پی ٹی وی پر نشر کیا جانے ولا یہ پروگرام بلاشبہ عمومی سائنسی موضوع کے حوالے سے ایک کلاسیک کی حثیت رکھتا ہے ۔ جو کہ 14 پروگراموں کی سیریز پر مشتمل ہے جسکے میزبان مشہور پاکستانی طبیعات دان و دانشور پروفیسر ہود بھائی تھے۔ پروگرام کا دورانیہ تقریباً 25 منٹ ہے جس میں چند دلچسب اور معروف سائنسی موضوعات پر عام فہم اور آسان انداذ میں روشنی ڈالی گئی ہے۔
مجھے آج بھی یاد ہے کہ تقریباً ایک دہائی پہلے پاکستان ٹیلی ویژن پر پہلی دفعہ اردو زبان میں ایک سائنسی پروگرام دیکھ کر حیرت میں گم ہو گیا تھا ۔اسی دن سے سائنس سے دلچسبی جو سکول میں یونیسف کی عمومی سائنسی کتب پڑھ کر شروع ہوئی تھی یک لخت دو چند ہو گئی ۔ یہ ان دنوں کی بات ہے جب انٹرنیٹ تو کجا تب کیبل ٹی وی بھی صرف شہری علاقوں تک محدود تھی۔

بعد ازاں اس دور میں جب ملک میں یوٹیوب آذاد تھی تو اس پروگرام کی وڈیو کو بہت تلاش کیا مگر کوشش کے باوجودکہیں نہ مل سکا۔ پچھلے ہفتے اتفاقاً ہی ایک تعلیمی سائٹ پر ایک ہی جگہ تمام اقساط موجود تھیں اور سونے پہ سہاگہ یہ کہ تمام وڈیوز
یو ٹیوب پر موجود ہیں، جن کو آپ اب پاکستان میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔
پروگرام کی پہلی قسط میں تعارف کے ساتھ اگلی ا قساط میں پیش کیے جانے والےتصورات کا خلاصہ بیان کیا گیا ہے۔جو کہ آپ ذیل میں دیے گئے لنک میں دیکھ سکتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment