ایک عرصہ سے سیلف ڈرائیونگ کاروں کی تیاری اور اس میدان میں مختلف کمپنیوں کی طرف سے ہونے والی پیش رفت خبروں کا حصہ ہے۔ لیکن سیلف ڈرائیونگ گاڑیوں کی سڑکوں پرآمد اور کمرشل دسیتابی کے حوالے سے 'گوگل کار' باقی حریفوں پر بازی لے گئی ہے۔سٹرکوں اور ہائی ویز کے لئے اصول ضوابط تیار کرنے والے امریکی ادراے"بیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی انڈمنسٹریشن" نے گوگل کار کو انسانی ڈرائیور کے ہم پلہ قرار دینے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔اس طرح گوگل کی بغیر سٹیرنگ وییل اور بریک و سپیڈ پیڈل سے عاری گوگل کار کی سڑکوں پر آمد کی راہ ہموار ہو گی۔
گوگل سیلف ڈرائیونگ کار،جس میں سٹیرنگ وہیل اور بریک اور سپیڈ پیڈل موجود نہیں۔ |
اس سے پہلےقانون کے مطابق کوئی بھی کار بغیر"انسانی ڈرائیور "کے کسی بھی ہائے وے یا سڑک پرچلنے کی اہل نہیں تھی، مگر امریکی ادارے کےسربراہ کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی میں تیز رفتار اضافے کی وجہ سے اب صورتحال پہلےسے بہت مختلف ہو چکی ہے۔ اسی لئے ہم مروجہ قوانین اور معیارات میں اضافہ و تبدیلیاں کرنے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:آڈی کی نئی کار 900 کلومیٹر کاسفر بغیر ڈرائیور کےکرنے کو تیار
انکا مزید کہنا تھا کہ "اگر کسی کار کو ڈرائیو کرنے کیلئے انسانی ڈرائیور کے متبادل کوئی سسٹم نصب ہو تو ہم اسی خودکار سسٹم کو کار کا قانونی ڈرائیور قرار دیں گے۔کیونکہ گاڑی کی باگ دوڑ اس میں موجود سواری کی بجائے خود کار سسٹم کے کنٹرول میں ہوتی ہے۔"
سیلف ڈرائیونگ کاروں کیلئے مثبت پیش رفت
اس پیش رفت کے بعد گوگل اپنی سیلف ڈرائیونگ کار جس میں روایتی گاڑیوں کے برعکس کوئی بھی سٹیرنگ یابریکنگ و سپیڈ پیڈل نصب نہیں کو شاہراوں پر لانے سے ایک قدم مزید قریب ہو گیا ہے۔ان تمام قانونی تبدیلیوں کے بعد گوگل کار امریکہ میں رائج وفاقی موٹر گاڑی کے حفاظتی معیارات (Federal Motor Vehicle Safety Standards) کے ٹیسٹ میں شامل ہونے کی اہل ہو جائے گی اور ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد گوگل کار امریکہ بھر کی سڑکوں پر چلنے کیلئے قانونی طور پر منظوری حاصل کر سکے گی۔
یاد رہے کہ دنیا بھر میں بہت سے اداروں کی جانب سے سیلف ڈرائیونگ کاروں کی تیاری کی کوششیں ایک عرصہ سے جاری ہیں ، اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے جنوری 2016 میں سیلف ڈرائیونگ گاڑیوں کی سڑکوں پر آمد کے حوالے سے اصول و ضوابط اور حفاظتی معیارات وضع کرنے کیلئے امریکی حکومت نے 4 ارب ڈالرکی خطیررقم مختص کی تھی۔
تنقید
بہت سے ناقدین نے سیلف ڈرائیونگ گاڑیوں کو قانونی طور پر ڈرائیونگ کے قابل قرار دینے کیلئے جاری پیش رفت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان میں سے ایک کیلیفورنیا میں موجو دڈیپارٹمنٹ آف موٹر وئیکلز کے سربراہ بھی شامل ہیں جن کا ماننا ہے کہ "ہر کار میں ایک انسانی ڈرائیور ہر صورت میں موجود ہوتا چاہیے۔" انکے ردعمل میں گوگل کا کہنا ہے کہ اس طرح کابیان سیلف ڈرائیونگ گاڑویوں کی قانون سازی کیلئے پہلے سے ہی مبہم اور غیر واضح صورتحال کو پیچیدہ کرنے کا باعث بنے گا۔
No comments:
Post a Comment