سمارٹ فون ماضی ، حال اور مستقبل 4


آئی فون کی آمد:قسط 4


آنجہانی سٹیو جابزآئی فون متعارف کراتے ہوئے
2007ذہین فون کی تاریخ کا یادگار ترین  سال رہا،جب جون 2007میں ایپل انکارپوریشن iPhone کے زریعے  سمارٹ فون کے میدان میں اور  پہلے ہی وار میں سب حریفوں  کو گھائل کر کے رکھ دیا،اگرچہ یہ مکمل  سمارٹ فون نہیں تھا کیونکہ اس میں تھرڈ پارٹی اطلاقیے نصب کرنے کی سہولت نہیں تھی مگر پھر بھی اسکا یوزر انٹرفیس آئندہ آنے والے ذہین فونوں کیلئے   معیار(Standard) بن گیا ،اور مسقبل میں سب ذہین فون انٹرفیس اسی طرز پر  ڈیزائن کیے جانے  لگے۔ iPhoneمیں ملٹی ٹچ خوبی کے ساتھ ساتھ براہ راست انگلیوں کے لمس سے ان پٹ دی جا سکتی تھی اور  اس سے پہلے  ٹچ موبائل میں ان پٹ کیلئے مخصوص قلم'Stylus'استعمال کیا جاتا تھا۔

نوکیا این 95
اسی دوران نوکیا نے بغیر ٹچ کے اعلی معیار سمبئین ذہین فون بنانے کا سلسلہ جاری رکھااور ایک جدید ترین موبائل N95آئی فون سے پہلےمارچ2007  میں مارکیٹ میں پیش کیا،اگرچہ اسکے ابتدائی فروخت میں کچھ سافٹ ویئر خرابیاں تھیں مگر یہ اس دور کا بہترین موبائل تھا،جو کہ آج بھی 5میگا پکسل کے اعلی معیار کیمرہ،وائی فائی ،G3 ،جی پی ایس،ایکسلیریٹو میڑ اور TV-outجیسی خوبیوں  کی بدولت اتنا ہی کارآمد ہے جتنا اس وقت تھا مگر اس میں صرف اسکی 2.6انچ بغیر ٹچ سکرین ہی ایک ماضی کا حصہ  لگتی ہے۔

اس دوران یورپ اور ایشائی مارکیٹ پر نوکیا جبکہ مشرقی امریکہ میں بلیک بیری کی حکمرانی تھی۔لیکن بلیک بیری عام صارفین کی بجائے بزنس کلاس کے کیلئے ذہین فون تیار کرنے پر توجہ رکھی۔جبکہ  HTCنے اپنی توانائیاں ونڈوز موبائل سے آراستہ پاکٹ پی سی طرز کے موبائل وضع کرنے پر مرکوز صرف کیں۔

اوپن ہیندسیٹ الائنس:

2007 ہی میں گوگل نے ہارڈ ویئر ،سافٹ ویئر اور موبائل نیٹورک آپریٹرز کے اہم  ترین 34 کمپنیوں کے ساتھ ملکر Open Handset Allianceکی بنیاد رکھی ،جسکا مقصد تجارتی موبائل کے مقابلے اور آذاد معیارات متعارف کرانا اور انکو جدید تر بنانا تھا۔ساتھ ہی موبائل کیلئے آزاد مصدر آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ لانچ کیا گیا۔

 ایپل ایپ سٹور:

2008 میں ایپل نے نیا آئی فون 3Gپیش کیا۔اس آئی فون میںWeb 2ٹیکنالوجی پر تیار کیے  تھرڈ پارٹی اپلیکیشن  نصب کی جا سکتی تھیں۔ ساتھ ہی ایپل نے آنلائن ایپ سٹور کا تصور دیا ،جہاں سے صارفین براہ راست اطلاقیے اپنے فون میں اتار کر فی الفور نصب کر سکتے تھے۔ اس سے اطلاقیوں کی تیاری میں انقلاب پیدا ہوا۔ 

