سال 2014 کے دس بہترین سمارٹ فون

موجودہ دور میں یقیناً آپ کے پاس ایک سمارٹ فون موجود ہو گااگر نہیں بھی ہے تو پاکستان میں 3G موبائل نیٹ ورک کی آمد کے بعد سمارٹ فونز کے استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ اگر آپ نیا موبائل خریدنا چاہتے ہیں یا موجود موبائل کو بہتر فون سے تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو بلاشبہ نیا موبائل کا انتخاب ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔کیونکہ آج سیمسنگ سےلیکر مائیکروسافٹ ،ایچ ٹی سی سے سونی اور سب سے بڑھ کر ایپل ۔۔۔ ہر ایک کمپنی اپنے بہترین موبائل کے ساتھ مقابلے میں موجود ہے۔
بہترین سمارٹ فون
مارکیٹ میں دستیاب ان ہزاروں فونز میں دنیاکے دس بہترین فو ن کا تعارف پیش خدمت ہے
تا کہ اگر آپ نیا موبائل خریدنا چاہیں یا کسی دوست کو مشورہ دیں تو اپنی ضرورت کے مطابق بہترین فون کا انتخاب کر سکیں۔ان موبائل کے انتخاب میں ڈیزائن، ہارڈویئر اور موبائل کی قیمت جیسے عوامل کو مد نظر رکھا گیا ہے۔تو آئیے آپکا  ان بہترین فون سے تعارف کراتے ہیں۔
10۔ گوگل نیکسس 5
گوگل کی جانب سے گزشتہ برس پیش کیے جانے والا یہ موبائل ابھی بھی ٹاپ دس میں شامل ہے۔اس فون کو معروف ادارے LGنے تیار کیا تھا ۔نیکسس 5 اینڈرائڈ 4.4 کٹ کیٹ کے سٹاک ورژن سے لیس ہے۔یعنی یہ اینڈرائڈ بغیر کسی تبدیلی کے ساتھ موجود ہے۔
نیکسس 5 انتہائی پتلا ہے جس سے ہاتھ میں گرفت رکھنا بہت آسان ہوتا ہے۔اسکا قریباً 5 انچ ڈسپلے نہایت جاندار اور جاذب نظر ہے۔یہ فون 2جی بی ریم اور 2.3 گیگا ہرٹز کواڈ کور ،کریٹ 400 پروسیسر اور اینڈرینو 330 جی پی یو کے ساتھ ہر طرح کی ایپلیکیشن کو بغیر کسی مشکل کے چلا سکتا ہے۔ساتھ ہی یہ حریف فونز کی نسبت کم قیمت بھی ہے۔
گوگل نیکس 5
اس موبائل میں موجود کچھ خامیوں میں اس کا کم تر کیمرہ ہے جو کہ 8 میگا پکسل ہے ،فون میں اضافی ایس ڈی کارڈ نصب کرنے کی سہولت موجود نہیں۔ساتھ ہی یہ موبائل گوگل پلے سٹور پہ آنلائن دستیاب ہے ۔پاکستان میں اس کی دستیابی گرے مارکیٹ کے ذریعے ہے۔
9۔ سیمسنگ گلیکسی S5:
گلیکسی S4 کامیابی کے بعد اس سال اس نئے گلیکسی موبائل کی آمد کے بہت چرچے تھے ۔بہت سے گلیکسی فین اس کو نویں نمبر پر دیکھ کر مایوسی کا اظہار کریں گے۔مگر۔۔۔اگرچہ یہ سیمسنگ کا بنایا ہوا آج تک کا بہترین فون ہے۔جس میں انتہائی تیز رفتار ہارڈ وئیر نصب ہے ، ہارڈوئیر بنچ مارکس میں اس کا سکور بہت ذیادہ رہا ہےاور اسکا سکرین سائز بھی بڑھا کر 5.1 انچ کر دیا گیا ہے۔ساتھ ہی اس میں کیمرہ کو بہتر بنایا گیا ہے ،فنگر پریٹ سکینر کا استعمال کیا گیا ہے۔
سیمسنگ گلیکسی ایس 5
مگر اختراع کے معاملے میں یہ کچھ پیچھے رہا گیا ہے۔ S4 میں شامل اشاریاتی کنٹرول اگرچہ اب بھی موجود ہے مگراس فون میں وہ مین فوکس نہیں۔فون ڈیزائن میں کوئی بھی تبدیلی نا پید ہے ۔ اسی وجہ سے ناقدین نے اسے ٹاپ ٹین میں بہت نچلا درجہ دیا ہے۔شاید یہ گلیکسی S5کی فروخت میں کمی ہی ہے جس وجہ سے سیمسنگ کا اس سہ ماہی کا منافع تین سال کی کم ترین سطح پر ہے۔
8۔ سونی ایکسپریا Z3
جاپانی کمپنی سونی کے جانب سے ایکسپریا Z2 کے بعد Z3 کو لانچ کیا گیا۔ اس موبائل میں بھی اپنے پیشرو Z2 کے نسبت بہت کم تبدیلیاں کی گئیں لیکن آج بھی یہ کچھ بہترین موبائل سیٹ میں سے ایک ہے اور لسٹ میں آٹھوان نمبر حاصل کر سکا ہے۔
