سونی
پکچرز کی جانب سے پیش کی گئی فلم دی انٹرویو
آجکل بہت ذیادہ خبروں میں ہے۔یہ فلم شمالی
کوریا کے لیڈر کم جونگ ان (Kim Jong-un )
کے
قتل پر بننے والی اس افسانوی کہانی پر
مشتمل ہے۔فلم کی ریلیز سے پہلے ہی ہیکرز
نے سونی پکچرز سے اس فلم کی کاپی کے ساتھ
ہی سٹوڈیو کے ملازمین کے ریکارڈز تک کو
ہیک کر لیا تھا۔سونی نے الزام عائد کیا
کہ یہ ہیکنگ شمالی کوریاکے ہیکرز کی جانب
سے کی گئی ہے تا کہ فلم کو نقصان پہنچایا
جا سکے۔
اگرچہ
شمالی کوریا نے اس الزام کی تردید کی کہ
اس سائبر حملے میں شمالی کورین گورنمنٹ
ملوث ہے مگر ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ہیکرز
نے بالکل ٹھیک کام کیا ہے۔اسکے باوجود
سونی پکچرز نے شمالی کوریا سے ہیکرز کے
خلاف کاروائی کا مطالبہ جاری رکھا۔ساتھ
ہی امریکی گورنمنٹ بھی معاملے میں الجھ
پڑھی اور شمالی کوریا کو بھی آلائن سائبر
حملوں کا سامنا کرنا پڑھا۔جس میں پچھلے
دنوں شمالی کوریا کا تمام انٹرنیٹ منجمد
کر دیا گیا۔
انہی
حالات میں سٹوڈیو نے فلم کی ریلیز کو مؤخر
کر نے کا فیصلہ کیا مگر بعض حلقوں نے اصرار
کیا کہ فلم کی ریلیز میں تاخیر "اظہار
رائے کی آذادی "
پر
بڑا حملہ ہے اس لئے فلم کو مقررہ تاریخون
میں ہی ریلیز کیا جانا چاہیے۔انہی حلقوں
میں امریکی صدر بارراک اوبامہ بھی شامل
تھے جنھوں نے اصرار کیا کہ فلم کی ریلیز
کو مؤخر نہ کیا جائے بلکہ مقررہ تاریخوں
پر اسکو سینما گھروں میں لایا جائے۔
شائقین
و ناقدین کے اصرار پر اگرچہ سونی نے فلم
کو ریلیز تو کیا ہے مگر یہ انتہائی محدود
سنیما گھروں تک محدود ہے اور شو ٹائمنگ
بھی کم ہیں۔کیونکہ ان حالات نے فلم کے
پبلسٹی کا چار چاند لگائے جس سے فلمی
شائقین کو فلم دیکھنے کی خواہش بہت بڑھ
گئی ہے اس لئے سونی نے امریکہ کیلئے فلم
کو آنلائن ریلیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اب
کرسمس چھٹیوں کے کاروباری دنوں میں فلم
آنلائن یوٹیوب ،گوگل پلے اور ایکس باکس
وڈیو پر سٹریمنگ کے لئے پیش کی گئی ہے۔لیکن
فلم مفت نہیں بلکہ اسے دیکھنے کیلئے آپ
کو 8
ڈالر
تک وہ خریدنے کیلئے تقریباً 15
ڈالر
ادا کرنے ہونگے۔