منٹوں میں چارچ ہونے والی موبائل بیٹری

چینی موبائل ساز کمپنی ہواؤے نے دوایسی بیٹریاں بنانے کا اعلان کیا ہے جو کہ صرف 5 منٹ کی چارجنگ پر دو تہائی (68٪) اور تقریباً آدھی حد تک(48٪) چارج کی جاسکتی ہیں۔ امید یے کہ کمپنی اس اختراع کا استعمال جلد ہی اپنے آئیندہ آنے والے موبائل فون میں کرے گی جسکی بدولت صارفین گھنٹوں بیٹری چارج کرنے کی کوفت سے بچ سکیں گے۔
ہواؤے کی فوری چارج ہوئے والی موبائل بیٹری کا عملی تعارف
مذکورہ دونوں بیٹریوں کے ڈیمو میں ایک خاص چارچر استعمال کرتے ہوئےکم گنجائش رکھنے والی بیٹری 5 منٹ میں 68٪ چارج ہو گئی ،مگرکم گنجائش کی وجہ سے یہ اسمارٹ فون میں استعمال نہیں کی جا سکتی۔ لیکن اس کو اسمارٹ گھڑویوں میں ضرور استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جبکہ ذیادہ گنجائش والی بیٹری اتنی ہی وقت میں 48 ٪ چارج ہو سکی۔

 مزید پڑھیں:سال 2015کے بہترین سمارٹ فون

ہواؤے کا کہنا ہے کہ فون میں 5 منٹ کے ریچارج پر یہ بیٹری آپکو 10 گھنٹے کا ٹاک ٹائم مہیا کرے گی جو کہ یقیناً ایک ایسی خوبی ہے جو کہ ہر صارف اپنے موبائل میں دیکھنا چاہے گا۔کیونکہ آجکل جس طرح اسمارٹ فون کا استعال بہت ذیادہ بڑھ گیا ہےاور اسی وجہ سے موبائل کی بیٹری بھی اتنی ہے جلدی خالی ہو جاتی ہے جس کو بعض دفعہ ایک دن میں ایک سے زائد بار چارج کرنا پڑھتا ہے۔بار بار ریچارج سے بچنے کیلئے بہت سے موبائل اوسط سے ذیادہ چارچ سٹور کرنے والی بیٹری کے ساتھ مارکیٹ میں موجود ہیں لیکن مسئلہ یہ ہےکہ بیٹری کی گنجائش جتنی ذیادہ ہو گی ریچارج کا وقت بھی اتنا ہی ذیادہ ا ہو گا۔اس لئے امیدکی جا سکتی ہے کہا اس طرح کی فوری چارج ہونے والی بیٹری صارفین کو گھنٹوں موبائل ریچارج کرنے کی کوفت سے بچانے میں کامیاب ہو سکے گی ہے۔

اسمارٹ فون کے ناکافی بیٹری ٹائم کی خامی پر قابو پانے کیلئے ہر موبائل کپمنی کے انجنیئرز اور محققیین دن رات مصروف تحقیق ہیں۔اس مقصد کیلئے روایتی لتھئیم آئن بیٹری کے ساتھ غیر روایتی بیٹری میٹریلز مثلاً المونیم اور گریفین وغیرہ کو استعمال کر کے بیٹری کی گنجائش، عمر،جسامت اور چارج سٹور کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

ہواؤے کی یہ موجودہ ٹیکنالوجی اس لحاظ سے بھی اہم ہے کیونکہ اس میں روایتی لتھیئم آئن کا ہی استعمال کیا گیا ہےا ور ایک نئی تکینک ہیٹرو ایٹم کی بدولت کم وقت میں چارج ہونے کے باوجود بیٹری کی عمر پر فرق نہیں پڑے گا۔

مزید پڑھیں:بلیک فرائی ڈے: عالمی شاپنگ فیسٹول

کم وقت میں چارج ہونے کی بیٹری بنانے کی دوڑ میں ہواؤے اکیلی کمپنی نہیں،سیمسنگ کا موجود ہ اسمارٹ فون گلیکسی S6 کے حوالے سے کمپنی کا دعوایٰ ہے کہ یہ فون 10 منٹ کےریچارج پر 4 گھنٹے کا ٹاک ٹائم مہیا کرسکتا ہے۔اس کے علاوہ ایک اسرائیلی کمپنی نے بھی اسی طرز کی فوری چارج ہونے والی بیٹری کی تیاری کا اعلان کر رکھا ہے۔