سونی ایکسپیریا z3
یہ موبائل پہلےکی نسبت بہت پتلا ہے اور اس کا 5 انچ ڈسپلے شوخ اور جاذب رنگوں کے ساتھ ایچ ڈی وڈیوزبہ آسانی پلے کر سکتاہے۔ موبائل میں 20 میگا پکسل کیمرے کے ساتھ آپ بہترین تصاویر حاصل کر سکتے ہیں۔ساتھ ہی اس کی طاقتور بیٹری آپ کے موبائل کو ذیادہ عرصے تک چارج رکھتی ہے۔
7۔ ون پلس ون
غالب امکان ہے کہ بہت سے قارئین نے ون پلس کا نام پہلی دفعہ سنا ہو گا مگر جو لوگ اس نام سے واقف ہیں وہ بہتر جانتے ہیں کہ یہ نیا نام ٹاپ ٹین میں چھٹے نمبر پر کس وجہ سے موجود ہے۔دسمبر 2013 میں کام شروع کرنے والی اس چائنی کمپنی نے بہت ہی کم وقت میں اپنے لئے بہت ذیادہ نام کما چکی ہے۔
ون پلس کا موبائل سیمسنگ گلیکسی ایس 5 کے کم و بیش تمام فیچر رکھتا ہے ۔مگر خوبی یہ ہےکہ اس کی قیمت گلیکسی ایس 5 سے آدھی ہے۔اگر آپ ایک اعلیٰ معیار کا کم قیمت موبائل خریدنا چاہتے ہیں تو ون پلس ون آپکی پہلا انتخاب ہو گا۔
ONE Plus One
فون کی ایک خامی اس کا باقی مشہور عام پروڈکٹس کی نثبت عدم دستیابی ہے۔انٹرنیشنل مارکیٹس میں بھی یہ خال خال ہی دستیاب ہے۔مگر مستقبل میں کمپنی کی سیلز بڑھنے کے ساتھ اس کی دستیابی بھی ہر جگہ بہ آسانی ہو سکے گی۔
6۔سونی ایکسپریا Z3کمپیکٹ:
ایکسپریا Z3 سے کم طاقتور،کم معیار کی سکرین کے ساتھ سونی کا یہ چھوٹا پیکٹ اپنے بڑھے بھائی سے دو پوزیشن آگےہے۔ اس برتری کی بہت سے وجوہا ت ہیں۔کمتر ہونے کے باوجود اتنے ہی معیار کا کیمرہ، سی پی یو،ریم سائز ،پلے سٹیشن ریموٹ کنٹرول کی خوبیاں اور صاف سکرین ایک ایسے سائز میں جسے کا استعمال کی نسبت بہت آرام دہ ہے۔سب سے بڑھ کر اس کی قیمت جو کہ معقول حد تک کم ہے۔
SONY XPERIA Z3 COMPACT
اس لئے اگر قیمت اور خوبیوں کا موازنہ کیا جائے تو ایکسپریا Z3 کمپیکٹ ہی اس وقت سونی کا بہترین فون ہے۔
5۔ایپل آئی فون 6پلس
ایپل آئی فون 6 پلس ایپل کی تیار کروہ پہلی فیبلٹ ہے۔اگرچہ یہ آئی فون 6 جتنی متاثر کن تو نہیں مگرآپکا دل جیتنے کیلئے اس میں بیسیوں خوبیاں موجود ہیں۔6پلس میں آئی فون کی بہترین خوبیاں جیسا کہ خوشنما ڈیزائن،خوبصورت یوزر اینٹرفیس اور بہترین کیمرہ وغیرہ۔ساتھ ہی اس میں اضافی صلاحیتیں بھی ہیں مثلاً آئی فو ن6 سے ذیادہ بڑھی بیٹری اور فل ایچ ڈی سکرین ؛ جو کہ اسے بہت خاص بناتے ہیں۔
iPhone 6 Plus
لیکن اس کی کچھ خامیاں بھی ضرور ہیں جیسا کہ بڑھا سائزاور نارمل فیبلٹ سے ذیادہ چوڑائی جس سے اس کو ایک ہاتھ میں پکڑنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ساتھ ہی اس کی قیمت جو کہ آئی فون 6سے بھی کافی ذیادہ ہے۔لیکن اگر آپ ایپل کے فین ہیں ، پیسے مسئلہ نہیں اور فون رکھنے کیلئے ایک بڑااور اضافی جیب موجود ہے تو پھر آپ یقیناً یہ سپر لگژری ڈیوائس خرید سکتے ہیں۔
4۔سیمسنگ گلیکسی نوٹ4
سیمسنگ نے اپنی اس فیبلٹ کے نئے ورژن میں صارفین کے سب گلے ختم کرنے کی کوشش کی ہے۔نوٹ 4 کا ڈسپلے سپر AMOLDٹیکنالوجی اور QHDریزولیشن کی وجہ سے موجودہ دور میں سب سے جاندار اور باریک تر جزیات کے ساتھ وڈیو پیش کرتا ہے جس وجہ سے سکرین سے نظریں ہٹانا مشکل ہو جاتا ہے۔
Glaxy Note 4

