آڈی کی نئی کار 900 کلومیٹر کاسفر بغیر ڈرائیور کےکرنے کو تیار

آڈی کاریں تیار کرنے والی جرمنی کی مشہور کمپنی ہے جو کہ بغیر ڈرائیور کی چلنے والی کارکی تیار کے حوالے سے سرگرم کمپنیوں میں شامل ہے۔کمپنی کی موجودہ جدید ترین گاڑی A7 سپورٹس بیک جسے کہ جیک کا نام دیا گیا ہے الیکٹرانکس مصنوعات کی مشہور ترین عالمی نمائش CES 2015 یعنی  Consumer Electronics Showمیں شرکت کیلئے سیلیکان ویلی ،کیلفورنیا سے لیکر لاس ویگاس تک کا تقریباً 900 کلومیٹر سفر بغیر ڈرائیور کہ خود بخود تہہ کرنے کیلئے تیار ہے۔

متنازعہ فلم "دی انٹرویو"کی آنلائن نمائش

سونی پکچرز کی جانب سے پیش کی گئی فلم دی انٹرویو آجکل بہت ذیادہ خبروں میں ہے۔یہ فلم شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان (Kim Jong-un ) کے قتل پر بننے والی اس افسانوی کہانی پر مشتمل ہے۔فلم کی ریلیز سے پہلے ہی ہیکرز نے سونی پکچرز سے اس فلم کی کاپی کے ساتھ ہی سٹوڈیو کے ملازمین کے ریکارڈز تک کو ہیک کر لیا تھا۔سونی نے الزام عائد کیا کہ یہ ہیکنگ شمالی کوریاکے ہیکرز کی جانب سے کی گئی ہے تا کہ فلم کو نقصان پہنچایا جا سکے۔
دی انٹرویو: فلم پوسٹر

اگرچہ شمالی کوریا نے اس الزام کی تردید کی کہ اس سائبر حملے میں شمالی کورین گورنمنٹ ملوث ہے مگر ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ہیکرز نے بالکل ٹھیک کام کیا ہے۔اسکے باوجود سونی پکچرز نے شمالی کوریا سے ہیکرز کے خلاف کاروائی کا مطالبہ جاری رکھا۔ساتھ ہی امریکی گورنمنٹ بھی معاملے میں الجھ پڑھی اور شمالی کوریا کو بھی آلائن سائبر حملوں کا سامنا کرنا پڑھا۔جس میں پچھلے دنوں شمالی کوریا کا تمام انٹرنیٹ منجمد کر دیا گیا۔

انہی حالات میں سٹوڈیو نے فلم کی ریلیز کو مؤخر کر نے کا فیصلہ کیا مگر بعض حلقوں نے اصرار کیا کہ فلم کی ریلیز میں تاخیر "اظہار رائے کی آذادی " پر بڑا حملہ ہے اس لئے فلم کو مقررہ تاریخون میں ہی ریلیز کیا جانا چاہیے۔انہی حلقوں میں امریکی صدر بارراک اوبامہ بھی شامل تھے جنھوں نے اصرار کیا کہ فلم کی ریلیز کو مؤخر نہ کیا جائے بلکہ مقررہ تاریخوں پر اسکو سینما گھروں میں لایا جائے۔
 
شائقین و ناقدین کے اصرار پر اگرچہ سونی نے فلم کو ریلیز تو کیا ہے مگر یہ انتہائی محدود سنیما گھروں تک محدود ہے اور شو ٹائمنگ بھی کم ہیں۔کیونکہ ان حالات نے فلم کے پبلسٹی کا چار چاند لگائے جس سے فلمی شائقین کو فلم دیکھنے کی خواہش بہت بڑھ گئی ہے اس لئے سونی نے امریکہ کیلئے فلم کو آنلائن ریلیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اب کرسمس چھٹیوں کے کاروباری دنوں میں فلم آنلائن یوٹیوب ،گوگل پلے اور ایکس باکس وڈیو پر سٹریمنگ کے لئے پیش کی گئی ہے۔لیکن فلم مفت نہیں بلکہ اسے دیکھنے کیلئے آپ کو 8 ڈالر تک وہ خریدنے کیلئے تقریباً 15 ڈالر ادا کرنے ہونگے۔

