آپ
نے اکثر اپنے موبائل سے بلیو ٹوتھ ٹیکنالوجی
استعمال کرتے ہوئے میوزک یا وڈیو فائل
شیئر کی ہونگی۔ لیکن اگر فائل سائز بڑا
ہو تو بلیو ٹوتھ سے فائل ٹرانسفر کرنے کے
کیلئے درکار وقت بہت بڑھ جاتا ہے اور ساتھ
ہی موبائل کی بیٹری لائف بھی بہت کم رہ
جاتی ہے۔ اس لئے اگر آپ کے پاس اگر جدید
موبائل سیٹ موجود ہیں تو بلیو ٹوتھ کے
علاوہ اس میں وائی فائی ٹیکنالوجی سے فائل
شیئر کرنے کی سہولت بھی موجود ہوتی ہے۔
جس کو استعمال کرتے ہوئے آپ نسبتاۙ تیزی
سے فائل شیئر کر سکتے ہیں۔
مگر
اب چاہیں کچھ بڑھ کے:
جیسے
جیسے فائل شیئرنگ سسٹم تیز رفتار ہو رہے
ہیں اس طرح سے فائل سائز بھی بڑھ رہے ہیں۔
اب ہائی ڈیفینیشن آڈیو اور وڈیو فائل کا
سائز ماضی کےمقابلے ميں کئی گنا بڑھ چکا
ہے۔اس لئے سیمسنگ نے وائی فائی ٹیکنالوجی
متعارف کرائی ہے جس کے زریعے آپ ایک گیگا
بائٹ(ایک
جی بی)کی
فلم صرف تین سیکنڈ سے بھی کم وقت میں
ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔ اس ٹیکنالوجی کو
وائی فائی 60
ہرٹز
کا نام دیا گیا ہے۔
وائی
فائی 60ہرٹز
کی انتہائی رفتار 4.6Gbpsموجودہ
وائی فائی سسٹمز کی انتہائی رفتار 886Mbps
سے
5
گنا
زیادہ ہے۔ اس لئے اس ٹیکنالوجی کو استعمال
کرتے ہوئے آپ موبائل یا لیپ ٹاپ میں موجود
وڈیو فائلز کو بغیر کسی وقفے یا تاخیر کے
اپنے سمارٹ ٹی وی میں دیکھ کر لطف اندوز
ہو سکیں گے۔
وائی
فائی 60
ہرٹز
کو کمرشل بنیادوں پر کامیاب بنانے کیلئے
سیمسنگ نے جدید موڈیم سرکٹ کو استعمال
کرنے کےساتھ بیم انٹینا ٹیکنالوجی استعمال
کی ہے۔سیمسنگ کا کہنا ہے کہ ایک سے زائد
پروڈکٹس میں یہ ٹیکنالوجی استعمال کی
جائے گی جن میں سیمسنگ کی جانب سے تیار
کئے گئے آڈیو وژیول، میڈیکل اور ٹیلی
فونی آلات شامل ہیں۔ساتھ ہی اس ٹیکنالوجی
کو سیمسنگ سمارٹ ہوم کے منصوبے Internet
of Things یعنی
اشیاء کے اینٹرنیٹ میں بھی کامیابی سے
استعمال کیا جائے گا۔
v nice
ReplyDelete