وٹس ایپ کی بے پناہ مقبولیت اور کچھ دلچسب حقائق

اگر آپ موبائل پر انٹرنیٹ  استعمال کرتے ہیں اور خاص طور پر اگر اسمارٹ فون کے مالک ہیں  تو لازمی طور  آپ وٹس ایپ کے صارف بھی ہونگے۔وٹس ایپ  نے ایک کراس پلیٹ فارم میسجنگ سروس  کی حثیت سے اپنے سفر کاآغاز کیا اور تقریباً ہر موبائل پلیٹ فارم پر دستیاب ہونے کی وجہ سے یہ آج ہر موبائل صارف کی ضرورت بن گئی ہے۔وٹس ایپ کو استعمال کرتے ہوئے صرف انٹرنیٹ کنکشن کے زریعے  آپ کسی بھی وٹس ایپ صارف  کے ساتھ ٹیکسٹ میسج، تصاویر ،وڈیوز اور وائس کال کا  فوری تبادلہ کر سکتے ہیں۔یہاں ہم اس انتہائی مقبول انسٹنٹ میسجنگ سروس کے بارے میں کچھ دلچسب حقائق بیان کرتے ہیں۔
وٹس ایپ : سب سے ذیادہ استعمال ہونے والی میسجنگ ایپ

1۔ 19 ارب ڈالر میں فیس بک کو فروخت

گذشتہ سال فروری 2014 میں وٹس ایپ کی مقبولیت کی وجہ سے فیس بک نے اس کو 19 ارب ڈالر کی ناقابل یقین قیمت میں خریدلیا تھا۔ 19 ارب ڈالر کتنی بڑی قیمت ہے ؟ اسکا اندازہ اس بات سے لگا لیں کہ نوکیا جیسی معروف کمپنی کا موبائل ڈویژن مائیکروسافٹ نے تقریباً ساڑے 7 ارب ڈالر میں خریدا تھا، اسکے علاوہ گوگل نے ایک اور موبائل ساز ادارے مٹرولا موبلیٹی کو صرف پونے 3 ارب ڈالر میں چینی کمپنی لینوو کے ہاتھ بیچا تھا۔اسی وجہ سے وٹس ایپ کی فروخت ٹیکنالوجی کی دنیا کی آج تک کی سب سے مہنگی قیمت میں ہوئی ہے۔
وٹس ایپ اب فیس بک کی ملکیت ہے۔

2۔ ایک ارب فعال صارفین

اس ماہ وٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ وٹس ایپ کے فعال صارفین کی تعداد ایک اارب سے تجاوز کر چکی ہے۔یعنی دنیامیں ہر 7 میں سے ایک آدمی کےپاس وٹس ایپ کا اکاؤنٹ موجود ہے۔یہ بات دلچسبی سے پڑھی جائے گی کہ ایک سال پہلے کمپنی نے 50 کروڑ صارفین حاصل کرنے کا سنگ میل عبور کیا تھا۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ صرف ایک سال میں وٹس ایپ پر 50 کروڑ افراد نے اکاؤنٹ بنایا ہے یعنی اس ایپ کی مقبولیت مزید تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔

3۔روزانہ 42 ارب پیغامات کی ترسیل

وٹس ایپ کے مطابق اس ایپلیکیشن کے صارفین روزانہ 42 ارب میسجز کا تبادلہ کرتے ہیں یہی نہیں بلکہ وٹس ایپ کے پلیٹ فارم کے ذریعے ہر 24 گھنٹوں میں ڈھائی کروڑ وڈیوز بھی ایک دوسرے سے شئیر کی جاتی ہیں۔