یو ٹیوب کی سب سے مشہور وڈیو،جس کیلئے ویب سائٹ کوڈ میں تبدیلی کرنا پڑھی

اگرچہ آجکل بلکہ تین سالو ں سے پاکستان میں یو ٹیوب پر پابندی عائد ہے مگر سچ یہی ہے کہ یو ٹیوب وڈیو شئیرنگ کی سب سے مشہور اورسب سے ذیادہ دیکھی جانی والی ویب سائٹ ہے۔یوٹیوب پر کروڑوں وڈیوز کو آپ باآسانی انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔

لیکن کیا آپ نے کبھی یہ سوچا ہے کہ یوٹیوب پر موجود کروڑوں وڈیوز میں سب سے مشہوراور سب سے ذیادہ بار دیکھے جانے والی وڈیو کون سی ہے؟ تو جناب یو ٹیوب پر اس وقت سب سے مشہور اور ذیادہ دفعہ دیکھے جانے والی وڈیو جنوبی کوین گلوکار سائی”PSY” جنکا مکمل نام پارک جائ سنگ (Park Jae-sang) ہے کے  گائے ہوئے گانے گنگم سٹائل “Gangnam Style” کی وڈیو ہے۔ جس کو آج تک یو ٹیوب پر دو ارب سولہ  کروڑتیس  ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔یہ تحریر لکھتے وقت اس وڈیو کے ویوز کی تعداد2160030789 تک پہنچ چکی ہے۔

سال 2014 کے دس بہترین سمارٹ فون

موجودہ دور میں یقیناً آپ کے پاس ایک سمارٹ فون موجود ہو گااگر نہیں بھی ہے تو پاکستان میں 3G موبائل نیٹ ورک کی آمد کے بعد سمارٹ فونز کے استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ اگر آپ نیا موبائل خریدنا چاہتے ہیں یا موجود موبائل کو بہتر فون سے تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو بلاشبہ نیا موبائل کا انتخاب ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔کیونکہ آج سیمسنگ سےلیکر مائیکروسافٹ ،ایچ ٹی سی سے سونی اور سب سے بڑھ کر ایپل ۔۔۔ ہر ایک کمپنی اپنے بہترین موبائل کے ساتھ مقابلے میں موجود ہے۔
بہترین سمارٹ فون
مارکیٹ میں دستیاب ان ہزاروں فونز میں دنیاکے دس بہترین فو ن کا تعارف پیش خدمت ہے

نوکیا اب ایپل آئی پیڈ منی کے مقابل

نوکیا کی مائیکروسافٹ کے ہاتھون فروخت کے صرف سات ماہ بعد ہی نوکیا ایک نئے سٹائل کے ساتھ مارکیٹ میں واپس آیا چاہتا ہےاور یہ نیا ڈیوائس اینڈرائد پر مشتمل ایک ٹیبلٹ پی سی ہے۔اس آلے کی رونمائی یورپ کی مشہور ٹیکنالوجی نمائش SLUSH میں کی گئی۔این ون اینڈرائڈ کے جدید ترین ورژن اینڈرائڈ 5 یعنی لولی پاپ سے لیس ہے اور یہ نہ صرف دیکھنے میں آئی پیڈ منی کے مماثل ہے بلکہ اس کے فیچرز بھی آئی پیڈ منی کی ہی طرح ہیں۔ جو کہ اس کو متنازعہ ڈیوائس بنانے کیلئے بہت کافی ہیں۔
نوکیا این ون ٹیبلٹ

اسکا ڈسپلے سائز 7.9 انچ اور ریٹینا آئی 2048 * 1536 کی سکرین ریزولوشن بالکل آئی پیڈ منی 2 اور 3 کی ہی طرح ہےاور سونے پہ سہاگہ یہ کہ اسکا المونیم باڈی ڈیزائن بھی  یہ  ثابت کرنے کیلئے کافی ہیں کہ این ون کی ڈیزائن انسپائریشن آئی پیڈ منی ہی ہے۔

مائیکروسافٹ ڈاٹ نیٹ فریم ورک اب اوپن سورس اور وژیول سٹوڈیو بلکل مفت

ڈاٹ نیٹ فریم ورک جو کہ ونڈوز ایپلیکیشن بنانے کیلئے وضع کیا گیا تھا اور مائیکروسافٹ کے دوسرے سافٹ وئیرز کی طرح کلوزڈ سورس تھا، اب اوپن سورس ہو چکا ہے اور یہ آپ کو سورس کوڈ کے ساتھ دستیاب ہو گا۔اوپن سورس تحریک کی بڑھتی ہوئی کامیابی اور مقبولیت کو دیکھتے ہوئے مائیکروسافٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آئندہ دنوں میں وہ نا صرف ڈاٹ نیٹ فریم ورک کو اوپن سورس بنا رہی ہے بلکہ ساتھ ہی یہ دوسرے کراس پلیٹ فارمز یعنی میک اوایس ایکس اور لینکس کے ساتھ بھی چلنےکے قابل ہو گا۔

