اسمارٹ فون،کچھ ابتدائی باتیں:قسط1
یادش بخیر اگر ہم آج سے عشرہ ڈیڑھ سال
پہلے کا تصور کریں تو اس وقت ملک عزیزمیں موبائل فون کو ایک لگژری اور صرف امراء
کی عیاشی کی چیز سمجھا جاتا تھا ۔پھربہت سی خیر ملکی کمپنیاں موبائل سیکٹر میں
سرمایہ کاری کیلئے آئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے موبائل فون لگژری کی بجائے عام ضرورت
بن گیا۔اب ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں65 تا 70 فیصد آبادی کے پاس ایک
عدد فون موجود ہے۔
بالکل یہی صورتحال آجکل سمارٹ فون
یعنی ذہین فون کے حوالے سے درپیش ہے۔جو کہ ایک لگژری اور سٹیٹس سمبل سے بڑھ کر اب
متوسط طبقے میں بھی تیزی سے فروغ پا رہا ہے،اور 3Gموبائل نیٹورک کے نیلامی اورشروع
ہونے (جس کی نیلامی اگلے برس متوقع ہے) کے بعد یہ بھی ہر خاص و عام کی ضرورت
بن جائے ہو گا اور تب سہی معنوں میں ایک ہمارے ملک مین ایک نئی انفارمیشن
ایج کی شرعات ہونگی(کیونکہ موبائل سے وہ صارفین بھی انٹرنیٹ سے منسلک ہو سکیں گے
جو بہتر طور پر کمپیوٹر استعمال نہیں کر سکتے)۔
اسمارٹ
فون:
اگر ہم ذہین فون کی بات کریں تو
بنیادی طور پر ایک موبائل فون ہی ہوتا ہےجو کہ ایک موبائل آپریٹنگ سسٹم سے
لیس،جدیداور ذیادہ کمپیوٹنگ صلاحیت کے ساتھ ساتھ بیک وقت مختلف الاقسام موبائل نیٹ
ورک کے(مثلاً 2G،3Gوغیرہ)ساتھ منسلک ہونے کی صلاحیت
رکھتا ہے۔
فیچر
فون :نوکیا1100دنیا میں سب سے ذیادہ فروخت والاموبائل ہے
|
ابتداء میں عام فیچر موبائل فون میں
ذاتی ڈیجیٹل معاون(Personal Digital Assistant: PDA)کی خصوصیات کو یکجا کیا گیا۔اس کے بعد پورٹیبل میڈیا پلیئر کی
خوبی کا اضافہ ہوا۔ بعد ازاں رفتہ فتہ کم صلاحیت کے ڈیجیٹل کیمرہ ، جیبی وڈیو
ریکارڈر اور حتی' کہ دستی جی پی ایس نیویگٹر جیسی اضافی صلاحیتوں کو جمع کر کےایک
کثیر المقاصد آلے یعنی ذہین فون کا نام دیا گیا۔جس میں نت نئے سینسرز کا اضافہ آئے
دن جاری ہے۔
آجکل کے ذہین فونوں میں ہائی ریزولیشن
سکرین، ڈیٹا کی تیز رفتار منتقلی کیلئے نئی جنریشن کے3Gو4G موبائل نیٹورک کے ساتھ ساتھ وائی فائی کے ذریعے انٹرنیٹ سے
منسلک ہونے کی صلاحیت اور مکمل ویب براؤزر سےبھی لیس ہوتے ہیں،جو کہ موبائل کیلئے
تیار ویب صفحات کے علاوہ عام ویب پیج بھی دکھا سکتے ہیں۔براؤزنگ کے علاوہ
موبائل سکرین پرآپ HDوڈیو اور آڈیوسے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں ۔موجودہ چند سالوں
میں تیز رفتار موبائل نیٹورک اور کثیر تعداد میں ٹھرڈ پارٹی موبائل اطلاقیوں(Apps) کی دستیابی سے
ذہین فون کے استعمال میں بہت اضافہ ہوا ہے۔
فیچر
فون اور سمارٹ فون کا فرق:
ذہین فون اور فیچر فون میں فرق بہت
مبہم ہے اور ایسی کوئی واضح و متفقہ تعریف دستیاب نہیں جس کی بنیاد پر
دونوں میں فرق کیا جا سکے۔لیکن ایک بنیادی و اہم فرق یہ ہے کہ: سمارٹ فون میں ٹھرڈ
پارٹی اطلاقیوں کی تیاری کیلئے فون کے آپریٹنگ سسٹم اور ہارڈ ویئر تک آسان
رسائی و ہم آہنگی کیلئے بہتر اور جدید اپلیکیشن پروگرامنگ انٹرفیس (API)مہیا کیا جاتا
ہے جبکہ فیچر فون عموماً ملکیتی فرم ویئر پر مشتمل ہوتے ہیں جن میں ٹھرڈ پارٹی ایپ(APP) کو Java MEیا BREWجیسے پلیٹ فارم کے زریعےسپورٹ مہیا کی
جاتی ہے۔
جدید
تریں سمارٹ فون: ایپل :آئی فون 5S, سیمسنگ :گلیکسی S4،گوگل:نیکسس4
|
ایک اور پیچیدگی جو فیچر فون اور ذہین
فون میں فرق کرنے میں رکاوٹ ہے کہ: وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جدید فیچر فون کی خصوصیات
بھی ماضی میں ذہین فون کی حیثیت سے فروخت کیے گئے موبائل فون سے ذیادہ ہو
گئیں ہیں۔اس کے علاوہ موجودہ دور میں کچھ مینوفیکچرر اپنےجدید ذہین فون
کیلئےسپرفون یا فیبلٹ کی اصطلاح بھی استعمال کرتے ہیں جو کہ یہ ظاہر کرتے ہیں کہ
ان فون کی کمپیوٹنگ صلاحیت کم درجہ ٹیبلٹ پی سی کے جیسی ہے۔
(اسمارٹ فون سے متعلق مزید
معلومات اگلی تحریر میں ملاحضہ کریں۔)