاوہ گوگل نے ایک اور موبائل ساز ادارے مٹرولا موبلیٹی کو صرف پونے 3 ارب ڈالر میں چینی کمپنی لینوو کے ہاتھ بیچا تھا۔اسی وجہ سے وٹس ایپ کی فروخت ٹیکنالوجی کی دنیا کی آج تک کی سب سے مہنگی قیمت میں ہوئی ہے۔
وٹس ایپ اب فیس بک کی ملکیت ہے۔

2۔ ایک ارب فعال صارفین

اس ماہ وٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ وٹس ایپ کے فعال صارفین کی تعداد ایک اارب سے تجاوز کر چکی ہے۔یعنی دنیامیں ہر 7 میں سے ایک آدمی کےپاس وٹس ایپ کا اکاؤنٹ موجود ہے۔یہ بات دلچسبی سے پڑھی جائے گی کہ ایک سال پہلے کمپنی نے 50 کروڑ صارفین حاصل کرنے کا سنگ میل عبور کیا تھا۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ صرف ایک سال میں وٹس ایپ پر 50 کروڑ افراد نے اکاؤنٹ بنایا ہے یعنی اس ایپ کی مقبولیت مزید تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔

3۔روزانہ 42 ارب پیغامات کی ترسیل

وٹس ایپ کے مطابق اس ایپلیکیشن کے صارفین روزانہ 42 ارب میسجز کا تبادلہ کرتے ہیں یہی نہیں بلکہ وٹس ایپ کے پلیٹ فارم کے ذریعے ہر 24 گھنٹوں میں ڈھائی کروڑ وڈیوز بھی ایک دوسرے سے شئیر کی جاتی ہیں۔

4۔ بالکل مفت سروس

وٹس ایپ کی خاص بات یہ ہےکہ اب یہ سروس بالکل مفت دستیاب ہے۔ کچھ عرصہ پہلے تک اس سروس کی فیس صرف ایک ڈالر سالانہ تھی مگر کمپنی نے جنوری 2016 سے وہ بھی ختم کر دی ہے اور اب ہر صارف زندگی بھر بغیر کسی فیس اور اشتہارات کی جھنجٹ کے وٹس ایپ استمال کر سکتا ہے۔

5۔ وٹس ایپ وائس کال

وٹس ایپ نے کتوبر 2014 میں مفت وائس کال فراہم کرنے کی سروس کا آغاز کیا ہے اور بہت سے لوگوں کیلئے اب یہ فون کال کا متبادل ہے اورمفت انٹرنیٹ وائس کال فیچر کی وجہ سے یہ مائیکروسافٹ کی مقبول عام سروس "سکائپ" کے بالمقابل بھی آ چکی ہے۔

5۔ بڑھتا ہوا مقابلہ

گرچہ وٹس ایپ بین الاقوامی طور پر سب سے ذیادہ استعمال ہونے والی میسجنگ سروس ہے لیکن اس کے باوجود بہت سے ملکوں مقامی میسجنگ ایپس کی حکمرانی ہے،جیسا کہ میسجنگ ایپ"    وی چیٹ" کے چین میں 50 کروڑ صارفین ہیں۔ اسی طرح "لائن " جاپان جبکہ" کاکئو ٹک "کوریا میں مقبول ترین میسجنگ ایپس ہیں۔

6۔ پیسے بنانے کی نرم پالیسی

وٹس ایپ میں دیگر ایپس کی طرح سبسکرپشن فیس،اشتہارات یا سٹکرز بیچ کر پیسے نہیں کمائے جاتے بلکہ اس کی ایک ڈالر سالانہ قیمت کو بھی وٹس ایپ  جنوری 2016  سے  ختم کر دیا ہے یوں یہ اب ایک بالکل مفت سروس بن گئی ہے۔کمپنی کے بانی کم جان قوم کا کہنا ہے کہ " ہماری کوشش ہے کہ ہر انسان کو قابل بھروسہ اور کم خرچ سروس کی زریعے دنیا بھر سے رابطہ رکھنے کے قابل بنایا جائے۔"

7۔آغاز اور فروخت کی دلچسب کہانی

 وٹس ایپ کے بانی جان کوم اور برائن ایکٹن نے 2007 میں یاہو میں ملازمت سے استعفیٰ دیا اور اسکے بعد انھوں سے فیس بک میں ملازمت کیلئے درخواست دی ،جس کو نظر انداز کر دیا گیا۔فروری 2009 میں انھوں نے وٹس ایپ کا آغاز کیااور صرف پانچ سال بعد فیس بک نے ان کی بنائی ہوئی ایپ کو 19 ارب ڈالر میں خریدا جن میں سے 4ارب کیش جبکہ باقی رقم فیس بک شئیر کی صورت میں دی گئی ،یوں اب  یہ دونوں فیس بک میں 12 فیصدشئیر کے مالک ہیں۔