4۔ بالکل مفت سروس

وٹس ایپ کی خاص بات یہ ہےکہ اب یہ سروس بالکل مفت دستیاب ہے۔ کچھ عرصہ پہلے تک اس سروس کی فیس صرف ایک ڈالر سالانہ تھی مگر کمپنی نے جنوری 2016 سے وہ بھی ختم کر دی ہے اور اب ہر صارف زندگی بھر بغیر کسی فیس اور اشتہارات کی جھنجٹ کے وٹس ایپ استمال کر سکتا ہے۔

5۔ وٹس ایپ وائس کال

وٹس ایپ نے کتوبر 2014 میں مفت وائس کال فراہم کرنے کی سروس کا آغاز کیا ہے اور بہت سے لوگوں کیلئے اب یہ فون کال کا متبادل ہے اورمفت انٹرنیٹ وائس کال فیچر کی وجہ سے یہ مائیکروسافٹ کی مقبول عام سروس "سکائپ" کے بالمقابل بھی آ چکی ہے۔

5۔ بڑھتا ہوا مقابلہ

گرچہ وٹس ایپ بین الاقوامی طور پر سب سے ذیادہ استعمال ہونے والی میسجنگ سروس ہے لیکن اس کے باوجود بہت سے ملکوں مقامی میسجنگ ایپس کی حکمرانی ہے،جیسا کہ میسجنگ ایپ"    وی چیٹ" کے چین میں 50 کروڑ صارفین ہیں۔ اسی طرح "لائن " جاپان جبکہ" کاکئو ٹک "کوریا میں مقبول ترین میسجنگ ایپس ہیں۔

6۔ پیسے بنانے کی نرم پالیسی

وٹس ایپ میں دیگر ایپس کی طرح سبسکرپشن فیس،اشتہارات یا سٹکرز بیچ کر پیسے نہیں کمائے جاتے بلکہ اس کی ایک ڈالر سالانہ قیمت کو بھی وٹس ایپ  جنوری 2016  سے  ختم کر دیا ہے یوں یہ اب ایک بالکل مفت سروس بن گئی ہے۔کمپنی کے بانی کم جان قوم کا کہنا ہے کہ " ہماری کوشش ہے کہ ہر انسان کو قابل بھروسہ اور کم خرچ سروس کی زریعے دنیا بھر سے رابطہ رکھنے کے قابل بنایا جائے۔"

7۔آغاز اور فروخت کی دلچسب کہانی

 وٹس ایپ کے بانی جان کوم اور برائن ایکٹن نے 2007 میں یاہو میں ملازمت سے استعفیٰ دیا اور اسکے بعد انھوں سے فیس بک میں ملازمت کیلئے درخواست دی ،جس کو نظر انداز کر دیا گیا۔فروری 2009 میں انھوں نے وٹس ایپ کا آغاز کیااور صرف پانچ سال بعد فیس بک نے ان کی بنائی ہوئی ایپ کو 19 ارب ڈالر میں خریدا جن میں سے 4ارب کیش جبکہ باقی رقم فیس بک شئیر کی صورت میں دی گئی ،یوں اب  یہ دونوں فیس بک میں 12 فیصدشئیر کے مالک ہیں۔

مزید پڑھیے: اسرار جہاں

3 comments:

  1. فیس بک اس کے ذریعے پیسے کمانے کا ارادہ رکھتی ہے اور جلد ہی اشتہارات یا کوئی ملتی جلتی چیز سامنے آ جائے گی۔

    ReplyDelete
    Replies
    1. محترم شاکر صاحب، سب سے پہلے تو آپکا بلاگ پہ تشریف آوری کا بہت شکریہ، بلاگنگ سے تعارف آپ ہی کی وجہ سے ہوا تھا اور آج اپنے بلاگ پہ آپکاتبصرہ پڑھ کہ ڈھیروں خون بڑھ گیا ہے۔

      Delete
    2. اور فیس بک واقعی وٹس ایپ سے پیسے بنانے کیلئے کوئی راہ نکالے ہی گی مگر فی الوقت اس بارے میں کوئی ٹھوس خبر موجود نہیں۔

      Delete