مائیکروسافٹ ڈاٹ نیٹ فریم ورک اب اوپن سورس اور وژیول سٹوڈیو بلکل مفت

ڈاٹ نیٹ فریم ورک جو کہ ونڈوز ایپلیکیشن بنانے کیلئے وضع کیا گیا تھا اور مائیکروسافٹ کے دوسرے سافٹ وئیرز کی طرح کلوزڈ سورس تھا، اب اوپن سورس ہو چکا ہے اور یہ آپ کو سورس کوڈ کے ساتھ دستیاب ہو گا۔اوپن سورس تحریک کی بڑھتی ہوئی کامیابی اور مقبولیت کو دیکھتے ہوئے مائیکروسافٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آئندہ دنوں میں وہ نا صرف ڈاٹ نیٹ فریم ورک کو اوپن سورس بنا رہی ہے بلکہ ساتھ ہی یہ دوسرے کراس پلیٹ فارمز یعنی میک اوایس ایکس اور لینکس کے ساتھ بھی چلنےکے قابل ہو گا۔

اس طرح نہ صرف ڈویلپرز حضرات ڈاٹ نیٹ فریم ورک کو اپنی سہولت کے مطابق تبدیل کر سکیں گے بلکہ اس میں مزید تبدیلیاں بھی کر سکیں گے۔بلکہ ساتھ ہی دوسرے پلیٹ فارمز پر بھی ونڈوز ایپلیکشن کو ایکسپورٹ کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔

صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اب مائیکروسافٹ ڈیلپرز کیلئے وژیول سٹوڈیو کا ایک مفت ورژن وژیول سٹوڈیو کمیونٹی 2013 بھی شائع کیا ہے ۔ جو کہ قیمتاً دستیاب وژیول سٹوڈیو کی مکمل صلاحیتوں سے لیس ہے لیکن اس پر ایک وقت میں ذیادہ سے ذیادہ 5 ڈویلپرز کام کر سکتے یعنی یہ صرف چھوٹے بزنس اور انفرادی ایپ ڈیزائنر کو میسر ہے ۔اس ورژن کو استعمال کرتے ہوئے آپ نہ صرف ونڈوز یا ونڈوز فون بلکہ آئی فون اور اینڈرائڈ تک کیلئے مفت یا قیمتاً دستیاب ایپ بنا سکتے ہیں۔
 
اب ونڈوز،آئی فون اور ینڈرائڈ ہر طرح کی ایپ ایک ٹول سے تیار
ان دونوں طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے اب مائیکروسافٹ دوسرے ایکو سسٹم(یہاں ایکو سسٹم سے مراد ڈیجیٹل ایکو سسٹم ہے جس میں ایک خاص پروڈکٹ مثلاً آئی فون ،ونڈوزیا اینڈرائڈ کے لئے ایپ پروگرامنگ کے لئے ٹولز مہیا کرنا اور پھر ان ایپس کو صارفین تک پہچانے کا مربوط اور ہم آہنگ نظام ہے جس سے ڈویلپرز کوایپ کی بہترین قیمت اور صارفین کو تک آسان رسائی حاصل ہوتی ہے۔ ) جن میں آئی او ایس اور اینڈرائڈ قابل ذکر ہیں میں شمولیت حاصل کرنا چاہتا ہے بلکہ ونڈوز فون کے لئے اپنے ایکو سسٹم کو بھی مظبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

نئے سی ای او سٹیا نڈالا نے مائیکروسافٹ کی زمہ داری سنبھالے کے بعد تیز ی سے کمپنی  میں مختلف تبدیلیاں کر رہے ہیں تا کہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں کمپنی کی اہمیت اور مقام آنے والے دنوں میں بڑھتی ہوئی مسابقت کا بہتر طور پر قائم رہ سکے۔



No comments:

Post a Comment