مزید پڑھیے: اسرار جہاں

فیس بک "لائیک بٹن" بالآخر اپگریڈ ہونےکے قریب

فیس بک کی سہہ ماہی میٹنگ کے اختتام پر  کمپنی کے بانی مارک زکربرگ  نے اعلان کیا ہے کہ کسی بھی فیس بک پوسٹ پر  مناسب ردعمل کے اظہار کے لئے فیس بک لائیک بٹن کے علاوہ نئے 6 ایموجی متعارف کرانے کی منصوبہ بندی مکمل کر چکی ہے اور جلد ہے تمام پلیٹ فارم کیلئے لائیک بٹن کو اپڈیٹ کر دیا جائے گا۔

دیکھا جائے تو ایک  عرصے سے فیس بک ڈسلائیک بٹن کےحوالےسے مختلف افوائیں گردش میں تھیں،پھر یہ خبر چلی کی فیس بک میں ڈسلائیک کی بجائے اظہار ہمدردی کیلئے بٹن متعارف کرایا جائے گا ۔لیکن اب کمپنی انتظامیہ نے اپنے یوزرز کیلئے ایک سے ذیادہ آپشن مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے۔



فیس بک صارفین کی ایک عرصہ سے خواہش تھی کہ کسی پوسٹ پر ردعمل کے اظہار کیلئے لائیک بٹن کے علاوہ دوسرے بھی آپشن موجود ہونے چاہیں تا کہ کوئی بھی پوسٹ کی نوعیت کے لحاظ سے اپنا مناسب ردعمل ظاہر کر سکے۔اگر آپ فیس بک کے صارف ہیں تو  یقیناً بعض اوقات آپ خود بھی مختلف پوسٹوں پر ردعمل کے اظہار میں مشکل کا شکار ہوئے ہونگے۔اکثر کسی  بے فائدہ، اکتا دینے والی یا  بے تکی  پوسٹ کو "ڈسلائیک " کرنے کو دل کرتا ہے،مگر ناپسندیدگی کے اظہار کی کوئی صورت نہ ہونی کی وجہ سے کچھ کیا نہیں جا سکتا۔یا پھر کسی افسردہ اور غمگین پوسٹ کو "لائیک" کرنا بھی مناسب معلوم نہیں ہوتا۔اسی لئے آپکے جذبات کے اظہار میں  حائل "لائیک بٹن" میں اضافہ کرتے ہوئے پانچ اضافی بٹن متعارف کرائے گی تا کہ پوسٹ کی مناسبت سے آپ اپنے ردعمل کو درست طریقے سے بیان کر سکیں۔

ردعمل کے لئے اضافی بٹن:

اب کسی بھی پوسٹ پر آپ ردعمل  میں ناراضگی کا اظہار کرنا چاہیں(Angry)،کوئی پوسٹ دل میں اتر جائے(Love)، کوئی قہقہ لگانے پہ مجبورکردے(Haha)، آپ کو حیرت میں گم کر دے(Wow) یا کوئی پوسٹ آپ کو افسردہ کر دے(Sad)آپ ان تمام جذبات کا اظہار مناسب ایموجی کے ذریعے دے سکتے ہیں۔

فیس بک کے نئے ایموجی بٹن

فیس بک کی دوسری میجسنگ سروسز مثلاً میسنجراوروٹس ایپ پر پہلے سے جذبات کے اظہار کیلئے بیسیوں ایموجی موجود ہیں اور پیغامات کے تبادلے میں ان کا استعمال بھی انتہائی ذیادہ کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فیس بک انتظامیہ مکمل پر اعتماد ہے کہ ان بٹنوں کے اضافے سے فیس بک کے ڈیڑھ ارب صافین مقبول سوشل نیٹ ورک کو مزید  سہولت سے استعمال کر سکیں گے۔

