نیویارک
میں 26 سے 28 جولائی کو ہونے والے فورٹ نائٹ ورلڈ کپ میں "بوگا" نامی کھلاڑی جس کااصل نام کائل (Kyle
"Bugha" Giersdorf) ہے نے جیت لیا ہے۔اس مقابلے میں فورٹ نائیٹ
کھیلنے والے 4 کروڑ افراد نے شرکت کی تھی جن کو 6 ریجن میں تقسیم کیا گیا تھا۔
کمپنی نے مقابلے میں انعامات کیلئے 3 کروڑ ڈالر کی رقم مختص کی تھی جس وجہ سے یہ
مقابلہ ای سپورٹس یعنی الیکٹرنک گیمز کے بڑے مقابلوں میں
شامل ہو چکا ہے۔
فورٹ نائیٹ ورلڈ کپ کا فائنل مقابلہ نیویارک
میں واقع آرتھر ایش گراؤنڈ میں منعقد ہوا جو ای اسپورٹس فینز سے کھچا کھچ برا ہوا
تھا۔ 'بوگا' نے 6 روانڈز میں سب سے ذیادہ پوائنٹ حاصل کے کر 30 لاکھ ڈالر مالیت کی
خطیر رقم اپنے نام کی۔پاکستانی روپوں میں یہ رقم 47 کروڑ روپے بنتی ہے جو کہ بہت سے
بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کی فاتح رقم سے ذیادہ ہے۔
فورٹ نائیٹ بیٹل رائل گیم
فورٹ نائیٹ ایک فری آنلائن لڑنے ،مارنے اوراپنا
دفاع کرنے کی گیم ہے ۔جس میں 100 کھلاڑیوں کو ایک جزیرے پر اتارا جاتا ہے جہاں وہ
ایک دوسرے سے لڑنے کیلئے مختلف اقسام کے ہتھیار استعمال کرتے ہیں اور اپنے دفاع
کیلئےبنکر یا مورچے بھی بنا سکتے ہیں۔گیم میں آپ کو دوسرے کھلاڑیوں کو مارنے کے
ساتھ اپنی بقا کو یقینی بنانا پڑتا ہے۔مقابلے میں شامل سارے کھلاڑی بیک وقت ایک
دوسرے سے بھی لڑ رہے ہوتے ہیں اور اپنے آپ کو محفوظ بھی رکھنے کی کوشش کرتے ہی۔ اس
وجہ سے یہ ایک بہت مشکل گیم ہے مگر انتہائی دلچسب بھی۔
اپنے لانچ کے ساتھ ہی یہ گیم ایک انٹرنیشنل ہٹ ثابت ہوئی اور ایک سال میں 12 کروڑ سے زائد کھلاڑیوں نے فورٹ نائیٹ اکاؤنٹ فعال کیے۔
گیم کی مقبولیت کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ یہ ونڈوز،میک، ایکس باکس،پلے اسٹیشن ، آئی فونز اور اینڈرائڈ پلیٹ فارمز پر موجود ہے۔
اپنے لانچ کے ساتھ ہی یہ گیم ایک انٹرنیشنل ہٹ ثابت ہوئی اور ایک سال میں 12 کروڑ سے زائد کھلاڑیوں نے فورٹ نائیٹ اکاؤنٹ فعال کیے۔
گیم کی مقبولیت کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ یہ ونڈوز،میک، ایکس باکس،پلے اسٹیشن ، آئی فونز اور اینڈرائڈ پلیٹ فارمز پر موجود ہے۔
No comments:
Post a Comment