سیمسنگ کی ٹیکنالوجی کو دیکھتے ہوہے ہواؤے کی یہ بیٹری دیگر فریقین کے مقابلے میں بہت بہتر ہے۔ لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ ہواؤے چند منٹوں میں چارج ہونے والی بیٹری سے مزین موبائل کتنے عرصے میں مارکیٹ میں متعارف کرسکتی ہے اور یہ ٹیکنالوجی صارفین کی توقعات پر کس حد تک پورا تر سکی گے۔

سال 2015کے بہترین سمارٹ فون

سال 2015 اپنے اختتام کے بلکل قریب ہے ۔اس سال میں  ایپل ، سیمسنگ ، ایل جی ، سونی اور گوگل سمیت تمام مشہور کمپنیاں اپنے اپنے بہترین سیٹ مارکیٹ میں پیش کر چکی ہیں۔ان موبائل فونز  میں چھوٹے بڑے، مہنگے سستے اور بجٹ دوست موبائل ہر طرچ کے فون شامل ہیں ، لیکن تمام فون کے استعمال کے بعد ماہرین نے سال کے بہترین  موبائل فونز کی فہرست پیش خدمت ہے تا کہ آپ اگر نیا فلیگ شپ فون خریدنا چاہیں یا پھر کسی کو مشہورہ دینا چاہیں تو آپ اپنی ضروریات کے مطابق بہترین ہینڈ سیٹ خرید سکیں۔ تو پیش خدمت ہیں سال 2015 کے  دس بہترین موبائل فون۔

10: 2 OnePlus

اوایس: اینڈرائیڈ 5.1 |  سکرین سائز:  5.5  انچ   سکرین ریزولوشن: 1920 x 1080 | ریم : 3/4 جی بی | فون میموری: 16/64 جی بی|بیٹری:3300 ملی ایمپیر ہاور |پرائمری کیمرہ: 13 میگا پکسل| فرنٹ کیمرہ : 5 میگا پکسل

ون پلس ٹو

چین کی کمپنی ون پلس رواں برس بھی ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہے ، ون پلس ٹو بلاشبہ اپنے ہارڈوئیر اور خوبیوں سے کسی بھی فلیگ شپ فون کو مات دے سکتا ہے۔ خاص بات ون پلس ٹو کی قیمت ہے جو کہ کسی بھی فلیگ شپ کے مقابلے میں تقریباً نصف ہے۔ لیکن  بد قسمتی سے  یہ فون فی الوقت پاکستان میں متعارف نہیں کرایا گیا۔ البتہ ہے گرے مارکیٹ میں دستیاب ضرور ہے مگر بین الاقوامی قیمت سے مہنگے ریٹ پر۔

مزید پڑھیں:سال 2013کے بہترین سمارٹ فون

9: Nexus 6P

اوایس: اینڈرائیڈ 6 سکرین سائز:  5.7  انچ   سکرین ریزولوشن: 1440 x 2560 | ریم : 3جی بی | فون میموری:  32 جی بی|بیٹری: 3450 ملی ایمپیر ہاور |پرائمری کیمرہ: 12 میگا پکسل| فرنٹ کیمرہ : 8 میگا پکسل

نیکسس 6پی

گوگل نے اس سال ایپل کی طرز پردو نیکسس فون متعارف کرائے ہیں، ایک نیکسس 6X اور دوسرا نیکسس 6P۔ اس فہرست میں 6P ہی جگہ بنا پایا ہے۔ 6P پچھلے سال کے نیکسس 6 کے مقابلے میں کم سکرین سائز  کا ہے جس کی وجہ سے ایک ہاتھ سے فون آپریٹ کرنا نسبتاً آسان ہے۔ساتھ ہی فون کا ڈیزائن  فل میٹل باڈی کی وجہ سےدلکش اور قیمتی دکھائی دیتا ہے۔ اینڈائنڈ صارفین کی لئے اس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ اینڈائیڈ 6 مارش میلو سے لیس پہلا فون ہے جو کہ سٹاک اینڈارائیڈآپریٹنگ سسٹم کی وجہ سے انتہائی رواں اور برق رفتار ہے۔