فیبلٹ میں بہترین ہارڈوئیر نصب ہے جس سے آپ بنا تاخیر اور وقفے کے ہر طرح کی ایپس سے لطف اندور ہو سکتے ہیں۔ساتھ ہی ایس پین (سٹائلس) کی مدد سے آپ نوٹس لینے کے ساتھ اضافی ٹرکس بھی ٹرائی کرسکتے ۔یہ فیبلٹ اگرچہ ہر لحاظ سے اپنے کورین حریف ایل جی G3پر سبقت رکھتی ہے،اس کی بڑھی خامی اس کی قیمت ہے جو کی G3کے مقابلے میں دو تہائی سے بھی ذیادہ ہے۔


3۔ایل جی G3
ایل جی G3 ایل جی کا نیا فلیگ شپ فون ہے ۔اس میں ایل جی نے روان برس پیش کیے گئے G2موبائل کو بہت ذیادہ بہتری سے ساتھ مارکیٹ میں پیش کیا ہے۔فون ریزولیوشن qHDہےجسکا مطلب ہے کہ فون میں پکسل ڈنسٹی اس لسٹ میں موجود بعض موبائلوں سے چار گنا ذیادہ ہے۔
کیمرہ میں لیزر بیس آٹو فوکس کا استعمال،ڈیزائن میں بہتری اور یوزر انٹرفیس میں مثبت تبدیلیاں وہ خوبیاں ہیں جو اس فون کو ٹاپ 3 میں جگہ دلاتی ہیں۔اس کے ساتھ ہی اس کی کم قیمت بھی اسے ایسی پروڈکٹ بناتے ہیں جس کو ہم"پیسہ وصول "کہ سکتےہیں۔ لیکن ایک خامی فون کا سائز 5.5انچ ہے جس کی وجہ سے اسکا ایک ہاتھ سے استعمال اور جیب میں رکھنا مشکل ہوتا ہے۔
LG G3
اگر آپ ایک ایسا فون خریدنا چاہیں جس کا ڈسپلے سائز بڑا اور شاندار ہو،کیمرہ کوالٹی عمدہ اور بیٹری لائف دیرپا ہو ؛اور یہ سب معقول قیمت میں ملیں تو ایل جی G3یقیناً آپ کی اولین چوائس ہو گا۔
2۔ایپل آئی فون6:
ایپل آئی فون 6 ،ایپل کا جدید ترین موبائل ہینڈ سیٹ ہے۔اس میں وہ تمام خوبیاں موجود ہیں جن کی وجہ سے ایپل کو شہرت حاصل ہے۔ان میں انتہائی نفیس اور دیدہ زیب ڈیزائن، خوشنما اور خوبصورت یوزر انٹر فیس اور سب سےبڑھ کر آسان طریقہ استعمال ایپل آئی فون 6 کو باقی موبائل پروڈکٹس سے ممتاز کرتی ہیں۔
موبائل میں کیمرہ اور سکرین ریزولوشن اگر چہ کمتر ہیں مگر اس کے جاندار رنگ اور شوخ سکرین یہ کمی محسوس ہونے نہیں دیتیں۔علاوہ ازین کیمرہ ریزولیوشن میں کمی کو کیمرہ سپیڈ ااور آسان استعمال چھپا لیتے ہیں۔
iPhone 6
آئی فون کو پہلی پوزیشن سے محروم اس کی سب سے ذیادہ قیمت ،کمتر کیمرہ اور سکرین ریزولیشن کرتی ہیں۔کیونکہ جب آپ سب سے ذیادہ پیسے ادا کر رہے ہیں تو پروڈکٹ بھی سب سے اعلیٰ معیار کی ہو جو کہ قیمت سے انصاف کر سکے۔لیکن اگر آپ آئی فون کے فین ہیں تو آئی فون 6 اب سے بہترین چوائس ہے۔
