ونڈوز 10کی تنصیب اور پہلا تاثر

مائیکروسافٹ نے بلاآخر 29 جولائی 2015 کو اپنے نئے آپرئٹنگ سسٹم کا اجراء کیا۔ونڈوز 10 کے نام کے ساتھ پیش کیا جانے والا یہ او ایس 3 سال پرانی  ونڈوز 8  کے بعد مائیکروسافٹ کی پہلی  بڑی اپڈیٹ ہے۔ ونڈوز 8 میں مائیکروسافٹ نے پرسنل کمپیوٹرز کے ساتھ ٹیبلٹ اور موبائل فون ہر ایک کیلئے ایک ہی آپریٹنگ سسٹم  وضع کرنے کی کوشش کی ۔پرانے آئیکون کی بجائے اس میں لائیو ٹائیلز کو پیش کیا گیا،ونڈوز ایپس کیلئے ٹچ سپورٹ مہیا کی گئی،مگر شاید سب سے بڑا  رسک  سٹارٹ مینو بٹن کو ختم کرنے کا فیصلہ تھا۔لیکن ونڈوز 8 کا لائیو ٹائل انٹرفیس صارفین کو باکل متاثر نہ کر سکا ۔
ونڈوز 10 ڈیفالٹ ڈیکسٹاپ
اب ونڈوز 10 کے ساتھ مائیکرسافٹ دوبارہ پی سی ، ٹیبلٹ اور موبائل مارکیٹ میں اپنی گرتی  ہوئی ساکھ بحال کرنے کے عزم کے ساتھ واپس آئی ہے۔شاید اسی لیےونڈوز 10 کے لانچ کے ساتھ مائیکروسافٹ کی تاریخ کا پہلا موقع تھا جب کمپنی  کسی نئے آپریٹنگ سسٹم کو صارفین کیلئے مفت اپگریڈ کرنے کی آفر دی گئی۔ لیکن یاد رہے یہ اپڈیٹ ونڈوز 7 اور 8 کی جینوئن کاپی رکھنے والے صارفین کیلئے ہی ہے۔
اسی وجہ سے میں نے بھی مائیکروسافٹ کی فیاضی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، اپنے لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ دونوں کیلئے ونڈوز کی ایک کاپی اپنے لئے محفوظ کرا لی۔خدا خدا کر کے جب 29 جولائی کا دن آیا تو بار ہا ونڈوز 10 ایپ کودیکھا کہ اب اپڈیٹ آئی کہ اب آئی، مگر اس کے تو کوئی آثار ہی نہ تھے۔
آخر تنگ آ کر انٹرنیٹ پر چیک کہ کسی طرح اس انتظار کی زحمت کا علاج مل جائے، حسب توقع ایک  جگاڑ مل گیاجس کو استعمال کرنے ہوئے کمپنی کی اپڈیٹ کیلئے  انتظار کی چکی میں پسنے سے بچ گیا  ۔
کیونکہ شک تھا  اس انسٹالیشن کی دوران کہ پی سی شاید درست اپڈیٹ نہ ہو سکے اس لیے اپڈیٹ کرنے پہلے اپنے تمام ڈاکومنٹس اور ڈاونلوڈ فائلز کو سی ڈرائیو سے نکال کر  ادھر ادھر محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔
خدا خدا کر کے جب اپڈیٹ شروع ہوئی تو 32 بٹ ونڈوز 10 کی فائنل کا سارز 2 جی بی سے ذیادہ تھااور پی ٹی سی ایل کنکشن پر 2 جی بی کی اپڈیٹ کیلئے اچھا خاصا وقت چاہیے ۔  یوں بھی رات کافی بیت چکی تھی ،اس لیے پی سی اپڈیٹ پہ لگارہنے دیا اور  سورہا۔ صبح اٹھا تو ونڈوز 10 ڈاونلوڈ ہو چکی تھی۔لیکن کمپوٹر صاحب کا کہنا تھا کہ کچھ دیگر ونڈوز اپڈیٹ انسٹال نہیں ہو سکیں اس لئے  نئی ونڈوز اپنی تنصیب مکمل نہیں کر سکتی۔
اف خدایا۔۔۔ اتنی محنت اور انتظار کے بعد ایک اور زحمت ۔خیر پھر انٹرنیٹ کنگھالا اور  شکرکیا کہ ایک چھوٹی سی یوٹیلیٹی سے  اپڈیٹ فائل میں آنے والا ایرر (Error) حل ہو گیا۔
اس کے بعد جیسے ہی کمپیوٹر جی نے پوچھا کیا آپ ونڈوز 10 انسٹال کرنا چاہتے ہیں تو فوراً اثبات والے بٹن پہ کلک کیا اور لیجئے ونڈوز انسٹالیشن شروع ہو گئی۔آپ کو بتاتا چلوں کی جس پی سی پر ونڈوز انسٹال کی وہ ڈیل کا Optiplex" 755"ہے جو کہ  2008 میں مارکیٹ میں آیا ، راقم نے2.3 گیگا ہرٹز کور ٹو ڈو پروسیسر اور 3 جی بی ریم  پر مشتمل اس سسٹم کو اس طرح کے تجربات کیلئے کہنہ مشق بنایا ہوا ہے۔
ونڈوز اپگریڈیشن پروسیس
غیر کوئی 40 منٹ میں ونڈوز 10 کی تنصیب مکمل ہوئی،جیسے ہی پاسورڈ انٹر کرنے کے بعد ہوم  سکرین نمودار ہوئی تو یہ خوشگوار حیرت ہوئی کہ پہلے سے انسٹال تمام سافٹ وئیر اسی طرح موجود تھے، تمام ڈرائیورز از خود انسٹال ہو چکےتھے،مائی ڈاکومنٹ میں موجود فائلز بھی جوں کی توں موجود تھیں  اور یہاں تک کہ ڈیسک ٹاپ بیک گرانڈ کی تصویر بھی تبدیل نہیں ہوئی۔
ساتھ ہی ونڈوز 10 پچھلے 24 گھنٹوں سے بغیر کسی رکاؤٹ کے روانی کے ساتھ چل رہی ہے اور ابھی تک تو سسٹم سست ہوتا محسوس نہیں ہوا ہے۔اب چند بڑی تبدیلیاں جو کہ ونڈوز 10 کو ممتاز کرتی ہے انکا مختصر احوال ہو جاہے۔
1۔سٹارٹ مینو کی واپسی
 ونڈوز انسٹال کرنے کے بعد  سب سے پہلے سٹارٹ مینو پر کلک کی اور ونڈوز 10 کے نئے سٹارٹ مینوکو دیکھا تو یقین آیا کہ واقعی ونڈوز 10 ہی انسٹال ہوئی ہے۔ اس نئے سٹارٹ مینو میں ونڈوز 7 اور 8 دونوں کی خوصیات جمع ہیں،یعنی اس میں آپ بیک جدت اور قدامٹ دونوں کا امتزاج دیکھ سکتے ہیں۔
ونڈوز 10 سٹارٹ مینو
2۔ مائیکرسافٹ کورٹانہ
سٹارٹ بٹن کے ساتھ ہی مائیکروسافٹ ڈیجیٹل اسسٹنٹ کورٹانہ کا بٹن و سرچ باکس موجود ہے جس کے زریعے آنلائن اور آفلائن دونوں جگہ سرچ کی جا سکی ہے۔جیسے ہی آپ کورٹانہ پر کلک کریں تو یہ موسم اور دوسری ضروری معلمومات سکرین پر دکھاتا ہے۔
کورٹانہ مجازی معاون