8 : HTC One M9

اوایس: اینڈرائیڈ 5.1 |  سکرین سائز:  5  انچ   سکرین ریزولوشن: 1920 x 1080 | ریم : 3 جی بی | فون میموری:  32 جی بی||بیٹری:2840 ملی ایمپیر ہاور پرائمری کیمرہ: 20.7 میگا پکسل| فرنٹ کیمرہ : 4 میگا پکسل

ون ایم 9

تائیوانی کمپنی ایچ ٹی سی پچھلے دو برس سے سب سے بہترین فون بنا رہی تھی ، مگر امسال اپنی پوزیشن کو قائم نہ رکھ سکی۔ اس کے باوجود One M9  ایک زبردست فون ہے۔اپنی ساخت کی بنا پر یہ اب بھی بہترین فون ہے ، جبکہ ایچ ٹی سی سینس  اور اینڈرائیڈ سے مزین ایم 9 کسی بھی موبائل صارف کا پسندیدہ فون ہونے کا حقدار ہے۔ لیکن ایم 9 اپنے پچھلے ورژن ایم کی خصوصیات سے لیس ہے جن کو ایم 9 میں مزید بہتر کیا گیا۔ 20 میگا پکسل کیمرہ بھی مارکیٹ میں موجود دوسرے کیمروں کے مقابلے میں اوسط کارکردگی کا حامل ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ اگلے سال ایچ ٹی سی نئے موبائل کے ساتھ کس طرح مارکیٹ میں واپس آتی ہے۔

7:Samsung Galaxy S6 Edge Plus

اوایس: اینڈرائیڈ 5.1 |  سکرین سائز:  5.7  انچ   سکرین ریزولوشن: 1440x2560 | ریم : 4 جی بی | فون میموری: /6416 جی بی|بیٹری:3000 ملی ایمپیر ہاور |پرائمری کیمرہ: 16 میگا پکسل| فرنٹ کیمرہ : 5 میگا پکسل
گلیکیس ایس 6 ایج پلس

 سیمسنگ سمارٹ فونز کی گرتی ہوئی فروخت کی وجہ سے کپمنی نے اس سال بہترین پروڈکٹس  مارکیٹ میں لائی ہیں، اگرچہ سیمسنگ گلکسی ایج ایک بہترین فون ہے ، اسی فون کابڑا بھائی گلیکسی ایج پلس جو کہ 5.7 انچ فیبلٹ ہے ، جو کہ اضافی سکرین سائز کیساتھ اضافی ہارڈوئیر پاور سے لیس ہے۔
بہترین کیمرہ،انتہائی نفیس ڈیزائن، دیدہ ذیب سکرین  اور ایج ڈسپلے اس کو منفرد بناتے ہیں۔اگر آپ ایک پریمیئیم فیبلٹ خریدنا چاہتے ہیں تو آپکی پہلی پسند گیکسی ایس 6 ایج پلس ہو نا چاہیے۔ 

6:  iPhone 6S Plus

اوایس: آئی او ایس 9| سکرین سائز:  5.5  انچ   سکرین ریزولوشن: 1920 x 1080 | ریم : 2 جی بی | فون میموری:  16/64/128جی بی|بیٹری: 2750 ملی ایمپیر ہاور |پرائمری کیمرہ: 12 میگا پکسل| فرنٹ کیمرہ : 5 میگاپکسل
آئی فون 6 ایس پلس

آئی فون 6S پلس ایپل کی دوسری فیبلٹ ہے، جو اگرچہ سائز اور ڈیزائن میں آئی فون 6 پلس ہی کی طرح ہے، مگر ہارڈوئیر اور کیمرہ پہلے سے بہت بہتر ہیں۔ یہ فیلبٹ ایک مکمل ایچ ڈی سکرین کے ساتھ 12 میگا پکسل کے کیمرہ سے لیس ہے جو کہ 4K وڈیو ریکارڈنگ  کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آپٹیکل امیج سٹیبلائزیشن کی بدولت کم روشنی میں بھی  ساکن تصاویر کا معیاربھی بہت بہتر بنایا گیا ہے۔
ذیادہ سائز ہونے کی وجہ سے 6S پلس کی بیٹری بھی آئی فون 6S  سے ذیادہ گنجائش کی ہے جوکہ آپکو اضافی فون ٹائم مہیا کرتی ہے۔ان سب خوبیوں کے ساتھ یہ یقیناً ایک بہترین فون ہے لیکن اس کے ساتھ ہی یہ اس وقت دنیا کے مہنگے ترین موبائل فونوں میں سے ایک ہے  اور یہی اس فون کے سب سے بڑی خامی بھی ہے۔