1۔ ایچ ٹی سی ون M8
کہا جاتا ہے کہ نمبر ون کی پوزیشن حاصل کرنا مشکل نہیں مگر اس پوزیشن پر قائم رہنا ہی اصل امتحان ہوتا ہے۔ایچ ٹی سی اپنے امتحان میں اس دفعہ کامیاب رہی ہے۔ پچھلے برس کے بہترین فون ایچ ٹی سی ون کا نیا جنھم ایچ ٹی سی ون M8 امسال بھی پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔
فون میں ہارڈ وئیر،ڈیزائن اور کیمرہ ہر چیز میں بہتری لائی گئی ہے۔ایپلیکیش تو برق رفتاری سے چلتے ہی ہیں مگر کیمرہ سپیڈ بھی آپ کو حیر ان کر دے گی۔بم ساؤنڈ کی جدید ٹیکنالوجی کی بدولت آپ کیلئے موسیقی اور سر اورجاذبیت پیدا کرتی ہے۔ اس کے علاوہ فون کا منفرد اور دیدہ زیب ڈیزائن لاجواب ہے۔فون پر وڈیو گیمنگ ، فوٹو گرافی اور براوزنگ ہر چیز بالکل رواں اور سہل انداز میں چلتی ہیں۔
HTC One M8
ایچ ٹی سی ون M8 ایک ایسا فون ہے جس کی صلاحیتوں کے قریب ایل جی G3 ہے یا آئی فون 6۔مگر آئی فون کی ذیادہ قیمت اور کم سکرین ریزولیوشن اسے M8سے کم سکور پر رکھتے ہیں۔


5 comments:

  1. پاکستان میں ان کی قیمتیں لکھی ہوتیں تو مجھ جیسا 2 جماعت پاس ناتجربہ کار انہیں دیکھنے کی کوشش کرتا ۔ اور شاید اپنے نوکیا ای 5 سے فُرقت کا بوجھ سہنے کی تیاری کرتا ۔
    کوئی ایسا اینڈرائیڈ موبائل فون نہیں جس پر اُنگلی نہ مارنا پڑے کیونکہ بزرگوں نے کہا تھا اُنگلی مارنا اچھا فعل نہیں ہے

    ReplyDelete
    Replies
    1. پاکستان میں ان کی قیمت اس لئے نہیں لکھیں کہ ان میں کچھ سیٹ مختلف جگہوں پہ مختلف قیمتوں میں فروخت ہو رہے ہیں، اور ویسے بھی قیمتیں تبدیل ہوتی رہتی ہیں اس لئے نہ لکھنا ہی مناسب سمجھا، ویسے انگلی تو "کی پیڈ" پہ بھی مارنی پڑھتی ہے۔۔۔

      Delete
  2. جواب کا شکریہ ۔ کی بورڈ پر انگلی حروب ابجد پر ماری جاتی ہے جبکہ اینڈرائیڈ میں ہر چیز پر کبھی انگلی ماری جاتی ہے کبھی پھیری جاتی ہے ۔ ویسے میں بطور مزاح لکھ دیا تھا ۔

    ReplyDelete
  3. بہت شکریہ اس معلوماتی تحریر کیلئے

    سعید

    ReplyDelete
    Replies
    1. تحریر پڑھنے اور ستائش کیلئے آپکا بھی بہت شکریہ

      Delete