3۔ٹاسک ویو
کورٹانہ کے ساتھ ہی ٹاسک ویو کا بٹن ہی جس پہ کلک کرتے ہی تمام جاری ونڈوز کا سنیپ شاٹ سکرین پر نمودار ہو جاتا ہے اور ایک سافٹ وئیر ونڈؤز سے دوسری  میں جانا آسان ہو جاتا ہے۔
ٹاسک ویو

4۔ مائیکروسافٹ ایج  براؤزر
ساتھ ہی اس ونڈوزمیں انٹرنیٹ ایکسپلورر کی جگہ مائیکروسافٹ ایج کا براؤز بھی موجود ہے۔مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ یہ رفتارمیں گوگل کروم سے بہتر ہے۔مجھےایج بروزکا انٹر فیس بہت سادہ اور آوٹ آف ڈیٹ لگا۔ اورچونکہ ونڈوز 8 میں نصب فائر فاکس اپگریڈیشن کے بعد بھی موجود تھا اس لئے میں نے ابھی تک اسے ذیادہ استعمال نہیں کیا۔
مائیکروسافٹ ایج براؤزر
5۔ونڈوز ایکشن سنٹڑ
 ایک اور واضح تبدیلی ونڈوز 8 اور 8.1 میں موجود چارم بار کا خاتمہ ہے جسکی جگہ اب ونڈوز ایکشن سنٹر کا بٹن موجود ہے۔ایکشن سنٹر میں موبائل او ایس کی طرز پہ ونڈوز نوٹیفکیشن سنٹر ہے۔
6۔ ورچوئل ڈیسک ٹاپ
ونڈوز 10 میں آپ کسی تھرڈ پارٹی سافٹ وئیر کے علاوہ بھی ورچوئل ڈیکس ٹاپ بنا سکتے ہیں۔ یوں ایک سے ذیادہ کام کرتے ہوئے ، مختلف ڈیکس ٹاپ استعمال کرتے ہوئے اپنے کام کو منظم کر سکتے ہیں۔
ورجوئل ڈیکسٹاپ

2 comments:

  1. آپ نے جس لنک سے ونڈو 10 ڈاؤنلوڈ کی اس کا لنک،اور جو ایرر آیا اسوہ ایرر اور اس کا حل بھی بتا دیتے تو بہتوں کا بھلا ہو جاتا

    ReplyDelete
    Replies
    1. ونڈوز 10 کی ڈاون لوڈنگ مائیکروسانٹ کی اپڈیٹ شدہ ونڈوز 10 ایپ کے زریعے کی تھی یہ اپڈیٹ جینوئن ونڈوز کاپی رکھنے والے تمام صارفین کو دی گئی تھی، اس کے علاوہ اپڈیٹ کے مسائل مختلف کمپوٹزز پر مختلف ہیں جن کے بارے میں آنلائن بہت سا مواد موجود ہے۔

      Delete