5: Sony Xperia Z5

اوایس: اینڈرائیڈ 5.1 |  سکرین سائز:  5.2  انچ   سکرین ریزولوشن: 1920 x 1080 | ریم : 3 جی بی | فون میموری: 32 جی بی|بیٹری:2900 ملی ایمپیر ہاور |پرائمری کیمرہ: 23 میگا پکسل| فرنٹ کیمرہ : 5.1 میگا پکسل
ایکسپیریا زی 5

سونی نئے فون متعارف کرانے میں انتہائی فعال کمپنی ہے۔ ایکسپیریا Z3+ کے لانچ کے تقریباً 6 ماہ بعد Z5  پیش کیا گیا ہے جس میں   پچھلے ورژن کی تصریفات کو انتہائی بہترین انداذ میں اپگریڈ کیا گیا ہے۔خاص کر فون میں موجود فنگرپرنٹ سنسر اور نیا فون ڈیزائن اسکو Z3+ سے ممتاز بناتا ہے۔ واٹر پروف ڈیزائن کی بدولت  اپنے فون کو بلا ہچکچاہٹ ساحل سمندر اور تراکی کیلئے لے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ ایکسپیریا لائن کا پہلا فون ہے جس میں 23 میگاپکسل کا کیمرہ سنسرر استعمال کیا گیا ہے، ساتھ ہی جدید آٹوفوکس ٹیکنالوجی کی بدولت آپ اپنے فون سے بہترین تصاویر بنا سکتے ہیں۔

4 : iPhone 6S

اوایس: آئی او ایس 9| سکرین سائز:  4.7  انچ   سکرین ریزولوشن: 1334 x 750 | ریم : 2 جی بی | فون میموری:  16/64/128جی بی|بیٹری: 1715 ملی ایمپیر ہاور |پرائمری کیمرہ: 12 میگا پکسل| فرنٹ کیمرہ : 5 میگا پکسل
آئی فون 6 ایس

ایپل آئی فون ،دنیا کی مشہور ترین اسمارٹ فون برانڈ ہے۔ بہت سے ایپل صارفین نئے آئی فون کی تصریفات جانے بغیر ہی نئی پروڈکت خریدنے کا فیصلہ کر لیتے ہیں۔ ایپل آئی فون 6 ایس اگرچہ سائز اور دیکھنے میں آئی فون 6 جیسا ہی ہے،لیکن اندرونی ہارڈوئیر میں ایپل نے بہت نمایاں تبدیلیاں  کی ہیں۔ ان میں 12 میگا پکسل کا نیا کیمرہ سنسراور خاص کر 3D ٹچ کی نئی اختراع اس کو  بہترین موبائل فون بناتی ہیں۔
لیکن آئی فون  کی قیمت کی نسبت اس کی سکرین کم سکرین ریزولوشن ، کمتر بیٹری لائف  اس فون کی نمایاں کمزوری ہیں۔6 ایس کا 16 جی بی ورژن 12 میگا پکسل کیمرہ کے ساتھ نہایت قلیل ڈیٹاسٹوریج  کی گنجائش رکھتا ہے، کیونکہ اب 32 جی بی ورژن نہیں اسلئے کم ازکم آپ کا 64 جی بی کا ورژن خریدنا ہو گا ، جو کہ 16 جی بی آئی فون 6ایس سے 100ڈالر مہنگا پڑھتا ہے۔

مزید پڑھیں:سال 2014 کے دس بہترین سمارٹ فون

3: Samsung Galaxy S6 Edge

اوایس: اینڈرائیڈ 5.1 |  سکرین سائز:  5.1  انچ   سکرین ریزولوشن: 1440 x 2560 | ریم : 3 جی بی | فون میموری: 32/64/128جی بی|بیٹری: 2560 ملی ایمپیر ہاور |پرائمری کیمرہ: 16 میگا پکسل| فرنٹ کیمرہ : 5 میگا پکسل
گلیکسی ایس 6 ایج

