ایپل
اس وقت دنیا کی نمبر ایک ٹیکنالوجی کمپنی
ہے جبکہ گوگل سرچ انجن کے میدان میں بے
تاج بادشاہ۔ اس کے علاوہ موبائل آپریٹنگ
سسٹم ،ایپ سٹورز اور میوزک سٹریمنگ جیسے کئی میدانوں میں دونوں کمپنیاں کے دوسرے
کی حریف ہیں ۔لیکن اب یہ جنگ ایک نئے محاز
پر منتقل ہونے جا رہی ہے۔
گوگل اور ایپل |
ایپل
پہلے ہی اپنے آلات یعنی آئی فون،آئی پیڈ
اور میک بک میں سے گوگل سروسز مثلاً گول
میپ اور گوگل سرچ سے چھٹکارا پانے کی
کوششوں میں مصروف ہے ۔اس سلسلے میں پہلے
کمپنی نے گوگل کے مقابل ایپل میپ متعارف
کرائے اور حالیہ عرصے میں تمام ایپل آلات
اور سفاری براؤزر کیلئے گلوگل کی بجائے
مائیکروسافٹ کے بنگ سرچ انجن کو ترجیح دے
دی ہے۔لیکن اسی پر بس نہیں؛ خبر یہ ہے کہ
دنیا کی نمبر ایک ٹیکنالوجی کمپنی اب اپنے
لئے علیحدہ سرچ انجن تیار کرنے کا منصوبہ
رکھتی ہے۔
مزید پڑھیں:گوگل سرچ ، کچھ خفیہ راز۔۔۔کچھ دلچسب پہلو
ساتھ
ہی ایپل کمپنی نے ممکنہ طور پر ایپل سرچ
انجن کیلئے "انجئنرنگ
پروجیکٹ مینیجر"
کی
تلاش بھی شروع کر دی ہے۔ اس نئی پوسٹ کے
کیلئے جاری کردہ ورک سمری کے مطابق ایک
ایسا سرچ انجن جو نہ صرف بیک وقت کروڑوں
صارفین کو برت سکے بلکہ ساتھ ہی موبائل
اور کمپیوٹرز پر کی موجودہ استعمال میں
جدت اور انقلابی تبدیلی لا سکے۔
اگرچہ
کچھ عرصہ بعد ایپل سرچ انجن حقیقی طور پر
انٹرنیٹ پر موجود ہو گا ،لیکن یہ تقریباً
نا ممکن ہے کہ وہ فی الفور گوگل کیلئے
کوئی بڑا خطرہ ثابت ہو سکے گا۔اس لئے یہ
بھی عین ممکن ہے کہ ایپل سرچ ایک علیحدہ
ڈومین نیم پر مشتمل ویب انجن کی بجائے ایک
آئی فون اور آئی پیڈ میں موجود"سروس"
کی
طرح پیش کیا جائے۔ایپل آلات میں موجود
صوتی معاون(Voice
Assistant) سری(Siri)
کی
صورت میں ایپل کے پاس پہلے سے ایک مظبوط
امیدوار موجود ہے۔
اس
لئے اگرچہ مستقبل قریب میں ایپل کسی مین
سرچ انجن کی جگہ تو لے سکے گا۔لیکن اگرایپل
صرف مقبول ایپل آلاپ آئی فون ،آئی پیڈ
،میک بکس کے ساتھ سفاری براؤزر کے کڑوروں
صارفین کیلئے گوگل اور مائیکروسافٹ کی
جگہ ہی لے پایا تو یہ بھی اس کیلئے بہت بڑی
کامیابی ہو گی۔
مزید پڑھیں:نوکیا اب ایپل آئی پیڈ منی کے مقابل
کیونکہ
سرچ انجن ،سرچ رزلٹ کے ساتھ صارفین کو
اشہتار بھی دکھاتے ہیں جو کہ کسی بھی سرچ
انجن کی کمائی کا بڑا زریعہ ہیں ۔اس لئے
مختلف کمپنیاں سرچ کے مقابلے میں گوگل کی
اجارہ داری کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں۔حالانکہ
اس وقت گوگل کے بعد مائیکروسافٹ اپنے
بنگ سرچ انجن اور یاہو سرچ اس وقت بالترتیب
دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود تو ہیں
۔مگرانکا استعمال انتہائی محدور حد تک
ہے۔اس لئے اس وقت ایپل کے لئے موقع ہے کہ
وہ کم از کم یاہو اور مائیکروسافٹ کو سخت
ٹکر دے سکتا ہے۔جیساکہ ایپل پروڈکٹ پریمئیر
اپیل رکھتی ہیں اس لئے ہم ایپل سرچ کے بھی
بڑھی توقعات وابستہ کر سکتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment