سال 2014 کے دس بہترین سمارٹ فون

موجودہ دور میں یقیناً آپ کے پاس ایک سمارٹ فون موجود ہو گااگر نہیں بھی ہے تو پاکستان میں 3G موبائل نیٹ ورک کی آمد کے بعد سمارٹ فونز کے استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ اگر آپ نیا موبائل خریدنا چاہتے ہیں یا موجود موبائل کو بہتر فون سے تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو بلاشبہ نیا موبائل کا انتخاب ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔کیونکہ آج سیمسنگ سےلیکر مائیکروسافٹ ،ایچ ٹی سی سے سونی اور سب سے بڑھ کر ایپل ۔۔۔ ہر ایک کمپنی اپنے بہترین موبائل کے ساتھ مقابلے میں موجود ہے۔
بہترین سمارٹ فون
مارکیٹ میں دستیاب ان ہزاروں فونز میں دنیاکے دس بہترین فو ن کا تعارف پیش خدمت ہے

نوکیا اب ایپل آئی پیڈ منی کے مقابل

نوکیا کی مائیکروسافٹ کے ہاتھون فروخت کے صرف سات ماہ بعد ہی نوکیا ایک نئے سٹائل کے ساتھ مارکیٹ میں واپس آیا چاہتا ہےاور یہ نیا ڈیوائس اینڈرائد پر مشتمل ایک ٹیبلٹ پی سی ہے۔اس آلے کی رونمائی یورپ کی مشہور ٹیکنالوجی نمائش SLUSH میں کی گئی۔این ون اینڈرائڈ کے جدید ترین ورژن اینڈرائڈ 5 یعنی لولی پاپ سے لیس ہے اور یہ نہ صرف دیکھنے میں آئی پیڈ منی کے مماثل ہے بلکہ اس کے فیچرز بھی آئی پیڈ منی کی ہی طرح ہیں۔ جو کہ اس کو متنازعہ ڈیوائس بنانے کیلئے بہت کافی ہیں۔
نوکیا این ون ٹیبلٹ

اسکا ڈسپلے سائز 7.9 انچ اور ریٹینا آئی 2048 * 1536 کی سکرین ریزولوشن بالکل آئی پیڈ منی 2 اور 3 کی ہی طرح ہےاور سونے پہ سہاگہ یہ کہ اسکا المونیم باڈی ڈیزائن بھی  یہ  ثابت کرنے کیلئے کافی ہیں کہ این ون کی ڈیزائن انسپائریشن آئی پیڈ منی ہی ہے۔

مائیکروسافٹ ڈاٹ نیٹ فریم ورک اب اوپن سورس اور وژیول سٹوڈیو بلکل مفت

ڈاٹ نیٹ فریم ورک جو کہ ونڈوز ایپلیکیشن بنانے کیلئے وضع کیا گیا تھا اور مائیکروسافٹ کے دوسرے سافٹ وئیرز کی طرح کلوزڈ سورس تھا، اب اوپن سورس ہو چکا ہے اور یہ آپ کو سورس کوڈ کے ساتھ دستیاب ہو گا۔اوپن سورس تحریک کی بڑھتی ہوئی کامیابی اور مقبولیت کو دیکھتے ہوئے مائیکروسافٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آئندہ دنوں میں وہ نا صرف ڈاٹ نیٹ فریم ورک کو اوپن سورس بنا رہی ہے بلکہ ساتھ ہی یہ دوسرے کراس پلیٹ فارمز یعنی میک اوایس ایکس اور لینکس کے ساتھ بھی چلنےکے قابل ہو گا۔

اس طرح نہ صرف ڈویلپرز حضرات ڈاٹ نیٹ فریم ورک کو اپنی سہولت کے مطابق تبدیل کر سکیں گے بلکہ اس میں مزید تبدیلیاں بھی کر سکیں گے۔بلکہ ساتھ ہی دوسرے پلیٹ فارمز پر بھی ونڈوز ایپلیکشن کو ایکسپورٹ کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔

صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اب مائیکروسافٹ ڈیلپرز کیلئے وژیول سٹوڈیو کا ایک مفت ورژن وژیول سٹوڈیو کمیونٹی 2013 بھی شائع کیا ہے ۔ جو کہ قیمتاً دستیاب وژیول سٹوڈیو کی مکمل صلاحیتوں سے لیس ہے لیکن اس پر ایک وقت میں ذیادہ سے ذیادہ 5 ڈویلپرز کام کر سکتے یعنی یہ صرف چھوٹے بزنس اور انفرادی ایپ ڈیزائنر کو میسر ہے ۔اس ورژن کو استعمال کرتے ہوئے آپ نہ صرف ونڈوز یا ونڈوز فون بلکہ آئی فون اور اینڈرائڈ تک کیلئے مفت یا قیمتاً دستیاب ایپ بنا سکتے ہیں۔
 
اب ونڈوز،آئی فون اور ینڈرائڈ ہر طرح کی ایپ ایک ٹول سے تیار
ان دونوں طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے اب مائیکروسافٹ دوسرے ایکو سسٹم(یہاں ایکو سسٹم سے مراد ڈیجیٹل ایکو سسٹم ہے جس میں ایک خاص پروڈکٹ مثلاً آئی فون ،ونڈوزیا اینڈرائڈ کے لئے ایپ پروگرامنگ کے لئے ٹولز مہیا کرنا اور پھر ان ایپس کو صارفین تک پہچانے کا مربوط اور ہم آہنگ نظام ہے جس سے ڈویلپرز کوایپ کی بہترین قیمت اور صارفین کو تک آسان رسائی حاصل ہوتی ہے۔ ) جن میں آئی او ایس اور اینڈرائڈ قابل ذکر ہیں میں شمولیت حاصل کرنا چاہتا ہے بلکہ ونڈوز فون کے لئے اپنے ایکو سسٹم کو بھی مظبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

نئے سی ای او سٹیا نڈالا نے مائیکروسافٹ کی زمہ داری سنبھالے کے بعد تیز ی سے کمپنی  میں مختلف تبدیلیاں کر رہے ہیں تا کہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں کمپنی کی اہمیت اور مقام آنے والے دنوں میں بڑھتی ہوئی مسابقت کا بہتر طور پر قائم رہ سکے۔



پہلا مائیکروسافٹ فون

لومیا535
  لومیا 535مائیکروسافٹ کے برانڈ نیم کے ساتھ فروخت کیلئے پیش کیا جانے والا پہلا فون ہے۔2012 میں نوکیا کے موبائل مینوفیکچرنگ یونٹ کی خریداری کے بعد پہلا موقع ہے کہ نوکیا کا تیار کردہ یہ موبائل اب نوکیا کی بجائے مائیکروسافٹ کے نام سے دستیاب ہو گا(جس کا ذکر اس بلاگ پوسٹ میں ہے۔)۔یوں بلاآخر دو سال کے بعد مائیکروسافٹ نے نوکیا برانڈ کو خداحافط کہہ کر موبائل فون کے میدان میں اپنی اننگز کا آغاذ کر دیا ہے۔

لومیا535:

لومیا 535 ایک انٹری لیول سمارٹ فون ہے جو کہ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم پر مشتمل سستے ترین موبائلوں سے ایک لومیا 530 کا نیا ترین ورژن ہے۔بتاتے چلیں کہ  نوکیا لومیا 530 ونڈوز فون کے کامیاب ترین ہینڈ سیٹ میں سے ایک تھا ۔

خطرے کی گھنٹی گلوبل وارمنگ:

آج ہم اپنے ارد گردموجود کرۃ ہوائی میں کاربن ڈائی آکسائیڈاور دوسری گرین ہاؤس گیسوں کے بڑھتی ہوئی مقدار کے اثرات پر بحث کریں گے۔کیا واقعی فضا میں موجود یہ گیسیں ہمارے لئے ایک حقیقی خطرہ بن سکتی ہیں؟ گرین ہاؤس ایفیکٹ ہے کیا ؟ اور اس سے کرہ ارض پر زندگی کس طرح متاثر ہو سکتی ہے ؟اور گرین ہاؤس ایفیکٹ سےپیدا ہونے والے خطرات سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟

یہ تحریر پروگرام اسرار جہاں کے دوسرےپروگرام کا خلاصہ جس میں گلوبل وارمنگ کے اسباب،خطرات اور ممکنہ حل پر بحث کی گئی ہے ۔اس پروگرام کی  وڈیو آپ یہاں ملاحضہ کر سکتے ہیں ۔

نوکیا۔۔۔پکچر ابھی باقی ہے دوست

اگرچہ نوکیا نے اپنا موبائل فون بزنس مائیکروسافٹ کو فرخت کر دیا ہے۔ مگر اس فروخت کا یہ مطلب نہیں کہ فن لینڈ کی شہرہ آفاق کمپنی نے موبائل فون تیار کرنا بھی مکمل طور پر چھوڑ دیا ہے۔ اس حوالے سے خبریں گردش میں ہیں کہ نوکیا نہ صرف نئے موبائل تیار کر رہی ہے بلکہ یہ نیا فلیگ شپ موبائل مائیکروسافٹ ونڈوز کی بجائے حریف آپریٹنگ سسٹم اینڈرائد پر مشمل ہو گا۔

نوکیا کارپوریشن کے CEO راجیو سوری نےموبائل مارکیٹ میں دوبارہ انٹری کے علاوے سے مشہور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹویٹر کےذریعے اشارہ دیا تھا۔خیال کیا جا رہا ہے کہ نوکیا کی دوبارہ فون بزنس میں آمد ایک اینڈرائد سیٹ کے ساتھ ہو گی۔

اسرار جہاں

پی ٹی وی پر نشر کیا جانے ولا یہ پروگرام بلاشبہ عمومی سائنسی موضوع کے حوالے سے ایک کلاسیک کی حثیت رکھتا ہے ۔ جو کہ 14 پروگراموں کی سیریز  پر مشتمل ہے جسکے میزبان مشہور پاکستانی طبیعات دان و دانشور پروفیسر ہود بھائی تھے۔ پروگرام کا دورانیہ تقریباً 25 منٹ ہے جس میں چند دلچسب اور معروف سائنسی موضوعات پر عام فہم اور آسان انداذ میں روشنی ڈالی گئی ہے۔
مجھے آج بھی یاد ہے کہ تقریباً ایک دہائی پہلے پاکستان ٹیلی ویژن پر پہلی دفعہ اردو زبان میں ایک سائنسی پروگرام دیکھ کر حیرت میں گم ہو گیا تھا ۔اسی دن سے سائنس سے دلچسبی جو سکول میں یونیسف کی عمومی سائنسی کتب پڑھ کر شروع ہوئی تھی یک لخت دو چند ہو گئی ۔ یہ ان دنوں کی بات ہے جب انٹرنیٹ تو کجا تب کیبل ٹی وی بھی صرف شہری علاقوں تک محدود تھی۔

بعد ازاں اس دور میں جب ملک میں یوٹیوب آذاد تھی تو اس پروگرام کی وڈیو کو بہت تلاش کیا مگر کوشش کے باوجودکہیں نہ مل سکا۔ پچھلے ہفتے اتفاقاً ہی ایک تعلیمی سائٹ پر ایک ہی جگہ تمام اقساط موجود تھیں اور سونے پہ سہاگہ یہ کہ تمام وڈیوز
یو ٹیوب  پر موجود ہیں، جن کو آپ اب پاکستان میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔
پروگرام کی پہلی قسط میں تعارف کے ساتھ اگلی ا قساط میں پیش کیے جانے والےتصورات کا خلاصہ بیان کیا گیا ہے۔جو کہ آپ ذیل میں دیے گئے لنک میں دیکھ سکتے ہیں۔