سیمنگ بمقابلہ ایپل:
ایپل آئی فون کے لانچ سے ہی اسمارٹ
فون کے میدان میں بغیر کسی مقابل کے حکمرانی کر رہا تھا ،2010میں بھی اہک نئے
آئی فون 4 کی مارکیٹ میں آمد ہوئی جو کہ ہائی ریزولیشن ریٹینا آئی ڈسپلے کے ساتھ وڈیو کالنگ کیلئے ایک عدد فرنٹ فیسنگ کیمرہ سے بھی لیس تھا۔لیکن امسال آئی فون کے مقابلے میں سیمسنگ الیکٹرانکس نے ایک
نئی اینڈرائڈ ذہین فون گلیکسی لائن Glaxy S کا پہلا سیٹ متعارف کرایا ،جس نے آتے ہی آئی فون سے بڑے
ڈسپلے ،برق رفتار کاہارڈویئر اور دیگر خوببیوں سے صارفین کے دل جیت لئے۔
![]() |
| سیمسنگ گلیکسی اور آئی فون |
مگر ایپل سیمسنگ گلیکسی ایس کے آئی فون سے مماثل ڈیزائن پر
تلملاا ٹھا اور مختلف عالمی عدالتوں میں سیمسنگ پر اپنے ملیکتی حقوق کی خلاف ورزی
کا مقدمہ دائر کر دیا،اور کہا کہ سیمسنگ کے آئی فون کی ہو بہو نقل کی ہے۔ جس پرسیمسنگ اور ایپل مختلف ممالک کی عدالتوں میں ایک دوسرے سے بر سر پیکار ہو گئے اور
بعد ازاں سیمسنگ کو ایک امریکی عدالت کے
فیصلے پرایک بہت بھاری رقم ایپل کو ہرجانے کے طور پر ادا کرنی پڑی۔
