مارک زکربرگ اس سال مصنوعی ذہانت کی تیاری میں منہمک

فیس بک نے بانی مارک زکربرگ ہمیشہ خبروں میں رہنے کے فن سے آگاہ ہیں ۔ وہ ہر سال کے آغاز پرنئے سال کے لئے ایک نیا کام کرنے کا اعلان کرتے ہیں تا کہ وہ نئی نہ صرف نئی چیزیں سیکھ سکیں بلکہ ایک فرد کی حثیت سے اپنی شخصیت کی نشونما بھی جاری رکھ سکیں۔
 
آئرن مین کا جاروس
2016 کیلئے زکر برگ نے اپنی فیس بک پوسٹ میں اعلان کیا ہے کہ اس سال وہ گھر اور دفترمیں اپنی مدد کیلئے ایک مصنوعی ذہانت سے لیس معاون تخلیق کرنا چاہتے ہیں ، جو کہ ٹونی سٹارک کے ہر فن مولا پرسنل اسسٹنٹ "جاروس" کے مشابہ ہو گیا۔
اگر آپ آئرن میں کہ فین ہیں تو پھر آپ جاروس سے بخوبی واقف ہونگے لیکن ایسا نہیں تو آپ کا جاروس سے تعارف کرائے دیتے ہیں۔جاروس ،مارول سٹوڈیوز کے کامک سپرہیروآئرن مین کے مصنوعی ذہانت لے لیس ذاتی معاون کا نام ہے۔اس کو ٹونی سٹارک(آئرن مین) نے اپنی مدد کیلئے تیار کیا ہے جو کہ آئرن میں کے فولادی سوٹ کے ساتھ لیبارٹری میں بھی ہمہ وقت خدمت کیلئے موجود ہوتا ہے۔ جاروس آئرن مین کے سوٹ میں اڑان بھرنے، اسلحہ، بیٹری کی معلومات کے ساتھ کسی بھی لمحے میں آئرن مین کے تحقیقی سوال کا جواب انٹرنیٹ پر موجود معمولات کو کھنگال کرسیکنڈوں میں لا دیتا ہے۔اگرچہ زکربرگ کا سافٹ وئیر جاروس جیسی ذہانت کا حامل تو نہیں تو گا مگر یہ ایک حقیقی ذہین معاون کی تیاری کیلئے ایک مثبت پیش رفت ضرور ہے۔

فیس بک سے منسلک ہونے کے باعث زکر برگ مصنوعی ذہانت کے میدان میں موجود حالیہ ٹیکنالوجی سے اچھی طرح واقف ہیں کیونکہ آپکی فیس بک وال پر موجود تمام پوسٹیں اور اشہارات مصنوعی ذہانت سے لیس سافٹ وئیر کی مدد سے ترتیب دی جاتیں ہیں۔اس لئے وہ انھیں دستیاب وسائل سے اپنے نئے منصوبے کو شروع کریں گے۔اس حوالے سے انکا کہنہ تھا کہ "اس معاون کا سافٹ وئیر لکھنا میرے لئے دلچسبی کے علاوہ ایک چیلنج بھی ہو گا۔"

پہلے مرحلے میں انکا معاون انتہائی سادہ کام کرنے کے قابل ہو گا۔جس میں وہ اسے اپنی آواز شناخت کرنے کے ساتھ گھر کے روزمرہ کام مثلاً برقی قمقموں،ہیٹر/ائیرکنڈشنر،ٹیلیوژن یا میوزک پلیئر کو کنٹرول کرنے کے قابل بنائیں گے۔جبکہ دوسرے مرحلے میں وہ اس پروگرام کو اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے بصری شناخت سکھائیں گے تا کہ جب بھی ان عزیز و اقارب میں کوئی انکے گھر کی گھنٹی بجائے تو یہ پروگرام از خود انھیں شناخت کر کے دروازہ کھول سکے۔

گھر کے علاوہ یہ معاون ان کے دفتر میں بھی موجود ہو گا،جہاں وہ اس کو استعمال کرتے ہوئے فیس بک، انسٹاگرام اور میسنجر جیسی سروسز کیلئے انتہائی وسیع ڈیٹا کو مجازی دنیا(Virtual Reality)میں دیکھ(Visualize) سکیں گے۔

بتاتے چلیں کہ گذشتہ برسوں میں بھی زکربرگ نئے سال کیلئے مختلف قراردادیں کر چکے ہیں جن میں سے ہر ماہ دو نئی کتابیں پڑھنے کے ساتھ، ہر دن ایک نئے آدمی سے ملاقات کرنے کی شامل ہیں۔اس لئے اگر ہم ذاتی معاون تو تیار نہیں کر سکتے مگر نئی کتابیں پڑھنے یا نئے لوگوں سے ملنے جیسا کام تو ضرور کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  منٹوں میں چارچ ہونے والی موبائل بیٹری

No comments:

Post a Comment