مارچ 2015 میں نیویارک میں ایک بین الاقوامی کار
میلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں دنیا کے
مشہور کار تیار کرنے والے اداروں نے اپنی
بہترین پروڈکٹس کے ساتھ
شرکت کی۔اس میلے
میں پیش کی جانے والی
کاریں دلفریب ڈیزائن، جدید ٹیکنالوجی ،
پہلے سے بہتر کارکردگی اور ایندھن کی
کم کھپت جیسی خصوصیات سے
لیس تھیں۔ ماہرین کی جانب سے اس نمائش
میں شامل دس بہترین لگژری کاروں کا تعارف پیش خدمت ہے ۔(کاروں کے نام سہولت کیلئے انگریزی میں ہی لکھے گئے ہیں۔)
10: 2016 Nissan Maxima
جاپانی
کمپنی نسان کی تیار کردہ 2016
نسان
میکسیما (2016
Nissan Maxima) کو
اس نمائش میں ناقدین نے دسوان نمبر دیا
ہے۔نہایت
سرعت سے رفتار پکڑنےکی صلاحیت، بہترین
انٹیریئر ، جدید میٹیریل اور خو بصورت ڈیزائن
رکھنے والی کار کی خامی اس کی نسبتاًذیادہ
قیمت ہے۔
9: 2016 Kia Optima
جنوبی
کوریا کی دوسرے بڑی آٹو انڈسٹری "کیا"
کی
نئی کار 2016
کیا
آپٹیما اس نمائش میں نواں نمبر حاصل کر
سکی ہے۔اگرچہ یہ فی الوقت قابل ذکر مقبولیت
نہیں حاصل کر سکی ہے مگر اس کہ باوجود کیا
کا یہ نیا ماڈل اتنا دلکش اور سٹائلش ہے
کہ روڈ پر اپنی "موجودگی"
محسوس
کر ا سکتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ یہ کار اب صارفین
میں اپنی مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔
8: 2016 Toyota RAV4 Hybrid
ہائیبرڈ
کاریں جن میں ایندھن کی بچت کیلئے برقی
موٹر نصب ہوتی ہے تیار کرنے میں ٹیوٹا ااس وقت سب سے آگے ہے۔ اگرچہ اس سال پٹرولیم
مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا
اس کے باوجود ٹیوٹا کا یہ نیا ترین ہائیبرڈ
ماڈل اس وقت امریکہ میں دستیاب بہترین
ہائیبرڈ کار ہے۔جو کہ ٹیوٹا کی فروخت میں
بیش بہا اضافہ کر سکتی ہے۔
7: 2016 Jaguar XF
برطانوی
کار ساز ادارے جیگوار لینڈ رُوور (Jaguar
Land Rover) کی
نئی ترین کار ہے۔(
یاد
رہے کہ 2008
کو
یہ ادارہ بھارتی ملٹی نیشنل ٹاٹا گروپ نے
خرید لیا تھا اور اب یہ ٹاٹا آٹوز کی ملکیت
ہے۔)
اگرچہ
ساخت اور شکل کے اعتبار سے یہ پچھلے ماڈل
کے جیسی ہے مگر اس میں استعمال شدہ میٹریل
پہلے سے ہلکا مگر ذیادہ مظبوط ہے۔ساتھ ہی
کار سسپنشن ،چیسیس اور ڈرائیونگ انٹرفیس
کو ذیادہ بہترکیا گیا ہے۔اس لئے رواں سال
کی لگژری کاروں میں یہ بھی صارفین کی
خریداری کی فہرست میں رہے گی۔
6: 2016 Scion iA and iM
سکائین
جاپانی کمپنی ٹیوٹا کی ہی ایک خود مختار
شاخ ہے مگر یہ کمپنی کے لئے متواتر سڑکوں
پر رہنے اور بزنس کرنے والی کاریں نہیں
بنا سکا ہے۔ 2002
میں
یوتھ برانڈ کے ساتھ کم خرچ مگر سٹائلش اور
دید زیب کار ڈیزائن کا جو سلسلہ شروع کیا
گیا تھا سکائین آئی اے (Scion iA)
اور
آئی ایم کی صورت میں اسکا نتیجہ آج موجود
ہے۔ان ماڈلز میں کمپنی "کم
خرچ"
اور
"سستی"
کاروں
کے بین ایک توازن حاصل کرنے میں کامیاب
رہی ہے۔یہ ماڈل مارکیٹ میں اپنی مستحکم
جگہ بنا سکتے ہیں۔
5: 2016 Lexus RX
جاپانی
کمپنی ٹیوٹا ہی کی ایک شاخ لیکسس شاخ ہے
جس کا 20
سال
پہلے آغاز کیا گیا تھا۔ لیکسس آر ایکس،
ادراے کی جانب سے پیش کی گئی اب تک کی سب
سے کامیاب کار ہے۔ اس کار میں لگژری ،سٹائل
اور افادیت جیسی خصوصیات یکساں طور پر
موجود ہیں۔
4: Honda Civic
جاپانی
کمپنی ہونڈا اپنی سیوک کاروں کی وجہ سے
منفرد مقام رکھتی ہے۔ لیکن گزشتہ عرصے
میں سیوک آہستہ آہستہ تنزلی کی جانب روان
تھی مگر 2016
ماڈل
میں نئی ٹیکنالوجی، ڈیزائن اور سٹائل ہر
چیز موجود ہے جو کہ سیوک کار کو پھر سے مین
سٹریم میں لے آئے ہیں۔
3: 2016 Cadillac CT6
امریکی
آٹوز انڈسٹری کے مشہور ادارے جنرل موٹرز
کی کیڈلک کاریں لگژری اپنی ایک منفرد
پیچان رکھتی ہیں۔ کیڈلک سی ٹی 6
جنرل
موٹرز کی جدید ترین پروڈکٹ ہے جو کہ
ٹیکنالوجی، ڈیزائن اور خوبصورتی میں
مرسیڈیز اور بی ایم ڈبلیو کی کاروں کے ہم
پلہ ہونے کا دعویٰ کر سکتی ہے۔
2: 2016 Chevrolet Malibu
جنرل
موٹرز ہی کی تیار کردہ شیورلتٹ مالیبو
2016 اس
شو کی رنر اپ کار رہی ہے۔ کار نئے ڈیزائن
کے ساتھ اور بھی بہت خوبیوں سے لیس ہے۔
نئی ٹیکنالوجی کی بدولت یہ اینڈھن کا کم
از کم استعمال کرتی ہے اور ساتھ ہی اس میں
چلڈرن کنڑول فیچر کے زریعے والدین اپنے
بچوں کی ڈرائیونگ کرنے کے طریقہ کار کا
جائزہ بھی لے سکتے ہیں۔
1: Lincoln Continental Concept
اور
اب نیویارک آٹو شو 1016
میں
موجود اب سے بہترین سیڈان سپورٹس کار کا
تعارت پیش خدمت ہے۔اور یہ اعزاز جاتا ہے
مشہور زمانہ امریکی آٹو کمپنی فورڈ کے
ذیلی ادارے لنکلن کو۔کانٹینینٹل کانسٹ اس
ادارے کی بلاشبہ بہترین پیشکش ہے جو کہ ڈیزائن، سٹائل
اور ٹیکنالوجی میں اپنا ثانی
نہیں رکھتی۔ اسی وجہ سے ناقدین نے اسے شو
کی بہترین کار کا تاج پہنایا ہے۔