Showing posts with label ایپل. Show all posts
Showing posts with label ایپل. Show all posts

ایپل اسمارٹ واچ ،صارف کا پہلا انتحاب

ایپل نے 2007ء میں اسمارٹ فون کے میدان میں پہلی دفعہ قدم رکھا اور آتے ہی اس نے تمام صارفین کو اپنا گرویدہ کر لیا،آٹھ سا ل بعد آج  بھی ایپل آئی فون 6ایس سب سے ذیادہ فروخت ہونے والے  موبائل فونوں میں سے ایک  ہے۔بالکل یہی صورتحال اب ذہین گھڑیوں کی مارکیٹ کی بھی ہے، ایپل نے اپرئل 2015 میں  ایپل واچ فروخت کیلئے پیش کی ا ور یہ بھی توقعات کی عین مطابق سال میں سب سے ذیادہ فروخت ہونی والی اسمارٹ گھڑی بن گئی۔

ایک جاپانی تحقیقی ادارے کی مطابق 2015 میں فروخت ہونے والی اسمارٹ گھڑیوں میں ایپل واچ کا حصہ 52 فیصد تھا۔یعنی  سیمسنگ ، ایل جی ، مٹرولا اور ہواؤے جیسی باقی تمام  اداروں کی اسمارٹ گھڑیاں ملکر بھی ایپل واچ کا مقابلہ نہیں کر سکیں۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق  گذشتہ سال گوگل کے آپریٹنگ سسٹم اینڈرائد وئیر (Android Wear) پر مشتمل گھڑیوں کے لئے اچھا ثابت نہیں ہوا اور انکی مانگ میں مسلسل کمی دیکھنے میں آئی۔
ایپل واچ

نومبر 2015 میں سیمسنگ نے اپنے تیار کردہ آپریٹنگ سسٹم ٹائزن (Tizen) سے لیس گھڑی گلیسی گئیر ایس 2 بھی پیش کی جو خاطر خواہ پزیرائی نہ حاصل کر سکی۔چونکہ یہ ادارے کوئی مظبوط حریف پروڈکٹ نہیں کر سکے اس لئے چھوٹی اور غیر معروف کمپنیوں کی سستی اسمارٹ گھٹریوں کی فروخت میں بھی قابل قدر اضافہ دیکھنے میں آتا۔یہ گھڑیاں کم قیمت ہونے کے باوجود ایک اسمارٹ واچ کے بنیادی فعل مثلاً نوٹیفیکیشن الرٹ اور فٹنس ٹریکنگ مہیا کرتی ہیں جب کہ بڑے ناموں کی مصنوعات  مہنگی بھی ہیں اور اپنی قیمت کے مطابق صارفین کیلئے پرکشش اضافی فیچر ز سے بھی محروم ہیں۔

مزید پڑھیے: ایپل بمقابلہ سیمسنگ اور نوکیا و مٹرولا کی فروخت


تجزیہ کاروں کےمطابق اگرچہ اسمارٹ واچ اور دوسے پہننے کے قابل آلات(وئیرایبل) فی الحال عالمی  مارکیٹ میں مستحکم جگہ نہیں بنا سکے اسی وجہ سے آئندہ برس میں بھی اسمارٹ گھڑیوں کی فروخت میں ڈرامائی اضافے کا امکان نہیں،کیونکہ ان مصنوعات کے تیار کنندگان کے پاس گھڑیوں کے ڈیزائن میں تبدیلی کے علاوہ ان کی افادیت و صلاحیت(Functionality) میں نمایاں اضافے کا امکان نہیں ہے۔

اس صورتحال میں دیکھنا یہ ہے کہ اپرئل 2016 میں پیش کیا جانے والا ایپل واچ کا اگلاورژن  کتنا بہتر ہو گا اور صارفین میں مقبولیت برقرار رکھ پائے گا کہ نہیں۔

