حال ہی
میں سیمسنگ کی جانب سے دو نئے جدید موبائل
فونز A5
اور
A3
مارکیٹ
میں پیش کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ مکمل
طور پر دھات سے بنی ہوئی میٹلالک باڈی
اور سیمسنگ کے تیار شدہ پتلے
ترین ہینڈ سیٹ کی نئی A
سیریز
کے یہ موبائل سیمسنگ کی نئی امید ہونگے ۔
سیمسنگ
کوسمارٹ فونز کی فروخت کی حوالے سے دنیا
کی نمبر ایک کمپنی کا اعزاز حاصل ہے
مگرآجکل سمارٹ فونز کی فروخت میں کمی اور
مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی مسابقت سے کمپنی
سخت دباؤ کا شکار ہے۔اسی وجہ سے سیمسنگ
کا اس سہ ماہی میں ہونے والا منافع پچھلے
تین سالوں میں کم ترین سطح پر ہے۔