پتھروں
کےدور کے بعد انسان نے نسبتاً خام اشیاء
کا استعمال سیکھنا شروع کیا۔لیکن اِن نئی
اشیاء کی مفید خصوصیات جاننے کے لیے انسان
کو مشکل اور کھٹن مراحل کے ساتھ سخت تحقیقی
عمل سے گزرنا پڑا۔آج ہم ان نئی اشیاء کو
دھاتوں (Metals)کے
نام سے جانتے ہیں۔Metalsممکنہ
پر یونانی زبان سے اخذ کردہ ہے ،جسکے معنی
تلاش کے ہیں۔
پہلی
دریافت ہونے والی دھاتیں جو کہ خام ڈھلوں
کی صورت میں دریافت ہوئیں ، لازمی طور پر
سونے یا تانبے کے ٹکڑے تھے۔کیونکہ یہ ان
چند دھاتوں میں سے ہیں جو کبھی کبھار خالص
حالت میں بھی مل جاتی ہیں۔سونے کا سنہرا
اور تانبے کا سرخی مائل چمکدار رنگ
آنکھوں کو بہت جاذب اور بھلا لگا ہو گا،جو
کہ بلا شبہ پتھروں کے پھیکے رنگوں سے
بہت بہتر تھا۔تاہم دھاتیں انسان کو جس
بھی حالت میں ملیں، انکا استعما ل پہلے
پہل رنگدار قیمتی پتھروں اور سیپ کے
موتیوں کے ساتھ بطورِ زیور کیا گیاہو گا۔