مزید پڑھیے:  سمارٹ فون:ماضی ،حال اور مستقبل 


سال 2015کے بہترین سمارٹ فون

سال 2015 اپنے اختتام کے بلکل قریب ہے ۔اس سال میں  ایپل ، سیمسنگ ، ایل جی ، سونی اور گوگل سمیت تمام مشہور کمپنیاں اپنے اپنے بہترین سیٹ مارکیٹ میں پیش کر چکی ہیں۔ان موبائل فونز  میں چھوٹے بڑے، مہنگے سستے اور بجٹ دوست موبائل ہر طرچ کے فون شامل ہیں ، لیکن تمام فون کے استعمال کے بعد ماہرین نے سال کے بہترین  موبائل فونز کی فہرست پیش خدمت ہے تا کہ آپ اگر نیا فلیگ شپ فون خریدنا چاہیں یا پھر کسی کو مشہورہ دینا چاہیں تو آپ اپنی ضروریات کے مطابق بہترین ہینڈ سیٹ خرید سکیں۔ تو پیش خدمت ہیں سال 2015 کے  دس بہترین موبائل فون۔

10: 2 OnePlus

اوایس: اینڈرائیڈ 5.1 |  سکرین سائز:  5.5  انچ   |  سکرین ریزولوشن: 1920 x 1080 | ریم : 3/4 جی بی | فون میموری: 16/64 جی بی|بیٹری:3300 ملی ایمپیر ہاور |پرائمری کیمرہ: 13 میگا پکسل| فرنٹ کیمرہ : 5 میگا پکسل

ون پلس ٹو

چین کی کمپنی ون پلس رواں برس بھی ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہے ، ون پلس ٹو بلاشبہ اپنے ہارڈوئیر اور خوبیوں سے کسی بھی فلیگ شپ فون کو مات دے سکتا ہے۔ خاص بات ون پلس ٹو کی قیمت ہے جو کہ کسی بھی فلیگ شپ کے مقابلے میں تقریباً نصف ہے۔ لیکن  بد قسمتی سے  یہ فون فی الوقت پاکستان میں متعارف نہیں کرایا گیا۔ البتہ ہے گرے مارکیٹ میں دستیاب ضرور ہے مگر بین الاقوامی قیمت سے مہنگے ریٹ پر۔

مزید پڑھیں:سال 2013کے بہترین سمارٹ فون

9: Nexus 6P

اوایس: اینڈرائیڈ 6 |  سکرین سائز:  5.7  انچ   |  سکرین ریزولوشن: 1440 x 2560 | ریم : 3جی بی | فون میموری:  32 جی بی|بیٹری: 3450 ملی ایمپیر ہاور |پرائمری کیمرہ: 12 میگا پکسل| فرنٹ کیمرہ : 8 میگا پکسل

نیکسس 6پی

گوگل نے اس سال ایپل کی طرز پردو نیکسس فون متعارف کرائے ہیں، ایک نیکسس 6X اور دوسرا نیکسس 6P۔ اس فہرست میں 6P ہی جگہ بنا پایا ہے۔ 6P پچھلے سال کے نیکسس 6 کے مقابلے میں کم سکرین سائز  کا ہے جس کی وجہ سے ایک ہاتھ سے فون آپریٹ کرنا نسبتاً آسان ہے۔ساتھ ہی فون کا ڈیزائن  فل میٹل باڈی کی وجہ سےدلکش اور قیمتی دکھائی دیتا ہے۔ اینڈائنڈ صارفین کی لئے اس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ اینڈائیڈ 6 مارش میلو سے لیس پہلا فون ہے جو کہ سٹاک اینڈارائیڈآپریٹنگ سسٹم کی وجہ سے انتہائی رواں اور برق رفتار ہے۔

8 : HTC One M9

اوایس: اینڈرائیڈ 5.1 |  سکرین سائز:  5  انچ   |  سکرین ریزولوشن: 1920 x 1080 | ریم : 3 جی بی | فون میموری:  32 جی بی||بیٹری:2840 ملی ایمپیر ہاور پرائمری کیمرہ: 20.7 میگا پکسل| فرنٹ کیمرہ : 4 میگا پکسل

ون ایم 9

تائیوانی کمپنی ایچ ٹی سی پچھلے دو برس سے سب سے بہترین فون بنا رہی تھی ، مگر امسال اپنی پوزیشن کو قائم نہ رکھ سکی۔ اس کے باوجود One M9  ایک زبردست فون ہے۔اپنی ساخت کی بنا پر یہ اب بھی بہترین فون ہے ، جبکہ ایچ ٹی سی سینس  اور اینڈرائیڈ سے مزین ایم 9 کسی بھی موبائل صارف کا پسندیدہ فون ہونے کا حقدار ہے۔ لیکن ایم 9 اپنے پچھلے ورژن ایم 8  کی خصوصیات سے لیس ہے جن کو ایم 9 میں مزید بہتر کیا گیا۔ 20 میگا پکسل کیمرہ بھی مارکیٹ میں موجود دوسرے کیمروں کے مقابلے میں اوسط کارکردگی کا حامل ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ اگلے سال ایچ ٹی سی نئے موبائل کے ساتھ کس طرح مارکیٹ میں واپس آتی ہے۔