سیمسنگ گلیکسی ایس 6 ایج تقریباً ہر لحاظ سے اپنے ہم نام گلیکسی ایس 6 سے بہتر خصوصیات رکھتا ہے، چاہیے  وہ سکرین ریزولیشن ہو، کیمرہ یا پھربرق رفتار پروسیسنگ پاور۔یہی نہیں بلکہ اس میں سکرین ایج کی اضافی خصوصیت بھی موجود ہے۔
اگرچہ آپ ایک ایسا فون چاہتے ہیں کہ جو  بہترین ہاروڈ وئیر کے ساتھ منفرد ڈیزائن کا بھی حامل ہو تو اس فون میں بلاشبہ سیمسنگ نے اعلیٰ ہارڈ وئیر کے ساتھ جمالیاتی حسن کو بھی یکجا کیا ہے۔فون کی واحد خامی اس کی قیمت ہے جو کہ گلیکسی ایس6 کی نسبت کافی ذیادہ ہے۔

 2: LG G4

اوایس: اینڈرائیڈ 5.1 |  سکرین سائز:  5.5  انچ   سکرین ریزولوشن: 1440 x 2560 | ریم : 3 جی بی  فون میموری: 32جی بی|بیٹری: 3000 ملی ایمپیر ہاور |پرائمری کیمرہ: 16 میگا پکسل| فرنٹ کیمرہ : 8 میگا پکسل
ایل جی : جی 4

ایل جی G4 بلاشبہ کمپنی کا اب تک کا بہترین اسمارٹ فون ہے۔ اس فون میں ایل جی نے  بہترین کیمرہ،ہارڈ وئیر اور منفرد ڈیزائن جیسی خصوصیات اور بطریق احسن سمایا ہے۔ فون کا بیک کور  روایتی پلاسٹک یا  المونیم کی بجائے  چمڑے سے تیار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فون کا 16 میگا پکسل  لیزر آٹو فوکس کیمرہ آپ کو Raw تصاویر محفوظ کرنے کی سہولت بھی دیتا ہے۔ ساتھ ہی 8 میگا پکسل کیمرہ سیلفی کے شوقین حضرات کیلئے  ذیادہ پکسل مہیا کرتا ہے۔
صرف کیمرہ ہی  نہیں  بلکہ فون کا ہارڈ وئیر بھی انتہائی برق رفتار ہے، جسکی بدولت ملٹی ٹاسکنگ انتہائی رواں اور بلا تعطل ہوتی ہے۔
جی 4 کی نمایاں خصوصیت اسکی ارزاں  قیمت ہے جو کہ ذیادہ تر  فلیگ شپ موبائلوں کی نسبت بہت کم ہے۔

1: Samsung Galaxy S6

اوایس: اینڈرائیڈ 5 |  سکرین سائز:  5.1  انچ   سکرین ریزولوشن: 1440 x 2560 | ریم : 3 جی بی | فون میموری: 32/64/128جی بی|بیٹری: 2560 ملی ایمپیر ہاور |پرائمری کیمرہ: 16 میگا پکسل| فرنٹ کیمرہ : 5 میگا پکسل
سیمنگ گلیکسی ایس 6

پچھلے برس گلیکسی ایس 5 کی ناکامی سے سبق حاصل کرتے ہوئے سیمسنگ کے از سر نو ایک نیا فون تیار کیا  جو کہ سیمسنگ کی گرتی موبائل ساکھ کو بحال کرنے میں کافی حد تک کامیاب رہا۔ گلیکسی 1یس 6 میں سیمسنگ نے QHD ڈسپلے کو 5.1  انچ سکرین  میں جمع کیا ہے، جو کہ انتہائی جاذب نظر ہے، لیکن اس قدر کثیف پکسل موبائل کی بیٹری کو بہت جلد ہضم کرنے لگتے ہیں۔ اس کے علاوہ فون کا بیک کور اس دوفعہ مکمل طور پر دھات سے تیار شدہ ہے، جس کی وجہ سے فون پریمیم اپیل رکھتاہے۔فون کا 16 میگا پکسل کیمرہ انتہائی خوبصورت تصاویر بنانے کی صلاحیت رکھتا ہےا ور سیمسنگ کی جانب سے قیمتوں میں کمی کے باعث بلاشبہ یہ اس وقت دنیا کا بہترین موبائل سیٹ ہے، جو کہ کسی بھی اسمارٹ فون صارف کا اولین انتخاب ہونے کا حقدار ہے۔

