نوکیا
کی مائیکروسافٹ کے ہاتھون فروخت کے صرف
سات ماہ بعد ہی نوکیا ایک نئے سٹائل کے
ساتھ مارکیٹ میں واپس آیا چاہتا ہےاور یہ
نیا ڈیوائس اینڈرائد پر مشتمل ایک ٹیبلٹ
پی سی ہے۔اس آلے کی رونمائی یورپ کی مشہور
ٹیکنالوجی نمائش SLUSH
میں
کی گئی۔این ون اینڈرائڈ کے جدید ترین ورژن
اینڈرائڈ 5
یعنی
لولی پاپ سے لیس ہے اور یہ نہ صرف دیکھنے
میں آئی پیڈ منی کے مماثل ہے بلکہ اس کے
فیچرز بھی آئی پیڈ منی کی ہی طرح ہیں۔ جو
کہ اس کو متنازعہ ڈیوائس بنانے کیلئے بہت
کافی ہیں۔
نوکیا این ون ٹیبلٹ |
اسکا
ڈسپلے سائز 7.9
انچ
اور ریٹینا آئی 2048
* 1536 کی
سکرین ریزولوشن بالکل آئی پیڈ منی 2
اور
3
کی
ہی طرح ہےاور
سونے پہ سہاگہ یہ کہ اسکا المونیم باڈی
ڈیزائن بھی یہ ثابت کرنے
کیلئے کافی ہیں کہ این ون کی ڈیزائن انسپائریشن آئی پیڈ منی ہی ہے۔
لیکن
اگر
اندرونی ہارڈ وئیر کے بات کریں تو یہ آئی
پیڈ سے بہت ہی مختلف ہے۔اس
میں 64
بٹ
انٹل ایٹم Z8035
کواڈ
کور پروسیسر
نصب ہے جو
کہ 2.4
گیگا
ہرٹز کی فیریکونسی پر کام کر سکتا ہے۔ریم
سائر 2
جی
بی اور انٹرنل میموری 32
جی
بی تک موجود ہے۔اس
ہارڈ وئیر کے ساتھ آپ اینڈرائڈ ایپ بغیر
کسی تا خیر کے چلا سکتے ہیں۔
ٹیبلٹ
کی کیمرہ ریزولوشن بھی بہت مناسب حد تک
ہے۔ 8
میگا
پکسل بیک کیمرہ اور 5
میگا
پکسل سے اعلیٰ کوالٹی سیلفی کے ساتھ آپ
اپنے یادگار لمحات کو محفوظ کر سکتے ہیں۔
ایک
اور خاص بات کہ اس میں ریورس ایپل یو ایس
بی C
کنکٹر
نصب ہے جو کہ اگلے سال تک تمام آلات میں
دستیاب ہو گا۔اس
کنکٹر کی بدولت آپ دونوں اطراف سے یوایس
بی
کیبل کو
پورٹ کے ساتھ
منسلک کر سکتے ہیں۔
ٹیبلٹ
کی بیٹری 5300
ملی
ایمپیر آور چارج سٹور کر سکتی ہے
جو
کہ اس لمبے عرصے تک چلنے کے قابل بناتی
ہے۔
اگر
آپ یہ ٹیبلت خریدنا چاہتے ہیں تو کی
قیمت تقریباً 249
ڈالر
رکھی گئی ہے جو کہ آئی پیڈ منی کے کافی کم
ہےاوراس
کو فروری 2015
سے
چین میں پہلے اور پھر یورپ اور دوسرے ممالک
میں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔
اب
دیکھنا یہ ہے کہ آئی پید منی سے 13
گرام
کم وزن یہ ٹیبلٹ ایپل کو کتنا ٹف ٹائم دے
سکتی ہے۔نوکیا
کے اینڈرائد فون بنانے
کے حوالے سے خبر کچھ دن پہلے ہم شئیر کر
چکے ہیں۔جسے
آپ یہا ں پڑھ سکتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment