نئے کمپیوٹر پروسیسر صرف ونڈوز 10 کو سپورٹ کریں گے: مائیکروسافٹ

اگست 2015 میں ونڈوز 10 کی رونمائی کی بعد مائیکروسافٹ کی کوشش ہے کہ کسی بھی طرح سے ذیادہ سے ذیادہ صارفین کو ونڈوز 10 کے پلیٹ فارم تک لایا جائے۔خبر یہ ہے کہ ا س مہم  میں مائیکروسافٹ  نے اب اپنےساتھ سی پی یو مینوفیکچررز کو بھی شامل کر لیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ انٹل ،اے ایم ڈی اور کوالقام جیسے اداروں کے تیار کردہ نئے سی پی یو صرف اور صرف ونڈوز 10 کے ساتھ ہی مکمل مطابقت رکھیں گے۔اس وجہ سے  نئے کمپیوٹرز پر ونڈوز10 ذیادہ بہتر اندازاور برق رفتاری سے کام کر سکے گی مگرونڈوز  کے پرانے ورژن  مثلاً ونڈوز7 اور ونڈوز 8سہولت سے نہیں چل سکیں گے۔
 
ونڈوز10 کا سکرین شاٹ
مائیکروسافٹ کی نڈوز 10 کی ریلیز سے ہی  کوشش تھی کہ جلد از جلد ذیادہ سے ذیادہ کمپیوٹرصارفین ونڈوز 10 پر منتقل ہو جائیں۔ اسی لئے مائیکروسافٹ نے تاریخ میں پہلی دفعہ صارفین کو آفر دی کہ وہ مفت اور بلا معاوضہ  اپنے  کمپیو ٹر کو  ونڈوز 10 پراپگریڈ کر سکتے ہیں۔یوں بہت سے صارفین نے اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نئے آپریٹنگ سسٹم پر منتقل بھی ہوئے لیکن شاید  مائیکروسافٹ ابھی بھی ونڈوز 10 کے صارفین کی تعداد سے مطمئن نہیں ہے۔اس لئے ساتھ کچھ ماہ پہلے مائیکروسافٹ  نےتاحال  ونڈوز 8 اور 7 استعمال  کرنے والے صارفین کو ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے خبردار کیا کہ وہ جلد از جلد  ونڈوز 10 پر منقتل ہو جائیں یا پھر  تاخیر کی صورت میں وہ کبھی نئے آپریٹنگ سسٹم پر منتقل نہیں ہو سکیں گے۔

مزید پڑھیے:پہلا مائیکروسافٹ فون

 اب  مائیکروسافٹ کے اس اعلان کے بعد وہ  پرسنل کمیپوٹرز  جن پر ونڈوز 8 یا 7 نصب ہو گی ان کو 2017 میں یہ پیغام بھیجا جائے گا کہ "آپ کا کمپیوٹر صرف انتہائی سنگین سیکورٹی خدشات  سے روک تھام کیلئے اپڈیٹ حاصل کر ے گا۔" مگریہ نئی حکمت علمی مائیکروسافٹ کی پالیسی کےخلاف ہے جس میں کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ وہ ونڈوز 7 کی سپورٹ 2020 جبکہ ونڈوز 8 کی سپورٹ 2020 تک جاری رکھی گی۔یہ تمام  پیش رفت اس بات   کا ثبوت ہے کہ کمپنی اپنے پرانے آپریٹنگ سسٹم کو نظرانداز کر کے اپنی توجہ صرف ونڈوز 10 پرمرکوز کرنا چاہتی ہے۔ 

تنقید:

مائیکروسافٹ جس طرح سے جارحانہ پایسی کے زریعے اپنے صارفین کو ونڈوز 10 پر منقتل کرنا چاہ رہی ہے اس سے وہ مسلسل تنقید کی زد میں ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ ان پالیسیوں کی وجہ سے صارفین کی ایک بڑی تعداد ونڈوز کےمتبادل سسٹمز لینکس اور ایپل میک پر منقتل ہو جائے گی جو کہ کمپنی کیلئے سود مند نہیں کیونکہ پہلے ہی اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ کمپیوٹرز کی بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے پرسنل کمپیوٹرز کی فروخت مسلسل گراوٹ کا شکار ہے  ۔کم کمپیوٹرفروخت ہونے کی وجہ  سے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے صارفین بھی کم ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیے:ونڈوز 10کی تنصیب اور پہلا تاثر 

 


No comments:

Post a Comment