7:Samsung Galaxy S6 Edge Plus

اوایس: اینڈرائیڈ 5.1 |  سکرین سائز:  5.7  انچ   |  سکرین ریزولوشن: 1440x2560 | ریم : 4 جی بی | فون میموری: /6416 جی بی|بیٹری:3000 ملی ایمپیر ہاور |پرائمری کیمرہ: 16 میگا پکسل| فرنٹ کیمرہ : 5 میگا پکسل
گلیکیس ایس 6 ایج پلس

 سیمسنگ سمارٹ فونز کی گرتی ہوئی فروخت کی وجہ سے کپمنی نے اس سال بہترین پروڈکٹس  مارکیٹ میں لائی ہیں، اگرچہ سیمسنگ گلکسی ایج ایک بہترین فون ہے ، اسی فون کابڑا بھائی گلیکسی ایج پلس جو کہ 5.7 انچ فیبلٹ ہے ، جو کہ اضافی سکرین سائز کیساتھ اضافی ہارڈوئیر پاور سے لیس ہے۔
بہترین کیمرہ،انتہائی نفیس ڈیزائن، دیدہ ذیب سکرین  اور ایج ڈسپلے اس کو منفرد بناتے ہیں۔اگر آپ ایک پریمیئیم فیبلٹ خریدنا چاہتے ہیں تو آپکی پہلی پسند گیکسی ایس 6 ایج پلس ہو نا چاہیے۔ 

6:  iPhone 6S Plus

اوایس: آئی او ایس 9| سکرین سائز:  5.5  انچ   |  سکرین ریزولوشن: 1920 x 1080 | ریم : 2 جی بی | فون میموری:  16/64/128جی بی|بیٹری: 2750 ملی ایمپیر ہاور |پرائمری کیمرہ: 12 میگا پکسل| فرنٹ کیمرہ : 5 میگاپکسل
آئی فون 6 ایس پلس

آئی فون 6S پلس ایپل کی دوسری فیبلٹ ہے، جو اگرچہ سائز اور ڈیزائن میں آئی فون 6 پلس ہی کی طرح ہے، مگر ہارڈوئیر اور کیمرہ پہلے سے بہت بہتر ہیں۔ یہ فیلبٹ ایک مکمل ایچ ڈی سکرین کے ساتھ 12 میگا پکسل کے کیمرہ سے لیس ہے جو کہ 4K وڈیو ریکارڈنگ  کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آپٹیکل امیج سٹیبلائزیشن کی بدولت کم روشنی میں بھی  ساکن تصاویر کا معیاربھی بہت بہتر بنایا گیا ہے۔
ذیادہ سائز ہونے کی وجہ سے 6S پلس کی بیٹری بھی آئی فون 6S  سے ذیادہ گنجائش کی ہے جوکہ آپکو اضافی فون ٹائم مہیا کرتی ہے۔ان سب خوبیوں کے ساتھ یہ یقیناً ایک بہترین فون ہے لیکن اس کے ساتھ ہی یہ اس وقت دنیا کے مہنگے ترین موبائل فونوں میں سے ایک ہے  اور یہی اس فون کے سب سے بڑی خامی بھی ہے۔

5: Sony Xperia Z5

اوایس: اینڈرائیڈ 5.1 |  سکرین سائز:  5.2  انچ   |  سکرین ریزولوشن: 1920 x 1080 | ریم : 3 جی بی | فون میموری: 32 جی بی|بیٹری:2900 ملی ایمپیر ہاور |پرائمری کیمرہ: 23 میگا پکسل| فرنٹ کیمرہ : 5.1 میگا پکسل
ایکسپیریا زی 5