مزید پڑھیے:مارک زکربرگ اس سال مصنوعی ذہانت کی تیاری میں منہمک

نئے کمپیوٹر پروسیسر صرف ونڈوز 10 کو سپورٹ کریں گے: مائیکروسافٹ

اگست 2015 میں ونڈوز 10 کی رونمائی کی بعد مائیکروسافٹ کی کوشش ہے کہ کسی بھی طرح سے ذیادہ سے ذیادہ صارفین کو ونڈوز 10 کے پلیٹ فارم تک لایا جائے۔خبر یہ ہے کہ ا س مہم  میں مائیکروسافٹ  نے اب اپنےساتھ سی پی یو مینوفیکچررز کو بھی شامل کر لیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ انٹل ،اے ایم ڈی اور کوالقام جیسے اداروں کے تیار کردہ نئے سی پی یو صرف اور صرف ونڈوز 10 کے ساتھ ہی مکمل مطابقت رکھیں گے۔اس وجہ سے  نئے کمپیوٹرز پر ونڈوز10 ذیادہ بہتر اندازاور برق رفتاری سے کام کر سکے گی مگرونڈوز  کے پرانے ورژن  مثلاً ونڈوز7 اور ونڈوز 8سہولت سے نہیں چل سکیں گے۔
 
ونڈوز10 کا سکرین شاٹ
مائیکروسافٹ کی نڈوز 10 کی ریلیز سے ہی  کوشش تھی کہ جلد از جلد ذیادہ سے ذیادہ کمپیوٹرصارفین ونڈوز 10 پر منتقل ہو جائیں۔ اسی لئے مائیکروسافٹ نے تاریخ میں پہلی دفعہ صارفین کو آفر دی کہ وہ مفت اور بلا معاوضہ  اپنے  کمپیو ٹر کو  ونڈوز 10 پراپگریڈ کر سکتے ہیں۔یوں بہت سے صارفین نے اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نئے آپریٹنگ سسٹم پر منتقل بھی ہوئے لیکن شاید  مائیکروسافٹ ابھی بھی ونڈوز 10 کے صارفین کی تعداد سے مطمئن نہیں ہے۔اس لئے ساتھ کچھ ماہ پہلے مائیکروسافٹ  نےتاحال  ونڈوز 8 اور 7 استعمال  کرنے والے صارفین کو ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے خبردار کیا کہ وہ جلد از جلد  ونڈوز 10 پر منقتل ہو جائیں یا پھر  تاخیر کی صورت میں وہ کبھی نئے آپریٹنگ سسٹم پر منتقل نہیں ہو سکیں گے۔

مزید پڑھیے:پہلا مائیکروسافٹ فون

 اب  مائیکروسافٹ کے اس اعلان کے بعد وہ  پرسنل کمیپوٹرز  جن پر ونڈوز 8 یا 7 نصب ہو گی ان کو 2017 میں یہ پیغام بھیجا جائے گا کہ "آپ کا کمپیوٹر صرف انتہائی سنگین سیکورٹی خدشات  سے روک تھام کیلئے اپڈیٹ حاصل کر ے گا۔" مگریہ نئی حکمت علمی مائیکروسافٹ کی پالیسی کےخلاف ہے جس میں کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ وہ ونڈوز 7 کی سپورٹ 2020 جبکہ ونڈوز 8 کی سپورٹ 2020 تک جاری رکھی گی۔یہ تمام  پیش رفت اس بات   کا ثبوت ہے کہ کمپنی اپنے پرانے آپریٹنگ سسٹم کو نظرانداز کر کے اپنی توجہ صرف ونڈوز 10 پرمرکوز کرنا چاہتی ہے۔ 

تنقید:

مائیکروسافٹ جس طرح سے جارحانہ پایسی کے زریعے اپنے صارفین کو ونڈوز 10 پر منقتل کرنا چاہ رہی ہے اس سے وہ مسلسل تنقید کی زد میں ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ ان پالیسیوں کی وجہ سے صارفین کی ایک بڑی تعداد ونڈوز کےمتبادل سسٹمز لینکس اور ایپل میک پر منقتل ہو جائے گی جو کہ کمپنی کیلئے سود مند نہیں کیونکہ پہلے ہی اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ کمپیوٹرز کی بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے پرسنل کمپیوٹرز کی فروخت مسلسل گراوٹ کا شکار ہے  ۔کم کمپیوٹرفروخت ہونے کی وجہ  سے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے صارفین بھی کم ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیے:ونڈوز 10کی تنصیب اور پہلا تاثر 

 


ایپل اسمارٹ واچ ،صارف کا پہلا انتحاب

ایپل نے 2007ء میں اسمارٹ فون کے میدان میں پہلی دفعہ قدم رکھا اور آتے ہی اس نے تمام صارفین کو اپنا گرویدہ کر لیا،آٹھ سا ل بعد آج  بھی ایپل آئی فون 6ایس سب سے ذیادہ فروخت ہونے والے  موبائل فونوں میں سے ایک  ہے۔بالکل یہی صورتحال اب ذہین گھڑیوں کی مارکیٹ کی بھی ہے، ایپل نے اپرئل 2015 میں  ایپل واچ فروخت کیلئے پیش کی ا ور یہ بھی توقعات کی عین مطابق سال میں سب سے ذیادہ فروخت ہونی والی اسمارٹ گھڑی بن گئی۔

