آپ
نے اکثر اپنے موبائل سے بلیو ٹوتھ ٹیکنالوجی
استعمال کرتے ہوئے میوزک یا وڈیو فائل
شیئر کی ہونگی۔ لیکن اگر فائل سائز بڑا
ہو تو بلیو ٹوتھ سے فائل ٹرانسفر کرنے کے
کیلئے درکار وقت بہت بڑھ جاتا ہے اور ساتھ
ہی موبائل کی بیٹری لائف بھی بہت کم رہ
جاتی ہے۔ اس لئے اگر آپ کے پاس اگر جدید
موبائل سیٹ موجود ہیں تو بلیو ٹوتھ کے
علاوہ اس میں وائی فائی ٹیکنالوجی سے فائل
شیئر کرنے کی سہولت بھی موجود ہوتی ہے۔
جس کو استعمال کرتے ہوئے آپ نسبتاۙ تیزی
سے فائل شیئر کر سکتے ہیں۔