سونی نئے فون متعارف کرانے میں انتہائی فعال کمپنی ہے۔ ایکسپیریا Z3+ کے لانچ کے تقریباً 6 ماہ بعد Z5  پیش کیا گیا ہے جس میں   پچھلے ورژن کی تصریفات کو انتہائی بہترین انداذ میں اپگریڈ کیا گیا ہے۔خاص کر فون میں موجود فنگرپرنٹ سنسر اور نیا فون ڈیزائن اسکو Z3+ سے ممتاز بناتا ہے۔ واٹر پروف ڈیزائن کی بدولت  اپنے فون کو بلا ہچکچاہٹ ساحل سمندر اور تراکی کیلئے لے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ ایکسپیریا لائن کا پہلا فون ہے جس میں 23 میگاپکسل کا کیمرہ سنسرر استعمال کیا گیا ہے، ساتھ ہی جدید آٹوفوکس ٹیکنالوجی کی بدولت آپ اپنے فون سے بہترین تصاویر بنا سکتے ہیں۔

4 : iPhone 6S

اوایس: آئی او ایس 9| سکرین سائز:  4.7  انچ   |  سکرین ریزولوشن: 1334 x 750 | ریم : 2 جی بی | فون میموری:  16/64/128جی بی|بیٹری: 1715 ملی ایمپیر ہاور |پرائمری کیمرہ: 12 میگا پکسل| فرنٹ کیمرہ : 5 میگا پکسل
آئی فون 6 ایس

ایپل آئی فون ،دنیا کی مشہور ترین اسمارٹ فون برانڈ ہے۔ بہت سے ایپل صارفین نئے آئی فون کی تصریفات جانے بغیر ہی نئی پروڈکت خریدنے کا فیصلہ کر لیتے ہیں۔ ایپل آئی فون 6 ایس اگرچہ سائز اور دیکھنے میں آئی فون 6 جیسا ہی ہے،لیکن اندرونی ہارڈوئیر میں ایپل نے بہت نمایاں تبدیلیاں  کی ہیں۔ ان میں 12 میگا پکسل کا نیا کیمرہ سنسراور خاص کر 3D ٹچ کی نئی اختراع اس کو  بہترین موبائل فون بناتی ہیں۔
لیکن آئی فون  کی قیمت کی نسبت اس کی سکرین کم سکرین ریزولوشن ، کمتر بیٹری لائف  اس فون کی نمایاں کمزوری ہیں۔6 ایس کا 16 جی بی ورژن 12 میگا پکسل کیمرہ کے ساتھ نہایت قلیل ڈیٹاسٹوریج  کی گنجائش رکھتا ہے، کیونکہ اب 32 جی بی ورژن نہیں اسلئے کم ازکم آپ کا 64 جی بی کا ورژن خریدنا ہو گا ، جو کہ 16 جی بی آئی فون 6ایس سے 100ڈالر مہنگا پڑھتا ہے۔

مزید پڑھیں:سال 2014 کے دس بہترین سمارٹ فون

3: Samsung Galaxy S6 Edge

اوایس: اینڈرائیڈ 5.1 |  سکرین سائز:  5.1  انچ   |  سکرین ریزولوشن: 1440 x 2560 | ریم : 3 جی بی | فون میموری: 32/64/128جی بی|بیٹری: 2560 ملی ایمپیر ہاور |پرائمری کیمرہ: 16 میگا پکسل| فرنٹ کیمرہ : 5 میگا پکسل
گلیکسی ایس 6 ایج

سیمسنگ گلیکسی ایس 6 ایج تقریباً ہر لحاظ سے اپنے ہم نام گلیکسی ایس 6 سے بہتر خصوصیات رکھتا ہے، چاہیے  وہ سکرین ریزولیشن ہو، کیمرہ یا پھربرق رفتار پروسیسنگ پاور۔یہی نہیں بلکہ اس میں سکرین ایج کی اضافی خصوصیت بھی موجود ہے۔
اگرچہ آپ ایک ایسا فون چاہتے ہیں کہ جو  بہترین ہاروڈ وئیر کے ساتھ منفرد ڈیزائن کا بھی حامل ہو تو اس فون میں بلاشبہ سیمسنگ نے اعلیٰ ہارڈ وئیر کے ساتھ جمالیاتی حسن کو بھی یکجا کیا ہے۔فون کی واحد خامی اس کی قیمت ہے جو کہ گلیکسی ایس6 کی نسبت کافی ذیادہ ہے۔

 2: LG G4

اوایس: اینڈرائیڈ 5.1 |  سکرین سائز:  5.5  انچ   |  سکرین ریزولوشن: 1440 x 2560 | ریم : 3 جی بی  |  فون میموری: 32جی بی|بیٹری: 3000 ملی ایمپیر ہاور |پرائمری کیمرہ: 16 میگا پکسل| فرنٹ کیمرہ : 8 میگا پکسل
ایل جی : جی 4

