نوکیا۔۔۔پکچر ابھی باقی ہے دوست

اگرچہ نوکیا نے اپنا موبائل فون بزنس مائیکروسافٹ کو فرخت کر دیا ہے۔ مگر اس فروخت کا یہ مطلب نہیں کہ فن لینڈ کی شہرہ آفاق کمپنی نے موبائل فون تیار کرنا بھی مکمل طور پر چھوڑ دیا ہے۔ اس حوالے سے خبریں گردش میں ہیں کہ نوکیا نہ صرف نئے موبائل تیار کر رہی ہے بلکہ یہ نیا فلیگ شپ موبائل مائیکروسافٹ ونڈوز کی بجائے حریف آپریٹنگ سسٹم اینڈرائد پر مشمل ہو گا۔

نوکیا کارپوریشن کے CEO راجیو سوری نےموبائل مارکیٹ میں دوبارہ انٹری کے علاوے سے مشہور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹویٹر کےذریعے اشارہ دیا تھا۔خیال کیا جا رہا ہے کہ نوکیا کی دوبارہ فون بزنس میں آمد ایک اینڈرائد سیٹ کے ساتھ ہو گی۔
اس ٹویٹ کو آپ نیچے اسی صفحے پر ملاحضہ کر سکتے ہیں۔

نوکیا این9
نوکیا کا یہ نیا فلیگ شپ موبائل، انجنیئرز کی وہی ٹیم تیار کی ہے جس نے چند سال پہلے نوکیا N9 تیار کیا تھا۔N9 میگو آپریٹنگ سسٹم پر مشتمل سیٹ تھا ۔جبکہ اس دور میں نوکیاموبائل سیٹ سمبین آپریٹنگ سسٹم سے لیس ہوا کرتے تھے۔میگو اوایس دیکھنے میں اینڈرائڈ کی ہی ایک سادہ صورت لگتی تھی؛جبکہ فون کا ڈیزائن بھی بہت دلکش اور سٹائلش تھا۔اس لئے یہ ٹیم کیا ایسا دیدہ زیب اور اعلیٰ ہارڈوئیر پر مشتمل فون بنا سکے گی جو نوکیا موبائل کو دوبارہ اپنے عروج کی طرف لے جائے۔

مائیکروسافٹ اور نوکیا:

اگرچہ نوکیا کی فروخت کے ساتھ ہی”نوکیا “ برانڈ نیم بھی دس سال کے عرصے تک مائیکروسافٹ کو بیچ دیا گیا تھا ۔ لیکن نوکیا اپنے لئے نئے ہینڈ سیٹ کی تیاری کے لئے آذاد ہے مگر یہ اپنے تیار شدہ موبائل کو”نوکیا “موبائل کےبرانڈسے مارکیٹ میں نہیں پیش کر سکتی ۔ ساتھ ہی مائکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ نوکیا کے تیار کردہ “”نوکیالومیا “ فلیگ شپ موبائل اب صرف “مائیکروسافٹ لومیا “کے نام سے فروخت ہونگے۔یعنی مائیکروسافٹ اب خود بھی نوکیا کی بجائے اپنی برانڈ کو مضبوط بنانا چاہتی ہے۔

نوکیا اور اینڈرائڈ:

اگر دیکھا جائے تو 2008تا 2010 جب سیمسنگ ،ایچ ٹی سی اور دوسرے ادارے دھڑا دھڑ اینڈرائڈ فون تیار کرنے لگے تو اس وقت نوکیا نے اینڈرائڈ سے خدا واسطے کا بیر رکھا۔صارفین کے خواہش کے باوجود بھی نوکیا نے اینڈرائڈ سے ہاتھ نہیں ملایا اور جب مائیکروسافٹ نے ونڈوز او ایس تیار کیا تو نوکیا فوراً مائیکروسافٹ کے قدموں میں ایسا بیٹھا کہ مائیکروسافٹ نے خود نوکیا کو ہی خرید لیا۔

نوکیا کی طرف سے پہلے بھی اینڈرائڈ فون نوکیاایکس ،ایکس ایل اور ایکس ایل پلس مارکیٹ میں پیش کئے گئے جو کہ اینڈرائڈ کے کسٹمائز ڈ ورژن پر مشتمل تھے ۔ان میں اینڈرائد کی شکل اتنی بگاڑی گئی کہ دیکھنے میں یہ ونڈوز او ایس کے مشابہ معلوم ہوتے تھے۔لیکن یہ فون قابل ذکر کامیابی حاصل نہ کر سکے ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ بلآخر اتنے عرصے بعد نوکیا کا اینڈرائڈ سیٹ مارکیٹ میں سیمسنگ ، ایچ ٹی سی ،ایل جی اور سونی جیسے اداروں کا مقابلہ کر پائے گا جو کہ ایک عرصے سے اینڈرائڈ موبائل تیار کرتے آرہے ہیں اور اپنی مظبوط ساکھ اور مقام بنا چکے ہیں۔
نوکیا کا یہ موبائل کس برانڈ نیم سے آئے گا ؟ اورصارفین کا کھویا ہوا اعتمادبحال کر سکے گا ؟اس کا فیصلہ آنے والا وقت ہی کرے گا۔

No comments:

Post a Comment