ایک جاپانی تحقیقی ادارے کی مطابق 2015 میں فروخت ہونے والی اسمارٹ گھڑیوں میں ایپل واچ کا حصہ 52 فیصد تھا۔یعنی  سیمسنگ ، ایل جی ، مٹرولا اور ہواؤے جیسی باقی تمام  اداروں کی اسمارٹ گھڑیاں ملکر بھی ایپل واچ کا مقابلہ نہیں کر سکیں۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق  گذشتہ سال گوگل کے آپریٹنگ سسٹم اینڈرائد وئیر (Android Wear) پر مشتمل گھڑیوں کے لئے اچھا ثابت نہیں ہوا اور انکی مانگ میں مسلسل کمی دیکھنے میں آئی۔
ایپل واچ

نومبر 2015 میں سیمسنگ نے اپنے تیار کردہ آپریٹنگ سسٹم ٹائزن (Tizen) سے لیس گھڑی گلیسی گئیر ایس 2 بھی پیش کی جو خاطر خواہ پزیرائی نہ حاصل کر سکی۔چونکہ یہ ادارے کوئی مظبوط حریف پروڈکٹ نہیں کر سکے اس لئے چھوٹی اور غیر معروف کمپنیوں کی سستی اسمارٹ گھٹریوں کی فروخت میں بھی قابل قدر اضافہ دیکھنے میں آتا۔یہ گھڑیاں کم قیمت ہونے کے باوجود ایک اسمارٹ واچ کے بنیادی فعل مثلاً نوٹیفیکیشن الرٹ اور فٹنس ٹریکنگ مہیا کرتی ہیں جب کہ بڑے ناموں کی مصنوعات  مہنگی بھی ہیں اور اپنی قیمت کے مطابق صارفین کیلئے پرکشش اضافی فیچر ز سے بھی محروم ہیں۔

مزید پڑھیے: ایپل بمقابلہ سیمسنگ اور نوکیا و مٹرولا کی فروخت


تجزیہ کاروں کےمطابق اگرچہ اسمارٹ واچ اور دوسے پہننے کے قابل آلات(وئیرایبل) فی الحال عالمی  مارکیٹ میں مستحکم جگہ نہیں بنا سکے اسی وجہ سے آئندہ برس میں بھی اسمارٹ گھڑیوں کی فروخت میں ڈرامائی اضافے کا امکان نہیں،کیونکہ ان مصنوعات کے تیار کنندگان کے پاس گھڑیوں کے ڈیزائن میں تبدیلی کے علاوہ ان کی افادیت و صلاحیت(Functionality) میں نمایاں اضافے کا امکان نہیں ہے۔

اس صورتحال میں دیکھنا یہ ہے کہ اپرئل 2016 میں پیش کیا جانے والا ایپل واچ کا اگلاورژن  کتنا بہتر ہو گا اور صارفین میں مقبولیت برقرار رکھ پائے گا کہ نہیں۔

مزید پڑھیے:  سمارٹ فون:ماضی ،حال اور مستقبل 


مارک زکربرگ اس سال مصنوعی ذہانت کی تیاری میں منہمک

فیس بک نے بانی مارک زکربرگ ہمیشہ خبروں میں رہنے کے فن سے آگاہ ہیں ۔ وہ ہر سال کے آغاز پرنئے سال کے لئے ایک نیا کام کرنے کا اعلان کرتے ہیں تا کہ وہ نئی نہ صرف نئی چیزیں سیکھ سکیں بلکہ ایک فرد کی حثیت سے اپنی شخصیت کی نشونما بھی جاری رکھ سکیں۔
 