ایل جی G4 بلاشبہ کمپنی کا اب تک کا بہترین اسمارٹ فون ہے۔ اس فون میں ایل جی نے  بہترین کیمرہ،ہارڈ وئیر اور منفرد ڈیزائن جیسی خصوصیات اور بطریق احسن سمایا ہے۔ فون کا بیک کور  روایتی پلاسٹک یا  المونیم کی بجائے  چمڑے سے تیار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فون کا 16 میگا پکسل  لیزر آٹو فوکس کیمرہ آپ کو Raw تصاویر محفوظ کرنے کی سہولت بھی دیتا ہے۔ ساتھ ہی 8 میگا پکسل کیمرہ سیلفی کے شوقین حضرات کیلئے  ذیادہ پکسل مہیا کرتا ہے۔
صرف کیمرہ ہی  نہیں  بلکہ فون کا ہارڈ وئیر بھی انتہائی برق رفتار ہے، جسکی بدولت ملٹی ٹاسکنگ انتہائی رواں اور بلا تعطل ہوتی ہے۔
جی 4 کی نمایاں خصوصیت اسکی ارزاں  قیمت ہے جو کہ ذیادہ تر  فلیگ شپ موبائلوں کی نسبت بہت کم ہے۔

1: Samsung Galaxy S6

اوایس: اینڈرائیڈ 5 |  سکرین سائز:  5.1  انچ   |  سکرین ریزولوشن: 1440 x 2560 | ریم : 3 جی بی | فون میموری: 32/64/128جی بی|بیٹری: 2560 ملی ایمپیر ہاور |پرائمری کیمرہ: 16 میگا پکسل| فرنٹ کیمرہ : 5 میگا پکسل
سیمنگ گلیکسی ایس 6

پچھلے برس گلیکسی ایس 5 کی ناکامی سے سبق حاصل کرتے ہوئے سیمسنگ کے از سر نو ایک نیا فون تیار کیا  جو کہ سیمسنگ کی گرتی موبائل ساکھ کو بحال کرنے میں کافی حد تک کامیاب رہا۔ گلیکسی 1یس 6 میں سیمسنگ نے QHD ڈسپلے کو 5.1  انچ سکرین  میں جمع کیا ہے، جو کہ انتہائی جاذب نظر ہے، لیکن اس قدر کثیف پکسل موبائل کی بیٹری کو بہت جلد ہضم کرنے لگتے ہیں۔ اس کے علاوہ فون کا بیک کور اس دوفعہ مکمل طور پر دھات سے تیار شدہ ہے، جس کی وجہ سے فون پریمیم اپیل رکھتاہے۔فون کا 16 میگا پکسل کیمرہ انتہائی خوبصورت تصاویر بنانے کی صلاحیت رکھتا ہےا ور سیمسنگ کی جانب سے قیمتوں میں کمی کے باعث بلاشبہ یہ اس وقت دنیا کا بہترین موبائل سیٹ ہے، جو کہ کسی بھی اسمارٹ فون صارف کا اولین انتخاب ہونے کا حقدار ہے۔

 سائنسیات نے 2014 کے اختتام پر سال کے  10بہترین سمارٹ فون پر پر فیچر پیش کیا تھا،جو کہ اس بلاگ کی مقبول ترین پوسٹوںمیں سے ایک ہے اس وجہ سے سال 2015 کے بہترین سمارٹ فون کا تعارف اور درجہ بندی پیش کی گئی یاد رہے کہ جو لسٹ آپ نے ملاحضہ کی ہے اس میں موجودموبائل سیٹ ایک عام پاکستانی موبائل صارف کیلئے انتہائی مہنگے ہیں  اس لئےہی میری یہ کوشش ہو گی کہ اگلی کسی تحریر میں بہترین بجٹ اور انٹری لیول موبائل فون کو بھی آپ کو سامنے پیش کیا جا سکے۔اپنے "کمینٹ" کے زریعے تجاویر اور آراء سے ضرور آگاہ کیجیے گا۔

