کینڈی کرش اس قدر لت لگا دینے والی کیوں ہے؟

اگر آپ سمارٹ فون یوزر ہیں تو غالب امکان ہے کہ آپ نے کینڈی کرش گیم ضرور کھیلی ہو گی ۔بالفرض اگر آپکو اس گیم سے چڑ ہے اور یہ نہ بھی کھیلی ہو تب بھی فیس بک پر اس گیم کے انوائٹس نے آپکی ناک میں ضرور دم کر رکھا ہو گا۔آخر کیا وجہ ہے کہ یہ گیم اتنی مقبول ہے اور جس کو ایک دفعہ چسکا پڑھ جائے وہ ہر وقت یہی گیم کھیلتا نظر آتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ 2012 میں اپنی ریلیز کے بعد اس گیم نے کروڑوں ڈالرز کمائے ہیں ، جب کہ کھیلنے والے کروڑوں صارفین کے وقت کا ضیاع اس کے علاوہ ہے۔
جب گیم ایکسپرٹ جیسپر جول (جو کہ میچ –تھری ٹائپ کی گیموں کی تاریخ پر کام کر چکے ہیں )سے یہ سوال پوچھا گیا توانکا جواب انتہائی سادہ تھا۔۔۔
"کیوں کہ اس سیکھنا بہت آسان ہے پر اس میں مہارت حاصل کرنا انتہائی مشکل۔"
ایک لت زدہ کھلاڑی کیںڈی کرش کھیلتے ہوئے
کینڈی کرش کمپیوٹر گیمز کی کیٹگری "میچ -3" سے تعلق رکھتی ہے۔ جس میں آپ اوپر /نیچے ، دائیں /بائیں یا ڈائیگنل کسی بھی سمت میں تین رنگ،اشکال،ٹائلز یا ایک طرح کی تصاویر کو ایک دوسرے سے ملاتے ہیں ، اور جیسے ہی یہ رنگ یا اشکال ایک لائن میں آئیں تو ایک اطمیان بخش سرسراہٹ سے غائب ہو اجاتے ہیں۔
لیکن اس قدر آسان ہونے کے باوجود ہر گزرتے لیول میں گیم بورڈ میں آہستہ آہستہ گیم مشکل ہوتا جاتاہے اور ابتدائی لیول کے بعد انتہائی پیچیدہ ہوتا جاتا ہے۔پچھلے برس روم میں کمپیوٹر سائنٹسٹ کے ایک گروپ نے یہ ثابت کیا ہے کہ "میچ-3"گیم کے پیش گوئی ہر موو کے ساتھ انتہائی پیچیدہ ہوتی جاتی ہے ۔
لیکن اگر کوئی گیم یا سٹیج بہت ہی مشکل ہو توکھلاڑی اسے کھیلنا چھوڑ دیتے ہیں۔ اسلئے اس طرح کی گیموں میں ہر موو (Move)کے ساتھ پلئیر کو چھوٹی موٹی پیش رفت کا احساس ہوتا رہتا ہے، جس کی وجہ سے ایک تو اسکی گیم میں دلچسبی برقرار رہتی ہے اور دوسرا وہ سٹیج یا لیول کلئیر کرنے کی طلب قائم رہتی ہے۔
اس کے علاوہ کینڈی کر ش اور اس طرح کی گیموں میں پلئیر وقت کے دباؤ سے بھی آزاد ہوتے ہیں اس سے وہ ذیادہ توجہ کے ساتھ کھیل سکتے ہیں۔
کینڈی کرش اس نوعیت کی واحد گیم نہیں ہے، میچ -3 گیموں کو مقبولیت 2001 میں ملی جب بی جیولڈ "Bejeweled"نامی گیم ریلیز ہوئی اوراس میں کینڈی کی بجائے مختلف جواہرات کو ملا یا جاتا تھا۔جبکہ بی جیولڈ کا آئیڈیا بھی 1994 میں پیش کئے جانے والی رشین گیم شاریکی سے لیا گیا۔ جیسپر جول کہنا ہے کہ خود شاریکی بھی 1980 کی دہائی کی مشہور گیم "ٹیٹرس " سے متاثر ہو کر ڈیزائن کی گئی۔

مزید پڑھیں: ایٹم کا ابتدائی تصور

کینڈی کرش سکرین شاٹ
ان سب توجہیات کے علاوہ جیشپر یہ بھی کہتے ہیں کہ "کینڈی کرش ا ب کہ روایت اور ٹرینڈ کا حصہ بن چکی ہے، اور کیونکہ یہ مشہور ہے، اس وجہ سے یہ اوربھی مشہور ہوتی جا رہی ہے۔"

1 comment:

  1. حضور ۔ میں نے تو نام ہی پہلی بار سُنا ہے ۔ میں نے موبائل فون کا استعمال اُس وقت شروع کیا تھا جب پاک ٹَیل شروع ہوا تھا ۔ اُس وقت سِم والے موبائل فون ابھی نہیں آئے تھے اور ابھی موبی لنک سمیت کوئی اور نام سامنے نہیں آیا تھا ۔ یہ شاید 2005ء کی بات ہے ۔ وقت کے ساتھ ساتھ میرے پرو وائیڈر بدلتے رہے اور ٹیلیفون سیٹ بھی ۔ اب میرے پاس سب سے نیا اور بہتر موبائل فون ہے جو 2014ء کی دوسری ششماہی میں متعارف کرایا گیا
    میں نے آج تک موبائل فون پر کوئی گیم نہیں کھیلی اور نہ موبائل فون گپ شپ کیلئے استعمال کیا ہے ۔ گپ شپ کرنا ہو تو میں خود چل کر دوست یا احباب کے پاس پہنچ جاتا ہوں یا اُسے اپنے پاس بُلا لیتا ہوں ۔ میں کم عقل ۔ کم عِلم اور ناتجربہ کار آدمی ہوں اور ایسا ہی رہنا چاہتا ہوں ۔ میری کمزوری یہ ہے کہ عِلمِ نافع کو حاصل کنے کا شیدائی ہوں

    ReplyDelete