منٹوں میں چارچ ہونے والی موبائل بیٹری

چینی موبائل ساز کمپنی ہواؤے نے دوایسی بیٹریاں بنانے کا اعلان کیا ہے جو کہ صرف 5 منٹ کی چارجنگ پر دو تہائی (68٪) اور تقریباً آدھی حد تک(48٪) چارج کی جاسکتی ہیں۔ امید یے کہ کمپنی اس اختراع کا استعمال جلد ہی اپنے آئیندہ آنے والے موبائل فون میں کرے گی جسکی بدولت صارفین گھنٹوں بیٹری چارج کرنے کی کوفت سے بچ سکیں گے۔
ہواؤے کی فوری چارج ہوئے والی موبائل بیٹری کا عملی تعارف
مذکورہ دونوں بیٹریوں کے ڈیمو میں ایک خاص چارچر استعمال کرتے ہوئےکم گنجائش رکھنے والی بیٹری 5 منٹ میں 68٪ چارج ہو گئی ،مگرکم گنجائش کی وجہ سے یہ اسمارٹ فون میں استعمال نہیں کی جا سکتی۔ لیکن اس کو اسمارٹ گھڑویوں میں ضرور استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جبکہ ذیادہ گنجائش والی بیٹری اتنی ہی وقت میں 48 ٪ چارج ہو سکی۔

 مزید پڑھیں:سال 2015کے بہترین سمارٹ فون

ہواؤے کا کہنا ہے کہ فون میں 5 منٹ کے ریچارج پر یہ بیٹری آپکو 10 گھنٹے کا ٹاک ٹائم مہیا کرے گی جو کہ یقیناً ایک ایسی خوبی ہے جو کہ ہر صارف اپنے موبائل میں دیکھنا چاہے گا۔کیونکہ آجکل جس طرح اسمارٹ فون کا استعال بہت ذیادہ بڑھ گیا ہےاور اسی وجہ سے موبائل کی بیٹری بھی اتنی ہے جلدی خالی ہو جاتی ہے جس کو بعض دفعہ ایک دن میں ایک سے زائد بار چارج کرنا پڑھتا ہے۔بار بار ریچارج سے بچنے کیلئے بہت سے موبائل اوسط سے ذیادہ چارچ سٹور کرنے والی بیٹری کے ساتھ مارکیٹ میں موجود ہیں لیکن مسئلہ یہ ہےکہ بیٹری کی گنجائش جتنی ذیادہ ہو گی ریچارج کا وقت بھی اتنا ہی ذیادہ ا ہو گا۔اس لئے امیدکی جا سکتی ہے کہا اس طرح کی فوری چارج ہونے والی بیٹری صارفین کو گھنٹوں موبائل ریچارج کرنے کی کوفت سے بچانے میں کامیاب ہو سکے گی ہے۔

اسمارٹ فون کے ناکافی بیٹری ٹائم کی خامی پر قابو پانے کیلئے ہر موبائل کپمنی کے انجنیئرز اور محققیین دن رات مصروف تحقیق ہیں۔اس مقصد کیلئے روایتی لتھئیم آئن بیٹری کے ساتھ غیر روایتی بیٹری میٹریلز مثلاً المونیم اور گریفین وغیرہ کو استعمال کر کے بیٹری کی گنجائش، عمر،جسامت اور چارج سٹور کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

ہواؤے کی یہ موجودہ ٹیکنالوجی اس لحاظ سے بھی اہم ہے کیونکہ اس میں روایتی لتھیئم آئن کا ہی استعمال کیا گیا ہےا ور ایک نئی تکینک ہیٹرو ایٹم کی بدولت کم وقت میں چارج ہونے کے باوجود بیٹری کی عمر پر فرق نہیں پڑے گا۔

مزید پڑھیں:بلیک فرائی ڈے: عالمی شاپنگ فیسٹول

کم وقت میں چارج ہونے کی بیٹری بنانے کی دوڑ میں ہواؤے اکیلی کمپنی نہیں،سیمسنگ کا موجود ہ اسمارٹ فون گلیکسی S6 کے حوالے سے کمپنی کا دعوایٰ ہے کہ یہ فون 10 منٹ کےریچارج پر 4 گھنٹے کا ٹاک ٹائم مہیا کرسکتا ہے۔اس کے علاوہ ایک اسرائیلی کمپنی نے بھی اسی طرز کی فوری چارج ہونے والی بیٹری کی تیاری کا اعلان کر رکھا ہے۔

سیمسنگ کی ٹیکنالوجی کو دیکھتے ہوہے ہواؤے کی یہ بیٹری دیگر فریقین کے مقابلے میں بہت بہتر ہے۔ لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ ہواؤے چند منٹوں میں چارج ہونے والی بیٹری سے مزین موبائل کتنے عرصے میں مارکیٹ میں متعارف کرسکتی ہے اور یہ ٹیکنالوجی صارفین کی توقعات پر کس حد تک پورا تر سکی گے۔

No comments:

Post a Comment