آئرن مین کا جاروس
2016 کیلئے زکر برگ نے اپنی فیس بک پوسٹ میں اعلان کیا ہے کہ اس سال وہ گھر اور دفترمیں اپنی مدد کیلئے ایک مصنوعی ذہانت سے لیس معاون تخلیق کرنا چاہتے ہیں ، جو کہ ٹونی سٹارک کے ہر فن مولا پرسنل اسسٹنٹ "جاروس" کے مشابہ ہو گیا۔
اگر آپ آئرن میں کہ فین ہیں تو پھر آپ جاروس سے بخوبی واقف ہونگے لیکن ایسا نہیں تو آپ کا جاروس سے تعارف کرائے دیتے ہیں۔جاروس ،مارول سٹوڈیوز کے کامک سپرہیروآئرن مین کے مصنوعی ذہانت لے لیس ذاتی معاون کا نام ہے۔اس کو ٹونی سٹارک(آئرن مین) نے اپنی مدد کیلئے تیار کیا ہے جو کہ آئرن میں کے فولادی سوٹ کے ساتھ لیبارٹری میں بھی ہمہ وقت خدمت کیلئے موجود ہوتا ہے۔ جاروس آئرن مین کے سوٹ میں اڑان بھرنے، اسلحہ، بیٹری کی معلومات کے ساتھ کسی بھی لمحے میں آئرن مین کے تحقیقی سوال کا جواب انٹرنیٹ پر موجود معمولات کو کھنگال کرسیکنڈوں میں لا دیتا ہے۔اگرچہ زکربرگ کا سافٹ وئیر جاروس جیسی ذہانت کا حامل تو نہیں تو گا مگر یہ ایک حقیقی ذہین معاون کی تیاری کیلئے ایک مثبت پیش رفت ضرور ہے۔

فیس بک سے منسلک ہونے کے باعث زکر برگ مصنوعی ذہانت کے میدان میں موجود حالیہ ٹیکنالوجی سے اچھی طرح واقف ہیں کیونکہ آپکی فیس بک وال پر موجود تمام پوسٹیں اور اشہارات مصنوعی ذہانت سے لیس سافٹ وئیر کی مدد سے ترتیب دی جاتیں ہیں۔اس لئے وہ انھیں دستیاب وسائل سے اپنے نئے منصوبے کو شروع کریں گے۔اس حوالے سے انکا کہنہ تھا کہ "اس معاون کا سافٹ وئیر لکھنا میرے لئے دلچسبی کے علاوہ ایک چیلنج بھی ہو گا۔"

پہلے مرحلے میں انکا معاون انتہائی سادہ کام کرنے کے قابل ہو گا۔جس میں وہ اسے اپنی آواز شناخت کرنے کے ساتھ گھر کے روزمرہ کام مثلاً برقی قمقموں،ہیٹر/ائیرکنڈشنر،ٹیلیوژن یا میوزک پلیئر کو کنٹرول کرنے کے قابل بنائیں گے۔جبکہ دوسرے مرحلے میں وہ اس پروگرام کو اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے بصری شناخت سکھائیں گے تا کہ جب بھی ان عزیز و اقارب میں کوئی انکے گھر کی گھنٹی بجائے تو یہ پروگرام از خود انھیں شناخت کر کے دروازہ کھول سکے۔

گھر کے علاوہ یہ معاون ان کے دفتر میں بھی موجود ہو گا،جہاں وہ اس کو استعمال کرتے ہوئے فیس بک، انسٹاگرام اور میسنجر جیسی سروسز کیلئے انتہائی وسیع ڈیٹا کو مجازی دنیا(Virtual Reality)میں دیکھ(Visualize) سکیں گے۔

بتاتے چلیں کہ گذشتہ برسوں میں بھی زکربرگ نئے سال کیلئے مختلف قراردادیں کر چکے ہیں جن میں سے ہر ماہ دو نئی کتابیں پڑھنے کے ساتھ، ہر دن ایک نئے آدمی سے ملاقات کرنے کی شامل ہیں۔اس لئے اگر ہم ذاتی معاون تو تیار نہیں کر سکتے مگر نئی کتابیں پڑھنے یا نئے لوگوں سے ملنے جیسا کام تو ضرور کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  منٹوں میں چارچ ہونے والی موبائل بیٹری

سیمسنگ کے نئے گلیکسی سمارٹ فون

حال ہی میں سیمسنگ کی جانب سے دو نئے جدید موبائل فونز A5 اور A3 مارکیٹ میں پیش کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ مکمل طور پر دھات سے بنی ہوئی میٹلالک باڈی اور سیمسنگ کے تیار شدہ  پتلے ترین ہینڈ سیٹ کی نئی  A سیریز کے  یہ موبائل سیمسنگ کی نئی امید  ہونگے ۔


سیمسنگ کوسمارٹ فونز کی فروخت کی حوالے سے دنیا کی نمبر ایک کمپنی کا اعزاز حاصل ہے مگرآجکل سمارٹ فونز کی فروخت میں کمی اور مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی مسابقت سے کمپنی سخت دباؤ کا شکار ہے۔اسی وجہ سے سیمسنگ کا اس سہ ماہی میں ہونے والا منافع پچھلے تین سالوں میں کم ترین سطح پر ہے۔