 سائنسیات نے 2014 کے اختتام پر سال کے  10بہترین سمارٹ فون پر پر فیچر پیش کیا تھا،جو کہ اس بلاگ کی مقبول ترین پوسٹوںمیں سے ایک ہے اس وجہ سے سال 2015 کے بہترین سمارٹ فون کا تعارف اور درجہ بندی پیش کی گئی یاد رہے کہ جو لسٹ آپ نے ملاحضہ کی ہے اس میں موجودموبائل سیٹ ایک عام پاکستانی موبائل صارف کیلئے انتہائی مہنگے ہیں  اس لئےہی میری یہ کوشش ہو گی کہ اگلی کسی تحریر میں بہترین بجٹ اور انٹری لیول موبائل فون کو بھی آپ کو سامنے پیش کیا جا سکے۔اپنے "کمینٹ" کے زریعے تجاویر اور آراء سے ضرور آگاہ کیجیے گا۔

گوگل میپس اب آفلائن سرچ اور نیویگیشن کے ساتھ

گوگل کو اپنی نقشہ جاتی سروس گوگل میپس کے زریعے بہترین معیار کے عالمی نقشے  مفت فراہم کرنے کےحوالے سے شہرت رکھتی ہے۔انٹرنیٹ کی موجودگی میں کوئی بھی صارف گوگل کی اس سروس سے اسمارٹ فون ایپلیکشن یا ویب کے زریعے رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ نقشوں کے ساتھ ساتھ گوگل میپس کے زریعے آپ کسی مقام کو تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ وہاں  تک رسائی کا راستہ بھی جان سکتے ہیں۔ جس کو نیوگیشن کہا جاتا ہے۔
آفلائن گوگل میپس کی فراہمی
مثلاً اگر ایک صارف کراچی میں موجود ہے تو وہ گوگل میپس کی سرچ بار مں "سیف المکوک" لکھ کر نہ صرف سیف الملوک جھیل کا محل وقوع جان سکتا ہے بلکہ جھیل تک رسائی کیلئے راستہ بھی بہ آسانی معلوم کر سکتا ہے۔یہی نہیں بلکہ گلوگل میپش آپ جھیل تک کا فاصلہ اور وہاں تک پہنچنے کا وقت بھی بتائے گا۔مگر اسی صورت میں جب آپ انٹرنیٹ سے منسلک ہوں۔اس لئےپہلے کسی مقام کی تلاش اور راستہ جاننے کیلئےصارف  انٹرنیٹ سے منسلک ہونا لازمی تھا مگر اب ایک نئی اپڈیٹ کے بعد کوئی بھی صارف اپنی موبائل میں موجود گوگل میپس کی ایپلیکیشن کو بغیر انٹرنیٹ کے سرچ اور نیویگیشن کے لئے استعمال کر سکے گا۔

مزید پڑھیں: بلیک فرائی ڈے: عالمی شاپنگ فیسٹول

اس سروس کے آغاز کا اعلان اگرچہ مئی 2015 میں منعقدہ گوگل آئی او کانفرنس میں کیا گیا تھا ، لیکن اس کا با قاعدہ آغاز اس ماہ شروع کیا گیا ہے۔ آفلائن میپس کی فراہمی ترقی پذیر ممالک کے صارفین کیلئے ایک اہم اقدام ہے کیونکہ اندازہ 60 فیصد  موبائل صارفین ابھی بھی ہمہ وقت انٹرنیٹ کی سروس سے محروم رہتے ہیں۔اسی وجہ سے ان ممالک میں Sygic  جیسے ایپس ذیادہ مقبول ہیں جو کہ آفلائن سرچ اور نیوگیشن کی سہولت مہیا کرتی ہیں۔
اس اپڈیٹ کے بعد اب گوگل کی اسمارٹ فون ایپ پہلے سے ذیادہ موثر ثابت ہو گی اور مارکیٹ میں موجود دوسری ایپلیکشنز سے بہتر مقابلہ بھی کر سکے گی۔ خاص کر اگر آپ سیاحت کے شوقین ہیں یا کسی اور مصروفیت کی وجہ سے ایک نئی جگہ جانا چاہتے ہیں تو گوگل میپس کی یہ سروس آپ کے سفر کی بہترین معاون ثابت ہو گی۔

مزید پڑھیں: کینڈی کرش اس قدر لت لگا دینے والی کیوں ہے؟