سمارٹ فون: ماضی ،حال اور مستقبل 3



نئی صدی ،نئی پیش رفت: قسط 3
اکیسوی صدی کے آغاذ میں ترقی یافتہ ممالک میں  سمارٹ فون کے اسمتعال میں تیزی آئی، اور مختلف نئے تازہ دم کھلاڑی بھی میدان میں آئے انہیں میں سے پہلا پہش رفت اور مشہور و معروف موبائل ساز اداروں جاپان کے   سونی اورس ویڈن کے ایریکسن نے مشترکہ طور پر سونی ایریکسن کی بنیاد  2001 میں رکھی اور سمبین پر مشتمل فون P800پیش کیا۔
اسی اثناء میں  نوکیا نے تیسری نسل کے کمیونیکیٹر9210کو متعارف کرایا جودوسروں جدتوں کے علاوہ اس لحاظ سے بھی اہم ہے  کہ  کلر ڈسپلے کا حامل پہلا سمارٹ فون تھا اور ساتھ ہی اس میں GEOS کی بجائے سمبئین (Symbian)آپریٹنگ سسٹم کو استعمال کیا گیا۔ یوں ابتداء ہی سے آنے والے عشرے میں سمبئین اور نوکیا کو ذہین فون کے میدان میں حکمرانی حاصل ہوئی جو آئندہ عشرے تک جاری رہی۔اگرچہ اس دوران جنوبی کورین کمپنی  سیمسنگ  SPH-i500(پام او ایس) ،Segem  اور مٹرولاکی جانب سے ذہین فون تیار کرنے کی رفتار میں خ خاصی تیزی آچکی تھی ۔مگر 2002میں مزید دونئے اداروں کی آمد سے  ذہین فون کی دوڑ صحیح رفتارسے شروع ہوتی ہے۔
مذکورہ اداروں میں پہلے فریق کینیڈ ین کمپنی ریسرچ ان موشن(RIM)نے پوری قوت سےبلیک بیری 5810کے نام سےQwertyکی بورڈ سے آراستہ ذہین فون سے اس میدان میں قدم رکھا تو دوسری طرف تائیوان کے ادارے ہائی ٹیک کارپوریشن بمعروف HTC(جو کے پہلے بھی دوسرے اداوں کیلئے  موبائل تیار کر رہا تھا)اپنے برانڈ نیم کے ساتھ مارکیٹ میں Canaryذہین فون کی صورت میں قدم رکھےاوردونوں اداروں نے اعلی معیار کے سمارٹ فون متعارف کرانے میں اپنی منفرد شناخت بنائی۔

 اینڈرائڈ کے بیج:

2003میں ہی ایک اور تبدیلی کی جانب پیش قدمی شروع ہوئی جو اس وقت دنیا کی نظروں سے اوجھل رہی، لیکن بعد میں اس نے سمارٹ فون انڈسٹری کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔ اینڈی روبن (ایپل کے ایک سابقہ ملازم)نے اوپن سورس آپریٹنگ سسٹم لینکس کے کرنل پر مشتمل  ایک نئے موبائل آپریٹنگ سسٹم کی تیاری کیلئے  اینڈرائڈ انکارپوریشن کی بنیاد رکھی،جسے بعد ازاں اگلے سال گوگل نے خرید لیا اور یہ آخر کار موجودہ دور کا کامیاب ترین آپریٹنگ سسٹم بنا۔
اسی سال نوکیا کی جانب سے  6600 نامی کامیاب سمبئین ذہین فون متعارف کرایاگیا جسے پوری دنیا میں مقبولیت حاصل ہوئی۔

نوکیاکا سنہرا دور:

نوکیا کمیونیکیٹر:  9500
2004 اور اگلے تین برس نوکیا نے نئے ڈیزائن متعارف کرائے ،مگر اسی دوران امریکہ اور کنیڈا کی مارکیٹ میں بلیک بیری کی حکمرانی رہی، خاص کر کاروباری طبقہ کیلئے خاص ایپس اور Qwerty کی بورڈ بلیک بیری کی پہچان بنے۔اسی سال نوکیا کمیونیکیٹر سریز کاآخری ماڈل  9500 اور اسکا ساتھ کم فیچر 9300 متعارف کرایا گیا ۔9500 نوکیا کا پہلا کیمرہ اور وائی فائی سے مزین کمپنی کا ذہین فون تھا۔
2005 مین  نوکیا نے دو نئی سیریز متعارف کرائیں،پہلی N سیریز جو کہ ملٹی میڈیا سروسز یعنی میوزک پلے بیک ، ذبردست کیمرے اور  WLAN کنیکٹوٹی کی وجہ سے مشہور ہوئی اور دوسری الیک بیری کے مقابلے میںQwertyسیریزجو  Eبزنس صارفین کے لئے  کی پیڈ کیساتھ وائرلیس نیٹ ورک   سے منسلک ہونے کی صلاحیت رکھتی تھی۔

نوکیا۔ این سیریز کے چند مشہور ماڈل
نوکیا 7710ٹچ سکرین
2006 میں نوکیا کا پہلا ٹچ سکرین اسمارت فون  7710 پیش کیا گیا مگر یہ کامیاب نہ ہو سکا،جس پر نوکیا نے ٹچ سکرین موبائل کے  نئے ماڈلز کی تیاری مؤخر کر کی اپنی توجہ EاورN سیریز کےکامیاب موبائل پر مرکوزکر لی۔لیکن ان کامیاب ماڈلز میں  ٹچ انٹرفیس کے علاوہ ہر خوبی موجود تھی، یوں  کسی نئے ادارے کیلئے ٹچ سکرین ہی ایک واحد راستہ تھا جس سے  نوکیا کی اجارہ داری کو چیلنج کیا جا سکتا تھا۔


No comments:

Post a Comment