آرہا ہے ایپل سرچ انجن،،گلوگل ہشیار باش۔۔۔

ایپل اس وقت دنیا کی نمبر ایک ٹیکنالوجی کمپنی ہے جبکہ گوگل سرچ انجن کے میدان میں بے تاج بادشاہ۔ اس کے علاوہ موبائل آپریٹنگ سسٹم ،ایپ سٹورز اور میوزک سٹریمنگ  جیسے کئی میدانوں میں  دونوں کمپنیاں کے دوسرے کی حریف ہیں ۔لیکن اب یہ جنگ ایک نئے محاز پر منتقل ہونے جا رہی ہے۔
گوگل اور ایپل
ایپل پہلے ہی اپنے آلات یعنی آئی فون،آئی پیڈ اور میک بک میں سے گوگل سروسز مثلاً گول میپ اور گوگل سرچ سے چھٹکارا پانے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔اس سلسلے میں پہلے کمپنی نے گوگل کے مقابل ایپل میپ متعارف کرائے اور حالیہ عرصے میں تمام ایپل آلات اور سفاری براؤزر کیلئے گلوگل کی بجائے مائیکروسافٹ کے بنگ سرچ انجن کو ترجیح دے دی ہے۔لیکن اسی پر بس نہیں؛ خبر یہ ہے کہ دنیا کی نمبر ایک ٹیکنالوجی کمپنی اب اپنے لئے علیحدہ سرچ انجن تیار کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

مزید پڑھیں:گوگل سرچ ، کچھ خفیہ راز۔۔۔کچھ دلچسب پہلو

ساتھ ہی ایپل کمپنی نے ممکنہ طور پر ایپل سرچ انجن کیلئے "انجئنرنگ پروجیکٹ مینیجر" کی تلاش بھی شروع کر دی ہے۔ اس نئی پوسٹ کے کیلئے جاری کردہ ورک سمری کے مطابق ایک ایسا سرچ انجن جو نہ صرف بیک وقت کروڑوں صارفین کو برت سکے بلکہ ساتھ ہی موبائل اور کمپیوٹرز پر کی موجودہ استعمال میں جدت اور انقلابی تبدیلی لا سکے۔
اگرچہ کچھ عرصہ بعد ایپل سرچ انجن حقیقی طور پر انٹرنیٹ پر موجود ہو گا ،لیکن یہ تقریباً نا ممکن ہے کہ وہ فی الفور گوگل کیلئے کوئی بڑا خطرہ ثابت ہو سکے گا۔اس لئے یہ بھی عین ممکن ہے کہ ایپل سرچ ایک علیحدہ ڈومین نیم پر مشتمل ویب انجن کی بجائے ایک آئی فون اور آئی پیڈ میں موجود"سروس" کی طرح پیش کیا جائے۔ایپل آلات میں موجود صوتی معاون(Voice Assistant) سری(Siri) کی صورت میں ایپل کے پاس پہلے سے ایک مظبوط امیدوار موجود ہے۔
اس لئے اگرچہ مستقبل قریب میں ایپل کسی مین سرچ انجن کی جگہ تو لے سکے گا۔لیکن اگرایپل صرف مقبول ایپل آلاپ آئی فون ،آئی پیڈ ،میک بکس کے ساتھ سفاری براؤزر کے کڑوروں صارفین کیلئے گوگل اور مائیکروسافٹ کی جگہ ہی لے پایا تو یہ بھی اس کیلئے بہت بڑی کامیابی ہو گی۔

مزید پڑھیں:نوکیا اب ایپل آئی پیڈ منی کے مقابل

کیونکہ سرچ انجن ،سرچ رزلٹ کے ساتھ صارفین کو اشہتار بھی دکھاتے ہیں جو کہ کسی بھی سرچ انجن کی کمائی کا بڑا زریعہ ہیں ۔اس لئے مختلف کمپنیاں سرچ کے مقابلے میں گوگل کی اجارہ داری کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں۔حالانکہ اس وقت گوگل کے بعد مائیکروسافٹ اپنے بنگ سرچ انجن اور یاہو سرچ اس وقت بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود تو ہیں ۔مگرانکا استعمال انتہائی محدور حد تک ہے۔اس لئے اس وقت ایپل کے لئے موقع ہے کہ وہ کم از کم یاہو اور مائیکروسافٹ کو سخت ٹکر دے سکتا ہے۔جیساکہ ایپل پروڈکٹ پریمئیر اپیل رکھتی ہیں اس لئے ہم ایپل سرچ کے بھی بڑھی توقعات وابستہ کر سکتے ہیں۔