اس طرح نہ صرف ڈویلپرز حضرات ڈاٹ نیٹ فریم ورک کو اپنی سہولت کے مطابق تبدیل کر سکیں گے بلکہ اس میں مزید تبدیلیاں بھی کر سکیں گے۔بلکہ ساتھ ہی دوسرے پلیٹ فارمز پر بھی ونڈوز ایپلیکشن کو ایکسپورٹ کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔

صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اب مائیکروسافٹ ڈیلپرز کیلئے وژیول سٹوڈیو کا ایک مفت ورژن وژیول سٹوڈیو کمیونٹی 2013 بھی شائع کیا ہے ۔ جو کہ قیمتاً دستیاب وژیول سٹوڈیو کی مکمل صلاحیتوں سے لیس ہے لیکن اس پر ایک وقت میں ذیادہ سے ذیادہ 5 ڈویلپرز کام کر سکتے یعنی یہ صرف چھوٹے بزنس اور انفرادی ایپ ڈیزائنر کو میسر ہے ۔اس ورژن کو استعمال کرتے ہوئے آپ نہ صرف ونڈوز یا ونڈوز فون بلکہ آئی فون اور اینڈرائڈ تک کیلئے مفت یا قیمتاً دستیاب ایپ بنا سکتے ہیں۔
 
اب ونڈوز،آئی فون اور ینڈرائڈ ہر طرح کی ایپ ایک ٹول سے تیار
ان دونوں طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے اب مائیکروسافٹ دوسرے ایکو سسٹم(یہاں ایکو سسٹم سے مراد ڈیجیٹل ایکو سسٹم ہے جس میں ایک خاص پروڈکٹ مثلاً آئی فون ،ونڈوزیا اینڈرائڈ کے لئے ایپ پروگرامنگ کے لئے ٹولز مہیا کرنا اور پھر ان ایپس کو صارفین تک پہچانے کا مربوط اور ہم آہنگ نظام ہے جس سے ڈویلپرز کوایپ کی بہترین قیمت اور صارفین کو تک آسان رسائی حاصل ہوتی ہے۔ ) جن میں آئی او ایس اور اینڈرائڈ قابل ذکر ہیں میں شمولیت حاصل کرنا چاہتا ہے بلکہ ونڈوز فون کے لئے اپنے ایکو سسٹم کو بھی مظبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

نئے سی ای او سٹیا نڈالا نے مائیکروسافٹ کی زمہ داری سنبھالے کے بعد تیز ی سے کمپنی  میں مختلف تبدیلیاں کر رہے ہیں تا کہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں کمپنی کی اہمیت اور مقام آنے والے دنوں میں بڑھتی ہوئی مسابقت کا بہتر طور پر قائم رہ سکے۔



پہلا مائیکروسافٹ فون

لومیا535
  لومیا 535مائیکروسافٹ کے برانڈ نیم کے ساتھ فروخت کیلئے پیش کیا جانے والا پہلا فون ہے۔2012 میں نوکیا کے موبائل مینوفیکچرنگ یونٹ کی خریداری کے بعد پہلا موقع ہے کہ نوکیا کا تیار کردہ یہ موبائل اب نوکیا کی بجائے مائیکروسافٹ کے نام سے دستیاب ہو گا(جس کا ذکر اس بلاگ پوسٹ میں ہے۔)۔یوں بلاآخر دو سال کے بعد مائیکروسافٹ نے نوکیا برانڈ کو خداحافط کہہ کر موبائل فون کے میدان میں اپنی اننگز کا آغاذ کر دیا ہے۔

لومیا535:

لومیا 535 ایک انٹری لیول سمارٹ فون ہے جو کہ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم پر مشتمل سستے ترین موبائلوں سے ایک لومیا 530 کا نیا ترین ورژن ہے۔بتاتے چلیں کہ  نوکیا لومیا 530 ونڈوز فون کے کامیاب ترین ہینڈ سیٹ میں سے ایک تھا ۔