نوکیا
کی مائیکروسافٹ کے ہاتھون فروخت کے صرف
سات ماہ بعد ہی نوکیا ایک نئے سٹائل کے
ساتھ مارکیٹ میں واپس آیا چاہتا ہےاور یہ
نیا ڈیوائس اینڈرائد پر مشتمل ایک ٹیبلٹ
پی سی ہے۔اس آلے کی رونمائی یورپ کی مشہور
ٹیکنالوجی نمائش SLUSH
میں
کی گئی۔این ون اینڈرائڈ کے جدید ترین ورژن
اینڈرائڈ 5
یعنی
لولی پاپ سے لیس ہے اور یہ نہ صرف دیکھنے
میں آئی پیڈ منی کے مماثل ہے بلکہ اس کے
فیچرز بھی آئی پیڈ منی کی ہی طرح ہیں۔ جو
کہ اس کو متنازعہ ڈیوائس بنانے کیلئے بہت
کافی ہیں۔
![]() |
| نوکیا این ون ٹیبلٹ |
اسکا
ڈسپلے سائز 7.9
انچ
اور ریٹینا آئی 2048
* 1536 کی
سکرین ریزولوشن بالکل آئی پیڈ منی 2
اور
3
کی
ہی طرح ہےاور
سونے پہ سہاگہ یہ کہ اسکا المونیم باڈی
ڈیزائن بھی یہ ثابت کرنے
کیلئے کافی ہیں کہ این ون کی ڈیزائن انسپائریشن آئی پیڈ منی ہی ہے۔
