بہترین فیبلٹس۔۔۔ جوآپ خریدنا چاہیں

اگر ہم موجودہ دور میں سمارٹ فونز کے سائز کی بات کریں تو  نئے فون میں بڑی سکرین کو بہت اہمیت دی جاتی ہے، جس سے ایک تو ملٹی میڈیا  مثلاً فوٹو گرافی اور وڈیو پلےبیک کیلئے  وسیع جگہ ملتی ہے تو ساتھ ہی اندرونی ہارڈ وئیر  کے نسب کرنے کیلئے بھی مزید جگہ دستیاب ہوتی  ہےجس سے ڈیوائس کی  کمپیوٹنگ صلاحیت میں بھی بڑھ جائے گی۔ لیکن کیونکہ فون ایک دستی آلہ(Hand held Device) ہے، اس لئے اسکا سائز ایک خاص حد سے ذیادہ بڑھائیں گے تو ہاتھ میں اس پر  گرفت رکھنا مشکل ہو جائے گی۔اسلئے تقریباً 6 انچ سائز کے دستی آلے کو  سمارٹ فون کی بجائے فیبلٹ کہا جاتا ہے کیونکہ اس میں ایک توکمپیوٹنگ صلاحیت ٹیبلٹ پی سی کے قریب ہوتی ہے ،ساتھ ہی سکرین سائز بھی 7 انچ ٹیبلٹ کے قریب ہوتا ہے۔

گلیکسی نوٹ3،ایچ ٹی سی ون میکس اور نوکیا لومیا1520


اگرچہ دیکھنے میں ٹیبلٹس بھدے لگتے ہیں ،مگر اپنی خصوصیات کی بنا پر ان کا استعمال آئے دن بڑھ رہا ہے۔ فیبلٹس میں سب سے مشہور سیمسنگ گلیسکسی نوٹ سیریز ہے، جس کی کامیابی  کے بعد اور بھی بہت سے اداروں نے  فیبلٹس تیار کی  ہیں،جن میں سے چند کامیاب اور مشہور فیبلٹس مندرجہ ذیل ہیں۔

سیمسنگ:Galaxy Note 3

سیمسنگ گلیکسی نوٹ پہلا دستی آلہ تھا جس میں ایک ٹیبلٹ اور فون کی خوبیوں کو یکجا کیا گیا۔2011میں سیمسنگ نے 5.2انچ کی بڑی سکرین   کے ساتھ گلیکسی نوٹ کو متعارف کرایا ، اس کے بعد اگلے برس نوٹ2 اور اس سال ستمبر میں گلیکسی نوٹ 3 کو پیش کیا گیا ۔ اگرچہ اپنےبڑے  ڈیزائن کی وجہ سے یہ گلیکسی ایس اور آئی فون جیسی کامیابی تو حاصل نہ کر سکے، مگر  اس کے باوجود بڑی سکرین کے فون کی علیحدہ  شناخت  متعارف ضرور کرا دی۔
گلیکسی نوٹ 3کی سکرین 5.7 انچ اور 388 پکسل فی انچ کی ریزولیشن پر مشتمل ہے۔ اسکے اندونی ہارڈ وئیر کی بات کریں تو GSMورژن میں1.9گیگا ہرٹز اوکٹا کوراور LTEورژن 2.3گیگا ہرٹز کا کواڈ کور پروسیسر نصب ہے۔ ساتھ ہی برق رفتار ملٹی ٹاسکنگ کیلئے 3 جی ریم موجود ہے۔ انٹرنل فون میموری کی گنجائش 32 یا 64 جی بھی رکھی گئی ہے۔
سیمسنگ گلیکسی نوٹ 3

کیمرہ کی بات کریں تو نوٹ 3 میں 13 میگا پکسل بیک  کیمرہ موجود ہے، جبکہ وائس چیٹ کیلئے اس میں  2 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ موجود ہے۔ اسکے ساتھ  ہی ان پٹ کیلئے اضافی Sسٹائلس(Stylis)بھی دستیاب ہے۔

ہواوے:Asend Mate

ہواؤے کو سستے اور معیاری موبائل فون بنانے کے حوالے سے خصوصی شہرت حاصل ہے، سال 2013 کے آغاذ میں ادارے  کی جانب سے 6.1 انچ کی 241 پکسل پر انچ کی بڑی سکرین کے ساتھ ایسنڈ میٹ فیبلٹ کو متعارف کرایا گیا ۔ جس میں 1.5گیگا ہرٹز کا کواڈ کور پروسیسرراور 2 جی بی ریم نصب تھے۔ اگرچہ فیلبٹ میں انٹرنل میموری صرف 8 جی بی تھی مگر یہ 64 جی بی تک کی اضافی میموری کو سپورٹ کرتا ہے۔
علاوہ ازیں اس میں 8 میگا پکسل بیک اور 5 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ موجود ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس کی قیمت بھی دوسرے اداروں کی نسبت بہت کم رکھی گئی ہے۔
ہواؤے ایسنڈ میٹ

