موبائل ورلڈ کانگرس 2016

بارسلونا میں اس وقت موبائل  دنیا کی سب سے بڑی نمائش جاری ہے، جس میں  تقریباً تمام مشہور موبائل ساز ادارے اپنی  جدید مصنوعات  کی رونمائی کر رہے ہیں۔ 21 فرووری سے جاری نمائش میں سیمسنگ کی جانب سےگلیکسی ایس 7 اور گلیکسی ایس 7 ایج متعارف کرائے گئے ، جو کہ تمام افراد کی توجہ کا مرکز ہیں۔اس کے  علاوہ بھی تقریباً تمام بڑی  موبائل کمپنیاں اپنی مصنوعات کے ساتھ صارفین کےدل جیتنے کیلئے موجود ہیں۔موبائل ورلڈ کانگرس 2016 کی کچھ اہم جھلکیاں   یہ ہیں۔
موبائل ورلڈ کانگرس  2016

سیمسنگ گلیکسی ایس 7 اور ایس 7ایج

سیمسنگ گلیکسی ایس بلاشبہ کمپنی کی سب سے اہم  موبائل پروڈکٹ ہے۔پچھلے سال کی طرح اس مرتبہ بھی سیمسنگ نے ایس 7 سیریز کے دوموبائل گلیکسی ایس 7 اور گلیکسی ایس 7 ایج متعارف کرائے ہیں۔لیکن خاص بات یہ ہے کہ اس دفعہ گلیکسی سیریز میں مائیکروایس ڈی سلاٹ موجود ہے ، پچھلے سال یہ سہولت دستیاب نہیں تھی۔اس کے علاوہ دونوں موبائلوں میں بیٹری کی گنجائش میں اضافے کے ساتھ ساتھ کیمرہ، ریم ، سکرین اور پروسیسر میں بہت ذیادہ بہتری پیدا کی گئی ہے۔اس وجہ سے گلیکسی سیریز  کے یہ موبائل سال کے بہترین موبائلوں میں شمار ہونگے۔
سیمسنگ گلیکسی ایس 7 اور ایس 7 ایج

ایل جی :جی 5

علاوہ جنوبی کوریاہی کی دوسری کمپنی ایل جی نے بھی اپناسب سے بہترین فون جی 5 بھی پیش کیا ہےجو کہ بہت سی اختراعات کی وجہ سے بہت پزیرائی حاصل کر رہا ہے۔جی 5 کے ڈیزائن کو ایل جی نے ازسر نو تیار کیا ہے جو کہ پچھلے تمام جی سیریز کے موبائلوں سے بہت مختلف اور خوبصورت ہے۔یہ جی سیریز کا پہلا مکمل میٹل باڈی موبائل ہے۔
اس کے علاوہ ایل جی جی5  کی سب سے خاص بات ماڈیولر سلاٹ ہے جس کی مدد سے آپ موبائل ایل جی یا کسی تھرڈ پارٹی کی تیار کردہ اضافی پرزہ جات شامل کر سکتے ہیں۔تعارفی طور پر ایل جی نے کیمرہ کنٹرولر ماڈیول اور بہترین معیار کی ساونڈ ریکارڈنگ جیسے ماڈیول شامل ہیں۔
اس کے علاوہ G5 میں  دو کیمرہ لینس موجود ہیں،ایک 16 میگا پکسل نارمل کیمرہ اور دوسرا 8 میگا پکسل کیمرہ سنسر 135ڈگری کے وسیع زاویہ میں تصویر بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس کے علاوہ جی 5 میں اس دفعہ ہمیشہ آن رہنے والی سکرین بھی شامل ہے۔
ایل جی جی5 کی ماڈیولر سلاٹ

سونی  ایکسپیریا X سیریز

سونی نے اس دفعہ ایکسپریا Z کی بجائے  ایک نئی موبائل سیریز ایکسپیریا X اور XAمتعارف کرائی ہیں۔یہ دونوں اقسام مکمل میٹل باڈی اور اعلی معیار کے کیمرہ سینسر کے ساتھ پیش کی گئی ہیں۔ایکسپیریا ایکس میں Z سیریز موبائلوں سے مختلف ڈیزائن میں پیش کی گئی ہے۔ یہ موبائل مکمل میٹل باڈی کے ساتھ کچھ خمدار بھی ہیں تا کہ ہاتھ میں گرفت رکھنا آسان رہے۔
یہ موبائل  فوٹو گرافی کے شوقین حضرات کیلئے خاص طور پر بنایا گیا ہے کیونکہ اس  میں 23 میگاپکسل بیک کیمرہ موجود  ہونےکے ساتھ 13 میگاپکسل فرنٹ کیمرہ بھی موجود ہے۔
ایکسپیریا ایکس سیریز


اس کے علاوہ سونی نے نمائش میں ایکسپریا ائیر نامی وائرلیس ہیڈ سیٹ بھی متعارف کرایا ہے ۔ مصنوعی ذہانت سے لیس معاون کی بدولت ایکسپریا ائیر آپ کے آواز کے تابع ہو گا۔آپ اپنی آواز سے کال ملا نے کے ساتھ انٹرنیٹ سرچ ، ٹیکسٹ میسج  بھی بھیج سکتے ہیں۔

ان تمام بڑے ناموں کے علاوہ اس نمائش میں بہت سی چینی کمپنیاں بھی اپنی مصنوعات کے ساتھ موجود ہیں۔ان میں ہواؤے اور زی ٹی ای جیسے نام شامل ہیں لیکن موبائل سازی میں ابھرتی ہوئی چپنی کمپنیاں مثلاً ون پلس ، اوپو ، میزو ، زیامی اور آنر موجود نہیں، یہ کمپنیاں کم قیمت اور معیاری موبائل بنا رہی ہیں اور مغربی منڈیوں میں ان کی مصنوعات سیمسنگ اور سونی کو لئے سخت مقابلہ پیدا کر سکتی ہیں۔

No comments:

Post a Comment