تاریخی پس منظر: (قسط: 2)
IBM: Simon 1994 |
اگرچہ سمارٹ فون کا تصور 1973 میں دیا گیا
مگر پہلا ذہین فون تقریباً 20 سال بعد IBM کی طرف سے متعارف کرایا گیااور کسی موبائل کیلئے ذہین فون کی اصطلاح پہلی دفعہ
1997 میں استعمال ہوئی۔ اب ہم تفصیل سے ان تمام عرصہ سے تاحال ذہین فون کے ارتقاء
کا جائزہ لیں گے۔
1973 میں ٹھیوڈور جارج ٹیڈ(Theodore George Ted Paraskevakos) نے ڈیٹا پروسیسر ، بصری
ڈسپلے اورٹیلیفون کو یکجا طور پر ایک آلے میں سمولینے کے تصور کو پیٹنت کرایا ،جو
کہ بینکنگ کے مقاصد کیلئے استعمال کیا جا سکتا تھا۔
اس پیٹنٹ کے20 برس بعد 1992میں IBMنے Codex
کمپیوٹر نمائش میں Simonنامی فون متعارف کرایا جس میں موبائل کے ساتھ PDAکو یکجا کیا گیا۔لیکن مارکیٹ میں Simon کے نئے اور بہتر ورژن کی آمد اگست 1994 میں
ہوئی۔فون کال کے علاوہ اس موبائل کی ٹچ سکرین سےای میل پیغاما ت بھی بھیجے اور
وصول کیے جا سکتے تھے۔
نوکیا کی آمد:
Nokia: Communicator 9000 |
اس کے بعد فن لینڈ کی مشہور زمانہ کمپنی نوکیا نے اپنی
کمیونیکیٹر سیریز کا پہلا موبائل1996 میںNokia 9000کمیونیکیٹر متعارف کرایا۔یہ ہتھیلی میں سمانے جا والے کمپیوٹر (Palm Computer)کی
طرز کا آلہ تھا جس میں موبائل کےساتھ HPکے PDAکو یکجا کیا گیا۔بلیک اینڈوائیٹ سکرین،397گرام وزن،انٹل کے پرانے 24میگاہرٹز،
386پروسیسر سے لیس یہ فون صرف GSMنیٹورک پر استعمال کیا جا سکتا تھا۔ساتھ ہی Geos V3.0آپریٹنگ سسٹم کی وجہ سے ای میل اور ٹیکسٹ
براؤزنگ بھی کی جا سکتی تھی۔اگرچہ اس میں ٹچ کی بجائے Qwertyکلیدی تختے کا استعال کیا گیا، یہ وقت کا
مقبول ترین موبائل ثابت ہوااوراسی سے ہی نوکیا
کو "وفادار"صارفین بھی ملے جو کہ صرف نوکیا کی مصنوعات کو ترجیح دیتےہیں۔
اور اب اسمارٹ فون:
Ericson: GS 800 |
لیکن نوکیا یا IBMکسی نے بھی اپنے فون کو سمارٹ فون نہیں کیا بلکہ یہ اصطلاح سویڈش کمپنی ایریکسن
نے 1997میں اپنے موبائلGS 800 کے آزمائشی نمونے(Prototype)کیلئے
استعمال کی ،یہ موبائل بھی نوکیا 9000 کی طرح فولڈایبل ڈیزائن پر مشتمل اور دو
سکرینوں سے مزین تھا جن میں سے مین سکرین
ٹچ سکرین تھی۔لیکن HTC(جو تبOEMکی حثیت سے صرف الیکٹرانک مصنوعات دوسرے
اداروں کیلئے تیار کرتا تھا)کا تیار کردہ ابتدائی نمونہ کبھی فروخت کیلئے نہیں پیش
کیا جا سکا۔
اگلے سال میں نوکیا نے اپنے قدم اعلٰی معیار (High End/Flagship)ذہین موبائل فون کے میدان میں مظبوط کیے اور اگلی نسل
کا کمیونیکیٹر 9110 مارکیٹ میں پیش کیا ۔جو253گرام وزن کے ساتھ نہ صرف اپنے پیش رو
سے ہلکاتھابلکہ اسکا حجم بھی بہت کم تھا۔ ساتھ ہی اس میں 33میگا ہرٹز پرAMDکا
486 آرکیٹیکچرپر مشتمل پروسیسر نصب تھا۔
1999اور 2000 میں ایریکسن نے مارکیٹ میںR380 فون متعارف کرایا،جونہ صرف سمارٹ فون کے
نام پیش کیا گیا پہلا موبائل تھا، بلکہ موبائل آپریٹنگ سسٹم سے لیس پہلا
ذہین فون بھی تھا۔اسے اپنے مظبوط ڈیزائن
اور ٹچ سکرین کی وجہ سے مشہور ہوا۔
Qualcom: PDQ 800 |
قوالقوم(Qualcom)جسے آجکل موبائل
پروسیسر بنانے والا سب سے بڑے ادارے کی حیثیت حاصل ہے، کی جانب سےبھی جون 1999میں PDQ 800ذہین فون پیش کیا گیا۔ یہ Palm OS پر مشتمل پہلا ذہین فون تھا۔
صدی کے آخری سال میں ذہین فون کی ترقی میں قدرے تیزی آئی اور
جاپانی کمپنی مسٹوبشی نےمائیکرسافٹ کے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم پر مشتملTrium Mondo نامی فون متعارف کرایا،جو کہ حقیقتاً ایک بلیک اینڈ وائیٹ سکرین اورNEC کے 166 میگاہرٹز پر مشتمل پاکٹ پیسہ
پراضافی جی ایس ایم ماڈیول نصب کر کے تیار
کیا گیا۔اسی سال مٹرولا کا A6188کے نام سے لینکس سے اخذ کردہ آپریٹنگ سسٹم سے لیس ذہین فون بہت مقبول ہوا ۔
Mitsobushi : Trium |
(2000 سے آگے سمارٹ فون کے ارتقاء کا سفر اگلی قسط میں ملاحضہ کریں۔)
No comments:
Post a Comment