سونی:Xperia Z Ultra

دوسرے ااداروں کی طرح سونی کی طرف سے بھی ایک بہترین فیبلٹ ایکسپریا زی الٹرا کو جون میں متعارف کرایا گیا جو صحیح معنوں میں ایک ہائی اینڈ ڈیوائس کہلانے کی مستحق ہے۔اس فیبلٹ کا سکرین سائز  6.4 انچ اور 344 پکسل فی انچ کی 1920*1080 کی سکرین ریزولوشن دستیاب ہے۔
اندرونی ہارڈ وئیر میں 2.2گیگا ہرٹز کا کواڈ کور پروسیسر اور 2 جی بی ریم موجود ہے۔  جبکہ میموری کی گنجائش 16 جی بی ہےاور یہ 64 جی بی تک کی اضافی میموری کو سپورٹ کرتی ہے۔ کیمرہ کی بات کریں تو اس  میں 8 میگا پکسل بیک کیمرہ اور 2 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ نصب ہیں۔
سونی : ایکسپریا زی الٹرا

ایل جی:Optimus G pro

ایل جی۔ آپٹیمس جی پرو
ایل  جی  آپٹیمس پرو جی کو فروری 2013 میں لانچ کیا گیا۔ڈسپلے کے حوالے سے بات کی جائے تو اگرچہ اسکا سکرین سائز 5.5انچ ہے مگر ساتھ ہی پکسل فی انچ کی تعداد 400 رکھی گئی ہے۔اندرونی ہارڑ وئیر میں 1.7 گیگا ہرٹز کواڈ کو ر پروسیسر اور 2 جی بی ریم موجود ہے۔ فیبلٹ کی انٹرنل میموری 32 جی بی ہے جب کہ اضافی کارڈ سلاٹ 64 جی بی تک میموری کو سپورٹ کرتا ہے ۔
کیمرہ کے حوالے سےاس  فیبلٹ میں 13 میگا پکسل پرائمری اور 2.1میگا پکسل فرنٹ کیمرہ نصب ہے۔

ایچ ٹی سی: HTC One Max

جب باقی سب ادارے فیبلٹس تیار کرنے لگے تو ایچ ٹی سی کیسے پیچھے رہتے، اس لئے ادارے نے اپنے بہترین ڈیوائس ایچ ٹی سی ون کی نسل کی فیبلٹ ایچ ٹی سی ون میکس کے نام سے متعارف کرائی۔
ون میکس کا  5.9انچ کی ڈسپلے  اور  373 پکسل فی انچ کی ریزولیشن کے ساتھ دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ  اندرونی ہارڈ ویئر میں 1.7 گیگا ہرٹزکواڈ کو ر  پروسیسر نصب ہے ۔جبکہ فیبلٹ میں 16 یا 32 جی بی انٹرنل میموری کے ساتھ اضافی کارڈ سلاٹ اور 2 جی بی ریم موجود ہے۔ اس میں 4 میگا پکسل کا جدید کیمرہ موجود ہے۔اس کے ساتھ ہی اس میں فنگر پرنٹ سکینر بھی موجود ہے، جس کی مدد سے آپ اپنی ایپس کو فنگر پرنٹ کے زریعے لاک کر سکتے ہیں۔
ایچ ٹی سی: ون میکس

نوکیا: Nokia Lumia 1520

نوکیا کی جانب سے ونڈوز فون 8 پر مشتمل یہ فیبلٹ اکتوبر 2008 میں متعارف کرائی گئی۔ اس کا  6 انچ ڈسپلے  367 پکسل فی انچ کی ریزولوشن سے مزین ہے۔اسکے علاوہ یہ فیبلٹ اندرونی ہارڈ وئیر میں کسی سے بھی کم نہیں ۔ اس میں 2.2گیگا ہرٹز کا کواڈ کور پروسیسر کا برق رفتار پروسیسر نصب ہے۔ ساتھ ہی یہ اضافی میموری کارڈ سلاٹ اور 16،32 اور 64 جی بی میموری کے ساتھ 2 جی بھی ریم کے ساتھ دستیاب ہے۔
اگر کیمرہ کی بات کریں تو لومیا 1520 میں 20 میگا پکسل کا بہترین کیمرہ موجود ہے۔جبکہ وڈیو کالز کیلئے 1.2 میگاپکسل کا سیکنڈری کیمرہ موجود ہے۔
نوکیا : لومیا 1520

No comments:

Post a Comment