حال ہی
میں سیمسنگ کی جانب سے دو نئے جدید موبائل
فونز A5
اور
A3
مارکیٹ
میں پیش کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ مکمل
طور پر دھات سے بنی ہوئی میٹلالک باڈی
اور سیمسنگ کے تیار شدہ پتلے
ترین ہینڈ سیٹ کی نئی A
سیریز
کے یہ موبائل سیمسنگ کی نئی امید ہونگے ۔
سیمسنگ
کوسمارٹ فونز کی فروخت کی حوالے سے دنیا
کی نمبر ایک کمپنی کا اعزاز حاصل ہے
مگرآجکل سمارٹ فونز کی فروخت میں کمی اور
مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی مسابقت سے کمپنی
سخت دباؤ کا شکار ہے۔اسی وجہ سے سیمسنگ
کا اس سہ ماہی میں ہونے والا منافع پچھلے
تین سالوں میں کم ترین سطح پر ہے۔
کمپنی
نے اعلان کیا ہے کہ وہ مارکیٹ میں اپنا
مقام اور ساکھ اورقائم رکھنے کے لئے موجودہ
موبائل فونز کو بہتر بنانے کے ساتھ نئے
اور جدید فون متعارف کرائے گی۔
خصوصیات:
دونوں
سمارٹ فونز1.2
گیگا
ہرٹز کواڈ کور پروسیسر، اینڈرائڈ 4.4
آپریٹنگ
سسٹم،5میگا
پکسل فرنٹ فیسنگ کیمرہ سے لیس ہیں،ساتھ
ہی 16
جی
بی کی اندرونی ڈیٹا سٹوریج کی صلاحیت
موجود ہے جبکہ یہ 64
جی
بی تک کے ایس ڈی میموری کارڈ کو سپورٹ کرتے
ہیں۔
ان
میں گلیکسی A5
ذیارہ
بہتر فیچر رکھتا ہے۔جسکی چوڑائی صرف 6.7
ملی
میٹر ہے۔ اس کے 5
انچ
ایچ ڈی ڈسپلے سپر AMLED
ٹیکنالوجی
کی وجہ سے وڈیو کلر ذیادہ شوخ اور جاذب
ہونگے۔ ساتھ ہی اس میں 2جی
بی ریم ، 13
میگا
پکسل کیمرہ اور 2300
ملی
ایمپیر ہارو کی طاقتور بیٹری موجود ہے۔
گلیکسی
A3
کی
موٹائی 6.9
ملی
میٹر ہے ۔ یہ سکرین سائز 4.5
انچ
qHD
ڈسپلے
کیساتھ دستیاب ہو گا۔ ساتھ ہی اس میں ریم
کی گنجائش 1
جی
بی ، 8
میگا
پکسل کیمرہ اور 1900
ملی
ایمپیر آور بیٹری موجود ہو گی۔
ان
دونون فونز میں میٹل باڈی کیساتھ ڈیزائن
کی تبدیلی ایک خوشگوار تبدیلی ہے کیونکہ
اس سے پہلے بہت سے صارفین سیمسنگ کی گلیکسی
ایس سیریز میں ایک ہی طرح کے ڈیزائن اور
پلاسٹک باڈی میں تبدیلی چاہتے تھے۔
مارکیٹ
میں دستیابی کے حوالے سے کمپنی کا کہنا
ہے کہ یہ دونوں موبائل نومبر تک چائنا
سمیت کچھ ممالک میں دستیاب ہونگے جبکہ
قیمت اور تمام ممالک کیلئے دستیابی کا
اعلان جلد کیا جائے گا۔
No comments:
Post a Comment