یو ٹیوب کی سب سے مشہور وڈیو،جس کیلئے ویب سائٹ کوڈ میں تبدیلی کرنا پڑھی

اگرچہ آجکل بلکہ تین سالو ں سے پاکستان میں یو ٹیوب پر پابندی عائد ہے مگر سچ یہی ہے کہ یو ٹیوب وڈیو شئیرنگ کی سب سے مشہور اورسب سے ذیادہ دیکھی جانی والی ویب سائٹ ہے۔یوٹیوب پر کروڑوں وڈیوز کو آپ باآسانی انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔

لیکن کیا آپ نے کبھی یہ سوچا ہے کہ یوٹیوب پر موجود کروڑوں وڈیوز میں سب سے مشہوراور سب سے ذیادہ بار دیکھے جانے والی وڈیو کون سی ہے؟ تو جناب یو ٹیوب پر اس وقت سب سے مشہور اور ذیادہ دفعہ دیکھے جانے والی وڈیو جنوبی کوین گلوکار سائی”PSY” جنکا مکمل نام پارک جائ سنگ (Park Jae-sang) ہے کے  گائے ہوئے گانے گنگم سٹائل “Gangnam Style” کی وڈیو ہے۔ جس کو آج تک یو ٹیوب پر دو ارب سولہ  کروڑتیس  ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔یہ تحریر لکھتے وقت اس وڈیو کے ویوز کی تعداد2160030789 تک پہنچ چکی ہے۔

اس گانے کو یوٹیوب پر بین الاقومی اور بے مثل کامیابی حاصل ہوئی تھی اور سب سے پہلے ایک ارب دفعہ پلے ہونے کا بھی اعزاز بھی اسی وڈیو کو حاصل ہوا۔

علاوہ ازیں اس گانے کی بے پناہ مقبولیت کی وجہ سے یوٹیوب کو وڈیو پلے کاونٹر یعنی وڈیو کی دیکھے جانے والی تعداد کو محفوظ رکھنے والے نمبر کو بھی دوگنا کرنا پڑھا۔اپنے گوگل پلس پیچ پر یوٹیوب کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ کوئی وڈیو ایک 32 بٹ نمبر یعنی 2,147,483,647 سے ذیادہ دفعہ پلے ہو گی۔مگر “Gangnam Styleنے ہماری سوچ غلط ثابت کر دی اس وجہ سے ہم نے یوٹیوب کے کوڈ کو تبدیل کر نا پڑھا اور اب ایک یوٹیوب وڈیو پلے کاؤنٹر ایک 64 بٹ نمبر یعنی 9,223,372,036,854,775,808 بار تک محفوظ رکھ سکتا ہے۔

ساتھ ہی گوگل اور یو ٹیوب نے  اس موقع کو یادگار بنانے کیلئے ایک اضافی تبدیلی بھی کی ہے اگر آپ یوٹیوب پر اس گانے کی کاؤنٹر کے اوپر ماؤس کرسر کو لے کے جائیں تو ایک کار کے مائلیج میٹر کی طرح اعداد آپ کو تیزی سے تبدیل ہوتے ہوئے دکھائی دیں کے۔

گانے کی وڈیو آپ یہاں ملاحضہ کر سکتے ہیں۔

1 comment:

  1. خبر تو ہم پہلے ہی ملاحظہ کرچکے تھے لیکن آپ نے دلچسپ انداز میں بتا کر مزہ دوبالاکردیا
    چاک گریباں

    ReplyDelete