![]() |
| گریوٹی:فلم پوسٹر |
اگر
فلم بینی آپ کا مشغلہ ہے اور آپ روایتی
مصالحہ اور کمرشل فلموں سے اکتا چکے ہیں
تو گریوٹی آپ ہی کے لئے بنائی گئی ہے۔ فلم
میں منفرد کہانی، حقیقت سے قریبی تر
اداکاری ،بہترین عکس نگاری ، حیرت انگیز
اور چونکا دینے والی منظر کشی اور سب سے
بڑھ کر بے عیب اورکمال ڈائرکشن سمیت ہر
وہ خوبی موجود ہے جس کی ایک سنجیدہ فلم
بین کو جستجو رہتی ہے۔ موضوع کےا عتبار
سے ایکشن تھرلراورسائنس فکشن کے زمرے
میں آتی ہے(بلکہ
کچھ ناقدین اسے سپیس تھرلر بھی کہتے
ہیں)۔جسے
بہت ہی محنت اور عرق ریزی سے فلمایا گیا
ہے۔
