نوکیا ایک عرصے کی 'رسوائی 'کے بعد دوبارہ موبائل فون مارکیٹ میں واپسی کر رہی ہے۔سپین کے شہر بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگرس میں نوکیا نے جہاں اپنی ضد سے کنارہ کشی کرتے ہوئے تین اینڈرائڈ فون متعارف کرائے ہیں۔وہیں ساتھ ہی کمپنی نے اپنےپرانے صارفین کی ہمدردیاں سمیٹے(اور پرانے گاہک واپس لانے) کیلئے نوکیا 3310کو نئے انداز میں متعارف کرایا ہے۔
نیا نوکیا 3310 |
کیا واقعی نیا نویلا نوکیا 3310 اس قابل ہے کہ اس خریدا جائے، آئیے دیکھتے ہیں۔۔۔
نوکیا 3310 جو کہ آج دوتقریباً دہائی پہلے2000 پیش کیا گیا ۔اسکی 1 کروڑ25 لاکھ کاپیاں فروخت ہوئیں۔اس بےمثال کامیابی پر نوکیا مزیدعروج پر پہنچی۔لیکن پھر تقریباً ایک دہائی بعد یہی نوکیا کا آسمان سے زمین تک آ پہنچی ۔نوکیا کی ناکامی کا باعث آئی فون تھا۔باقی کمپنیوں نے جہاں آئی فون سے مقابلے کیلئے اینڈرائڈ کو اپنا لیا اور اپنے مارکیٹ ویلیو بچانے اور بڑھانے میں کامیاب ہوئیں، وہیں نوکیا نے نئے آپریٹنگ سسٹم کو اپنانے میں پہلے تو تذبذب کا مظاہرہ کیا۔جب آخر کار نئے آپریٹنگ سسٹم کا انتخاب کیا بھی تو مائیکروسافٹ' ونڈوز فون 'کو چنا۔
مزید پڑھیں:پہلا مائیکروسافٹ فون
لیکن۔۔۔اسی مائیکروسافٹ نے نوکیا کو ہی خرید لیا ۔ اوریہ سودا بھی کارگر نہ ہوا،نوکیا کا نام ونڈوز فون کو کامیاب نہ بنا سکااور مسلسل خساروں کے بعد مائیکروسافٹ کومجبوراً نوکیا ہی کو بیچنا پڑا۔اب ایچ ایم ڈی گلوبل نوکیا موبائل کی مالک ہے جو کہ نوکیا کی موبائل لیگسی کو کیش کرنا چاہتی ہے، تا کہ نوکیا کو واپس اپنے پیروں پر کھڑا کر سکے۔
اسی سلسلے کی کڑی نوکیا 3310کی شکل میں ہمارے سامنے آئی ہے۔ نیا 3310 دیکھنے میں دیدہ زیب اورنئے ڈیزائن پر مشتمل ہے۔16 جی میموری ، بلیو ٹوٹھ اور اضافی میموری کارڈ کی گنجائش کے ساتھ اس میں کیمرہ اور رنگین سکرین میں موجود ہے۔اسکی قیمت 49 یورو تقریباً 5500 روپے کی قریب ہو گی۔
ڈیزائن کے علاوہ نئے نوکیا 3310 کی ایک واحد خوبی اس کی بیٹری لائف ہےجو کہ 22 گھنٹے کا ٹاک ٹائم مہیا کر سکتی ہے(اگر آپ اتنے ٹائم کسی سے بات کرنا چاہیں تو) اس کے علاوہ یہ ایک مہینے تک فون کو سٹینڈ بائی پر رکھ سکتی ہے جو کہ بہت ذبردست فیچر ہے۔
مزید پڑھیں: موبائل ورلڈ کانگرس 2016
مگر دیکھنا یہ ہے کہ موبائل آج کے اسمارٹ فونز کا مقابلہ کیسے کر سکتا ہے؟اس میں وائی فائی موجود نہیں۔ اگرچہ اس میں کیمرہ ہے بھی تو صرف 2 میگا پکسل کا۔ ساتھ ہی پرانا 3310 مظبوطی اور پائیداری کی علامت تھا،جسے یار دوست 'کھوتا سیٹ' بھی کہتے تھے،کیانیا 3310 بھی اپنے سے پہلے موبائل کی روایت پر پورا اتر سکے گا۔یہ ابھی تک سوالیا نشان ہے۔
ذیادہ تر ناقدین کے خیال میں یہ نیا والا نوکیا 3310 ان بچوں کیلئے ہی ہےجن کو والدین پہلا موبائل خرید کر دے رہے ہیں، یا پھر ان بابوں کیلئے جو اپنا آخری موبائل استعمال کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ باقی عمر کے لوگوں کیلئے مارکیٹ میں ایک سے ایک بڑھ کر فون موجود ہیں۔