اسی اثنا میں اینڈائڈ آپریٹنگ سسٹم کے سلسلے میں پہلی قابل ذکر پیش رفت ہوئی جب HTCکی جانب سے پہلا اینڈرائڈ ذہین فونDreamمارکیٹ میں پیش کیا گیا۔بعد ازاں ادارے نے اپنے مزید اینڈرائد ذہین فون  Touch pro ،Touch DiamondاورTouch HDبھی مارکیٹ کی زینت بنائے۔ سونی ایریکسن نے لگژری ونڈوز موبائل پر مشتمل ذہین فون Xperia X1تیار کیا تو بلآخر  نوکیا نے بھی  ٹچ فون کے خطرے کا ادراک کرتے ہوئے سمبین ٹچ موبائل 5800 مقابلے میں پیش کیا ۔اسی سال کی پیڈ کی بجائے  ٹچ ذہین فونوں کی عالمی  مارکیٹ میں سبقت کا آغاز ہوا۔

2009

 2009میں اینڈرائڈ موبائل کثرت سے دستیاب تھے۔HTC نے دو غیر راویتی ماڈل Heroاور Tatto کے ساتھ ایک کم قیمت ورژنSenceبھی پیش کیا۔ساتھ ہی پام نے ایک نیا آپریٹنگ سسٹم Web OSاپنے ناکام پام اوایس کی جگہ پیس کیا۔اگرچہ قابل ذکر کامیابی تو حاصل نہ کر سکا ، مگر کمپیوٹر سے منسلک کامیاب صنعتی ادارے ایچ پی کو یہ بہت دلچسب لگا اور اس نے پام کو خرید لیا  اور بعد ازاں hp Web-OSکے نام سے جاری کیا مگر یہ کامیابی نہ حاصل کر سکا۔ ایپل کی جانب سے آئی فون3GSکی آمد ہوئی جو 16 اور32جی بی کی میموری کیساتھ دستیاب تھا۔

نوکیا: نئے تجربات

نوکیا:این 900
اسی دوران نوکیا کی جانب سے ایک اور دلچسب قدم اٹھایا گیا جب اس نے سمبین کی بجائے  لینکس سے اخذ کردہ Maemo OSپر مشتمل موبائل  N900 پیش کیا ۔جو کہ اپنی زیادہ قیمت اور مشکل انٹرفیس کی وجہ سے مقبولیت نہ پا سکا۔ ساتھ ہی نوکیا  نے N800اور N810کے نام سے ٹیبلٹ بھی فروخت کیں۔سونی ایریکسن کی جانب سے Xperia X10اینڈرائڈ ذہین فون مارکیٹ میں متعارف ہوا۔
سیمسنگ جو ابھی تک پوری قوت سے ذہین فون سے میدان میں نہیں اترا تھا،موبائل مارکیٹ میں بدلتے رجحانات کا اداراک کرنے ہوئے اپنے ملیکتی Touch-wiz انٹرفیس کیساتھ نئے اینڈرائڈ او ایس سے مزین اپنی بے حد کامیاب گلیکسی لائن کا پہلا  اینڈرائڈ فون  i7500پیش کیا۔
2010 میں سیمسنگ نےاگرچہ  ذہین فون کیلئے اپنا تیار کردہ باڈااو ایس (Bada OS)لانچ کیا مگر کمپنی نے اپنے اینڈرائڈ کے اعلی معیار فون کی تیاری میں بھی پیش قدمی بھی جاری رکھی۔ دوسری طرف HTCنے بھی اب اپنی ساری توجہ اینڈرائڈ  پرصرف کرنی شروع کیں ،اورگوگل کے برانڈ سے فروخت ہونے والے ذہین فون Nexus Oneکے ساتھDesire لائن کے موبائل تیار کیے۔یوں ونڈوز موبائل کو اپنے دیرینہ رفیق سے محرومی پرسخت مشکل  کا سامنا کرنا پڑا لہٰذا  مائیکروسافٹ نےمقابلے میں رہنے کیلئےدوبارہ  نئے انداز میں ذہین فون کے میدان میں اترنےکی تیاری شروع کر دی۔

No comments:

Post a Comment